Tag: عید میلاد النبیﷺ

  • عید میلاد النبیﷺ : کے الیکٹرک صارفین کے لیے اچھی خبر

    عید میلاد النبیﷺ : کے الیکٹرک صارفین کے لیے اچھی خبر

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت12ربیع الاول کےحوالے سے اجلاس ہوا، مراد علی شاہ نے کہا کہ 12ربیع الاول عقیدت،محبت اوراحترام کےساتھ منایا جائے گا، علما کی مشاورت سے جلوسوں کے راستوں پر انتظامات کیے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بلدیاتی اداروں کو جلوسوں کےانتظامات کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مساجد میں پانی کے انتظامات کویقینی بنایا جائے ، سیکیورٹی کےانتظامات کے حوالے سے پولیس کو ہدایات دی ہیں۔

    مراد علی شاہ نے سرکاری عمارات پرعید میلاد النبیﷺ کےموقع پرچراغاں کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبےمیں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کےالیکٹرک،حیسکواورسیپکو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کےباعث زیادہ ترسڑکیں خراب ہوگئی ہیں، فوری سڑکوں کی مرمت نہیں کرسکیں گے لیکن کچھ پچ ورک کرنےکی کوشش کریں گے۔

  • عید میلاد النبیﷺ کے پرمسرت موقع پر وزیر اعظم کا اہم فیصلہ

    عید میلاد النبیﷺ کے پرمسرت موقع پر وزیر اعظم کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: عید میلاد النبیﷺ کو حکومتی سطح پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے، وزیر اعظم کی جانب سے وزارتِ مذہبی امور کو عالمی رحمتہ العالمین کانفرنس کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حضورﷺکی سیرت اور تعلیمات کو بھرپور طور پر اجاگر کرنے کے لیے صوبائی سطح پر انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم نے تمام صوبائی حکومتوں کو سیرت کانفرنسز کے انعقاد کی ہدایت کر دی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے پرمسرت موقع پر تحریری مقابلے، سیمینارز، نعت اور قرأت مجالس کا انعقاد کیا جائے۔

    اس سلسے میں وزارت مذہبی امور، صوبوں کے گورنرز اور چیف سیکرٹریز کو ہدایات سے آگاہ کر دیا گیا ہے، یہ ہدایات محکموں، خود مختار اور نیم خود مختار اداروں تک بھی پہنچائی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر رحمتُ الّلعالمین ﷺ کی آمد کے مہینے کی مناسبت سے پہلی بار دو روزہ عالمی سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر سے مذہبی اسکالرز اور غیر ملکی وفود نے شرکت کی تھی۔

    عراق سے ڈاکٹر عمار نقشوانی بھی پاکستان پہنچے تھے، عمار نقشوانی دنیا کے 500 با اثر مسلمانوں میں کم عمر ترین مذہبی اسکالر ہیں۔

  • جشن عید میلاد النبیﷺ: نریندر مودی کی مسلمانوں کو مبارکباد

    جشن عید میلاد النبیﷺ: نریندر مودی کی مسلمانوں کو مبارکباد

    نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریند رمودی نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بھارت کے تمام مسلمان باشندوں کو مبارکباد پیش کی ہے ان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قیام امن کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنا چاہئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئی دہلی میں پروگرام من کی بات کے38ویں ایڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کچھ دن بعد دنیا بھر میں مسلمانوں کے پیغمبر حضرت محمد صاحب ﷺ کی پیدائش کا جشن منایا جانے والا ہے۔

    عید میلادالنبی ﷺ کے مقدس موقع پر میں بھارت کے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس موقع پر عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ملک میں قیام امن کیلئے سب مل کر کام کریں گے۔


    مزید پڑھیں: تیر ہاتھ میں رہ گیا، راون کا مودی کے ہاتھوں جلنے سے انکار


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔