Tag: عید میلاد النبی ﷺ

  • جشن عید میلاد النبی ﷺ آج انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

    جشن عید میلاد النبی ﷺ آج انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے

    محسن انسانیت محبوب خدا آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰﷺکی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن  میلاد النبیﷺ ملک بھر میں آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

    سرکار دو جہاں محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت با سعادت نے دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں بدل دیا، آپ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔

    ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عاشقان رسول ﷺ نے اپنے گھروں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجا رکھا ہے۔

    جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر تمام سرکاری وغیرسرکاری عمارتوں پرچراغاں کیا گیاہے جبکہ گھروں، مساجد، دفاتر، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید میلادالنبیﷺ پرپاک فوج کی جانب سے 31 توپوں کی سلامی دی جائے گی اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

    اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی، عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوسوں اور محفلوں کی حفاظت کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • عید میلاد النبی ﷺ پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

    عید میلاد النبی ﷺ پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

    لاہور : وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے عید میلاد النبیﷺ پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس ہوا ، جس میں انھوں نے عید میلاد النبیﷺ پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی۔

    مریم نواز نے پولیس افسران کو علما کرام کے پاس خود جاکر ملنے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبائی سرحدی چوکیوں کی تعدادبڑھانےکی تجویز کی منظوری دے دی۔

    اجلاس مین پولیس اہلکاروں کو اے پی سی، بلٹ پروف گاڑیاں ،جیکٹیں فوری دینے اور سرحدی پوسٹوں پرتعینات پولیس اہلکاروں کی خصوصی ٹریننگ کرانےکی ہدایت بھی کی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بارڈرسیکیورٹی چیک پوسٹوں کومزید مضبوط اوربہتربنایاجائے ساتھ ہی بارڈرملٹری پولیس کی تشکیل نو اور جدید ٹریننگ کی جائے۔

    اجلاس میں ڈیوٹی پر موجود پولیس فورس کو باڈی کیم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کے لئے مہم مزید تیز کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے آن ڈیوٹی اہلکاروں کے سوشل میڈیا اور کیمرے کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔

    انھوں نے کہا کہ پنجاب کےعوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، عوام کےتحفظ کے لئے جو کچھ بھی کرنا پڑا ضرور کیا جائے گا اور پنجاب جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیازکاررائی کی جائے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ پولیس چیک پوسٹوں پرحملہ آوروں کو ایساجواب دیں کہ دوبارہ حملہ نہ کریں،مریم نواز پولیس چیک پوسٹوں کے درمیان پیٹرولنگ کاانتظام کیا جائے۔

    اجلاس میں پولیس کوایک ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

  • ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں رسول ﷺ کا امتی بنایا، وزیراعظم کا خصوصی پیغام

    ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں رسول ﷺ کا امتی بنایا، وزیراعظم کا خصوصی پیغام

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں رسول ﷺ کا امتی بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ ﷺ کی جامع الصفات شخصیت ہر انسان کے لیے قابل تقلید ہے، آپ ﷺ نے اقوام عالم کو عدل و انصاف، مساوات، مذہبی رواداری کا پیغام دیا، آج وہ نظام دیکھنے کی نہ معلوم کتنی آنکھیں منتظر ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ نبی کے امتی ہونے کے ناطے خود کو حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہوگا، آئیں پاکستان کو ریاست مدینہ کے طرز پر ڈھالنے کی کوشش کریں، ریاست مدینہ میں ہی ہم سب کی بقا اور سربلندی ہے۔

    عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریاست مدینہ انسانی فلاح و بہبود کے حوالے سے مثالی ریاست تھی، ایسی ریاست جس کی اس دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی، کوشش ہے ریاستی امور کے حوالے سے اس مثالی ریاست سے رہنمائی لیں، آپ ﷺ کی تعلیمات رہنمائی کا سب سے بڑا اور موثر ذریعہ ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ چاہتا ہوں ملک میں ریاست مدینہ کی طرز پر مساوات، عدل و انصاف کی فراہمی ہو، ملک مذہبی رواداری کا وہ منظر پیش کرے جس کا ہم سب کو انتظار ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ میرے عزیز ہم وطنو ہمیں آج ایک عہد کرنا ہے، ہم ہر قسم کے مفادات سے بالاتر ہوکر نبی ﷺ کے اسوہ حسنہ کی پیروی کریں گے، سیاسی، مذہبی اور معاشرتی مفادات سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، ہم ہر اس عمل سے اجتناب برتیں گے جس سے دنیا میں اسلام کے تاثر پر حرف آئے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ تمام ہم وطنوں سے درخواست ہے اپنے اندر اتحاد و اتفاق پیدا کریں، عفو و درگزر، برداشت، صلہ رحمی، مذہبی رواداری اور مفاہمتی عمل سے کام لیں، یہی وہ تعلیمات نبوی ﷺ ہیں جن کو اپنا کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرسکتے ہیں، دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اسوہ نبوی ﷺ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

  • عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرسیکیورٹی انتہائی سخت بنائے جائیں، چوھدری نثارعلی خان

    عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرسیکیورٹی انتہائی سخت بنائے جائیں، چوھدری نثارعلی خان

    وزیرداخلہ چوھدری نثارعلی خان کی زیرصدارت بارہ ربیع الاول کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد کیا گیا ۔ وزیرداخلہ نے ہداہت کی کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرسیکیورٹی انتہائی سخت بنائے جائیں ، سیکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کی تعاون کو اورمضبوط کیا جائے ۔

    راولپنڈی اوراسلام آباد پولیس مشترکہ پیٹرولنگ کوموثربنائی جائیں کراچی گورنرسندھ سے علماء نے ملاقات کی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں علما سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کے حوالے سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے فول پروف انتظامات کویقینی بنایا جائیگا۔

    کراچی میں ڈی جی رینجرزنے بھی بارہ ربیع الاول کی سیکیورٹی کے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا، اجلاس میں سیکٹرکمانڈرز، سینئرافسران نے شرکت کی اورسیکیورٹی پلان کوحتمی شکل دی، اجلاس میں طے پایا کہ عارضی چیک پوسٹیں بناکرچوبیس گھنٹے میں اہلکارتعینات کیئے جائیں گے اورچھتوں پربھی اہلکارتعینات ہوں گے اس کے ساتھ ساتھ اسنیپ چیکینگ کے ساتھ سراغ رساں کتوں کی مدد سے روٹ کو کلیئر کیا جائے گا۔ علامہ اویس نورانی نے مطالبہ کیا ہے کہ گیارہ اوربارہ ربیع الاول کوعام تعطیل کی جائے