Tag: عید میلادالنبی ﷺ

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی عید میلادالنبی ﷺ پرامت مسلمہ کو مبارکباد

    وزیراعلیٰ پنجاب کی عید میلادالنبی ﷺ پرامت مسلمہ کو مبارکباد

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حضوراکرمﷺکی تعلیمات پرعمل سے بدامنی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضوراکرمﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل سے پاکستان کوامن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حضوراکرمﷺکی تعلیمات پرعمل سے بدامنی کا خاتمہ ہوسکتا ہے، دہشت گردی کی آگ میں جلتی انسانیت کوآپؐ کی تعلیمات پرعمل سے امن مل سکتا ہے۔

    ملک بھرمیں جشن میلاد النبیﷺ مذہبی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے


    واضح رہے کہ محسن انسانیت محبوب خدا آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰﷺکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن میلاد النبیﷺآج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

    جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیا ہے جبکہ گھروں، مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

    عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوسوں اور محفلوں کی حفاظت کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • سود کی ہتھکڑی توڑ کرملک کوعالمی طاقتوں کےشکنجےسےآزادی دلانا چاہتے ہیں، سراج الحق

    سود کی ہتھکڑی توڑ کرملک کوعالمی طاقتوں کےشکنجےسےآزادی دلانا چاہتے ہیں، سراج الحق

    لاہور : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کسی ایک وزیر کا منصوبہ نہیں ہوسکتی بلکہ حکومت نے ابھی تک اس کام میں ملوث دیگر لوگوں کے بارے میں قوم کو نہیں بتایا بلکہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو بھی عوام کے دباؤ کی وجہ سے مستعفی ہونا پڑا تھا.

    وہ منصورہ میں سیرت النبی کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی کے ذمہ داروں کو حکومت تحفظ فراہم کرہی ہے اگر کسی وزیر نے استعفیٰ دیا ہے تو وہ بھی عوام کے دباؤ پر دیا ہے ناکہ حکومت نے تحقیقات کے بعد ان سے استعفیٰ لیا ہے.

    امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ربیع الاول کے مہینے میں کروڑوں مسلمانوں نے نبی آخری الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور پاکستان میں بھی یہ مبارک دن مکمل جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جو کہ حکومت کے لیے نوشتہ دیوار ہے کہ عاشقان رسول نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لیے بے تاب ہیں.

    سراج الحق نے کہا کہ 70 سال گزر گئے ہیں لیکن ایک دن بھی پاکستان میں اسلامی نظام نہیں دیکھا بلکہ ملک میں 35 سال مارشل لا اور آمریت رہی اور جمہوری حکومتوں نے بھی صرف کرپشن کو دوام بخشا اور اسلامی نظام کے قیام کے لیے کوئی مثبت کام نہیں کیا.

    انہوں نے کہا کہ سود کی ہتھکڑیوں کو توڑنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان عالمی طاقتوں کے شکنجے سے باہر نکلے جنہوں نے سود در سود کے نظام میں پاکستان کو جکڑا ہوا ہے اور اس کے پیچھے اپنے مذموم مقاصد کو مسلط کرتے ہیں.

    امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ کرپشن میں ملوث سیاسی وغیرسیاسی لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے اور قوم کو لوٹنے والوں کو ہتھکڑیاں لگنی چاہئیں کیوں کہ جب قوم کو لوٹنے والے اڈیالہ جیل میں ہوں گے تب ہی کرپشن ختم ہوپائے گی جس کے لیے سپریم کورٹ سوموٹو لے اور مجرموں کا چہرہ قوم کے سامنے پیش کرے.

  • ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا،12 ربیع الاول 4 جنوری بروز اتوار کو ہوگی

    ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا،12 ربیع الاول 4 جنوری بروز اتوار کو ہوگی

    کراچی: پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 24 دسمبر اور بارہ ربیع الاول چار جنوری بروز اتوار کو ہوگی۔

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی بعد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ چاروں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے مشورے سے متفقہ اعلان کیا جاتا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیئے یکم ربیع الاول 24 جنوری بروز بدھ کو ہوگا جبکہ بارہ ربیع الاول چار جنوری بروز اتوار کو ہوگی ۔

  • عید میلادالنبی کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

    عید میلادالنبی کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

    عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں منعقد کی جانے والی محافل میلاد اور جلوسوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

    رحمت اللعالمین حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر شمع رسالت کے پروانے بارہ ربیع الاول کو جشن منائیں گے اور ملک کے چھوٹے بڑے دیہات ، قصبوں اور شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے۔

    اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کر لیے گئے ہیں ، ملک بھر میں جلوسوں کی گزرگاہوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے کلئیر کرایا جائے گا، جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں پندرہ جنوری تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، حکومت سندھ نے بارہ ربیع الاول کو صبح سے رات تک موبائل فون سروس بند رکھنے کی بھی سفارش کی ہے، اسلحے کی نمائش اور نقل و حمل کے خصوصی اجازت نامے بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

    پشاور میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی ہوگی اور رنگ روڈ اور علاقہ غیر سے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔