Tag: عید کی تعطیلات

  • عید کی  تعطیلات ، سرکاری ملازمین کیلئے  بڑی خوشخبری

    عید کی تعطیلات ، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

    لاہور: حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کو عید کے موقع پر ایک ہفتہ کی تعطیلات دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ، وزیر اعلی پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نوٹی فیکشن جاری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سرکاری ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت پنجاب کی جانب سےعید پر ایک ہفتہ کی تعطیلات دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، وزیر اعلی پنجاب کو عید تعطیلات کی تجویز بھجوا دی گئی، تجویز کے مطابق 25 مئی بروز پیر سے 31 مئی اتوار تک چھٹیاں ہوں گی۔

    وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں منظوری دی جائے گی، اجلاس میں راجہ بشارت اسلم اقبال اوردیگر اہم افرادشریک ہیں ، جس میں عید کی تعطیلات میں ٹرانسپورٹ اور پارکوں کو بند رکھنے کی تجویز زیر غور ہیں۔

    وزیر اعلی پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب اسکا نوٹی فیکشن جاری کرے گی۔

    خیال رہے لاک ڈاؤن میں نرمی کےبعدلاہورسمیت پنجاب میں کیسز و اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،لاک ڈاؤن میں نرمی کے پہلے 5 روز میں پنجاب میں 2824کیس رپورٹ ہوئے ،
    لاہور میں 1618 کیسز سامنے آئے۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں ہفتہ کےپہلے5 دن پنجاب میں37جبکہ لاہورمیں 19 اموات رپورٹ ہوئیں ، پنجاب میں روزاوسطاً کیسز کی تعداد 564.8 جبکہ لاہور میں 323.6 رہی،میومیہ اموات کی شرح پنجاب میں 7.4 اور لاہور میں 3.8 ہے۔

  • عید تک کتنے دن مارکیٹیں کھلیں گی؟ تفصیلات جاری

    عید تک کتنے دن مارکیٹیں کھلیں گی؟ تفصیلات جاری

    کراچی: شہر قائد میں عید تک کتنے دن مارکیٹیں کھلی رہیں گی، اس سلسلے میں سندھ حکومت نے تفصیلات جاری کر دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عید سے قبل صرف 7 دن مارکیٹیں کھلی رہیں گی، رواں ہفتے پیر سے جمعرات 4 دن مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔

    آیندہ ہفتے پیر منگل اور بدھ (24، 25 اور 26 رمضان) کو 3 دن مارکیٹیں کھلی رہیں گی، جمعرات کو شبِ قدر کی وجہ سے مارکیٹیں بند رہیں گی، 27 رمضان کو تاجر برادری شب قدر کی وجہ سے مارکیٹیں بند رکھتے ہیں۔

    سندھ حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق جمعہ ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاون کی وجہ سے مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی، کراچی میں رواں رمضان المبارک میں تاجروں کا عید سیزن صرف 7 دن کو ہوگا۔

    سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید31 مئی تک توسیع کر دی

    رمضان مبارک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے چاند رات کو خریداری ممکن نہ ہو سکے گی، 28، 29 اور 30 رمضان یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے مارکیٹیں بند ہوں گی۔

    30 رمضان کو اتوار ہوگا اور پیر سے عید کی تعطیلات ہوں گی، عید کے بعد کا پہلا دن لاک ڈاؤن کا ہوگا، عید الفطر کی تعطیلات کے بعد جمعہ، ہفتہ اور اتوار یعنی 29، 30 اور 31 مئی کو لاک ڈاؤن ہوگا۔

    یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں 31 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی ہوئی ہے۔

  • خبردار! عید کی دعوتیں آپ کو بیمارکرسکتی ہیں

    خبردار! عید کی دعوتیں آپ کو بیمارکرسکتی ہیں

    عید کے ایام مسلمانوں کے لیے اللہ تعالیٰ کا تحفہ  ہیں،  یہ دن پورے ماہ روزے رکھنے والوں کے لیے  انعام بھی ہیں۔ عید کو پیاروں اور عزیزوں سے ملنے ملانے اور ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع بھی سمجھا جاتا ہے اور جب مہمان گھر آئیں تو لذیذ پکوانوں سے ان کی خاطر مدارات معاشرتی روایات کا اہم حصہ سمجھی جاتی ہے۔

    یہی ملنا ملانا اوردعوتیں اس وقت سخت مشکل میں مبتلا کردیتی ہیں جب میزبانوں کی میزبانی سے لطف اٹھاتے ہوئے اپنی صحت کو نظر اندازکردیا جائے اور سارا سال کھانوں میں کی جانے والی احتیاط اور پرہیز کو ایک طرف رکھ دیا جائے۔

    عید کے دنوں میں مرغن اور مصالحہ دار پکوان بہت زیادہ کھانے میں آتے ہیں تو ایسے میں معدے اور پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوجانا ایک عام بات ہے۔اسی صورتحال سے بچنے کے لیے ہم آپ کو کچھ مفید تجاویز بتا رہے ہیں جنہیں اپنا کر آپ کسی تکلیف میں مبتلا ہوئے بغیر دعوتیں اڑا سکتے ہیں۔

    گرمی کا تدارک


    مرغن اور مصالحہ دار غذائیں معدے پر بوجھ بنتی ہیں اور یہ امکان اس وقت اور بھی بڑھ جاتا ہے جب حالیہ دنوں جیسا سخت گرمیوں کا موسم ہو۔شدید گرمیوں کے موسم میں عید کے روایتی پکوان جیسے قورمہ، بریانی، کڑاہی وغیرہ میں مصالحوں اور تیل کی مقدار کم رکھی جاسکتی ہے۔

    اگر آپ کے اہل خانہ کھانے کے پھیکا ہونے کی شکایت کریں تو آپ انہیں بتائیں کہ کھانے میں یہ پھیکا پن آپ نے انہیں طبیعت خرابی سے بچانے کے لیے رکھا ہے۔

    پانی ساتھ رکھیں


    دن کے وقت عزیز و اقارب سے ملنے کے لیے یا سیر و تفریح کے لیے نکلتے ہوئے ٹھنڈے پانی کی بوتل ضرور ساتھ رکھیں۔راستے میں آپ کو ٹریفک جام اور سخت دھوپ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، ایسے میں پانی کی کمی طبیعت خرابی کا باعث بن سکتی ہے۔

    کسی کے گھر بھی جائیں تو پانی زیادہ سے زیادہ پئیں ، موسم کی سختی کے سبب یہ انتہائی ضروری ہے ، اپنی میزبان خواتین کو بھی تاکید کریں کہ وہ کچن میں کام کرنے کے سبب گرمی کا شکار ہوسکتی ہیں، لہذا پانی کا استعمال بڑھائیں۔

    سلاد ۔ لازمی جز


    اگر آپ خاتون خانہ ہیں اور اپنے گھر میں ایک شاندار سی دعوت کا اہتمام کر رہی ہیں تو  مینیو میں سلاد  ک لازمی جز کے طور پر رکھیں۔ مختلف سبزیوں پر مشتمل سلاد یقیناً کھانے کی تیزی کو کم کرنے میں مدد دے گا۔

    کولڈ ڈرنک سے گریز


    کولڈ ڈرنک صحت کی سب سے بڑی دشمن ہے ، اگر آپ اپنے اہل خانہ  اور مہمانوں سے پیار کرتے ہیں  تو کھانے کے ساتھ کولڈ ڈرنک رکھنے سے گریز کریں۔ اس کی جگہ فریش جوسز رکھے جاسکتے ہیں۔

    اگر آپ کسی کے گھر مہمان بن کر گئے ہیں تو کھانے کے بعد کولڈ ڈرنک کی جگہ پانی پئیں۔ کولڈ ڈرنک کی جگہ ڈبے کے جوسز بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں  جو کہ  صحت بخش تو نہیں ہوتے تاہم یہ سوڈا ڈرنک سے بہتر ہوتے ہیں۔ یاد رکھیں! کولڈ ڈرنک آپ کے معدے کو سخت نقصان پہنچانے والی شے ہے۔

    پھلوں کا استعمال


    دعوت میں کھانے کے بعد پھلوں سے بنا ہوا میٹھا رکھا جاسکتا ہے۔ دعوتوں کے درمیانی وقفوں میں پانی والے پھل جیسے تربوز کا بکثرت استعمال کریں۔ ہم جانتے ہیں کہ رمضان میں فروٹ چاٹ کھا کھا کر آپ کا دل بھر چکا ہوگا لیکن پھر بھی اپنی غذا میں فی الحال پھلوں کا استعمال جاری رکھیں۔

    دال اورسبزی بہترین


    عید کی تعطیلات میں جس دن کوئی دعوت نہ ہو اس دن کم مصالحوں کی سبزیاں یا دال چاول بنائیں۔ یہ سادہ کھانا مسلسل کھائے جانے والے مرغن کھانوں کے منفی اثرات سے نمٹنے میں مدد دے گا۔

    ہوسکتا ہے آپ مسلسل دعوتوں میں مرغن کھانے کھا کر اکتا چکے ہوں ایسے میں سادہ دال چاول اور سلاد آپ کے منہ کا ذائقہ بدلنے میں مدد دے گا اور آپ اس سادے کھانے کو آج سے پہلے کبھی اتنا لذیذ محسوس نہیں کرسکے ہوں گے۔

    دہی بہترین شے


    عید کی تعطیلات میں گھر پر رہتے ہوئے دہی اور لسی کو اپنے کھانے کا حصہ بنا لیں۔ یہ آپ کو گرمی کے اثرات سے بچانے میں معاون ثابت ہوگا۔

    ورزش کریں


    دن کے آخر میں سونے سے قبل کھلی ہوا میں چند منٹ کی چہل قدمی نہایت فائدہ مند ثابت ہوگی اور آپ کے جسمانی نظام کو معمول کے مطابق رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

  • دبئی: سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے لیے عید الاضحی کی چھٹیوں‌ کا اعلان

    دبئی: سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے لیے عید الاضحی کی چھٹیوں‌ کا اعلان

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سرکاری سیکٹر کے لیے 5 اور پرائیویٹ سیکٹر کے لیے 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عرب ممالک نے عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے بعد تعطیلات کا اعلان کرنا شروع کردیا ہے، سعودی عرب کی جانب سے اپنے ملازمین کے لیے 16 روزہ تعطیلات کے اعلان کے بعد اب متحدہ عرب امارات میں بھی عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات حکومت کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر 5 روز کے لیے سرکاری ادارے بند رہیں گے، یہ تعطیلات 31 اگست سے 4 ستمبر تک ، بروز جمعرات تا پیر جاری رہیں گی۔


    ضرور پڑھیں: سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی 16 روزہ تعطیلات کا اعلان


     پرائیویٹ سیکٹر کے لیے تین روزہ تعطیلات کا اعلان

    خلیج ٹائمز کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کے لیے تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ 31 اگست سے 2 ستمبر تک ہوں گی، تاہم تین ستمبر کو اتوار ہے تو پرائیویٹ سیکٹر چار چھیٹوں کا لطف اٹھا سکتا ہے۔

  • عید کی تعطیلات:‌ بینکس 5 دن تک بند رہیں گے

    عید کی تعطیلات:‌ بینکس 5 دن تک بند رہیں گے

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں بینک 5 دن تک بند رہیں گے۔

    وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے لیے تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 26 جون پیر سے 28 جون بروز بدھ تک بند رہیں گے۔

    خیال رہے کہ 24 اور 25 جون کو ہفتہ اور اتوار کا دن ہے، ان دو دنوں میں ہفتے وار تعطیلات کے باعث بینک ویسے ہی بند رہتے ہیں اور اب عید الفطر کی چھٹیاں پیر سے شروع ہورہی ہیں جس کے بعد اب بینک 24 جون ہفتے سے 28 جون بدھ تک بند رہیں گے۔

    پانچ دن تک بینک بند رہنے کے اعلان سے کاروباری حلقوں اور عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، عید سے چند روز قبل خریداری انتہائی عروج پر ہوتی ہے اور ان ہی آخری دو دنوں میں بینکس بند رہیں گے جب عوام کو بینکوں سے رقم نکالنے کی شدید ضرورت ہوگی۔

    یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ہر سال عید کی چھٹیوں میں بینکوں کے اے ٹی ایم خالی ہوجاتے ہیں، اسٹیٹ بینک کے متعدد بار حکم ناموں کے باوجود عید کی چھٹیوں میں اے ٹی ایم میں کیش نہیں ڈالا جاتا اور عوام جگہ جگہ اے ٹی ایم میں جاتے اور خالی ہاتھ واپس آتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔

    اب پانچ دن تک بینک بند رہنے اور اے ٹی ایم بھی خالی ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔

  • عید کی تعطیلات:ملکی خزانے کو چالیس ارب روپے کا نقصان

    عید کی تعطیلات:ملکی خزانے کو چالیس ارب روپے کا نقصان

    عوام نے عید کی لمبی تعطیلات کا خوب مزہ اٹھایا ہے ۔ لیکن عید کی ان طویل تعطیلات کے نتیجے میں ملکی معیشت اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔چاردن عید کی تعطیلات اور پھر دو دن کی ہفتہ وار تعطیل کے سبب صرف ٹیکس وصولی کی مد میں ملکی خزانے کو چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا ۔برآمدات کی مد میں بھی ملکی معیشت کو پینتس ارب روپے سے زائد کا جھٹکا لگا ہے

    ملک کا ایک روز کا برآمدی حجم سات کروڑ ڈالر سے زائد بنتا ہے۔ یوں پانچ تعطیلات کے باعث ملک کو برآمدات کی مد میں پینتس ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔پاکستان کی جی ڈی پی میں صنعتی شعبے کا حصہ بیس فیصد سے زائد ہے۔پیداواری سرگرمیاں ایک ہفتے تک معطل رہنے سے پاکستان معاشی شرح نمو پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    عید کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں کاروباری و تجارتی سرگرمیاں آج سے دوبارہ شروع ہوگئی ہیں مگر حکومت وقت کو یہ سوچنا چاہیئے کہ معاشی مسائل میں جکڑا یہ ملک کیا ایسی آسانیوں کا متحمل ہے؟

  • عید کی تعطیلات میں سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے

    عید کی تعطیلات میں سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے

     اسلام آباد:حکو مت کو عوام کو ریلیف دینے کا خیا ل آہی گیا، اعلان کیا گیا کہ عید کی تعطیلات میں سی این جی اور بجلی بلا تعطل عوام کو میسر رہے گی گو یا عید کے موقع پر لوڈ شیڈنگ  سے عارضی نجات ملے گا ,سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن نےعید کی تعطیلات کے دوراں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن کھولے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    ملک بھر میں پیر کی صبح سے ہفتے کی صبح تک سی این جی سیکٹر کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری رہے گی ۔ دوسری جانب کے الیکٹرک اور این ٹی ڈی سی نے عیدپر کراچی سیمت ملک بھر میں عید کی تعطیلات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

    کے الیکٹرک ترجمان نے کہا ہے کہ آٹھائیس جولائی سے چار اگست تک ادارے کی جانب سے لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، البتہ کسی بھی قسم کی فنی خرابی کی وجہ سے بجلی کی بندش کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ تاہم آپریشنل ٹیمیں چوبیس گھنٹے کام کریں گی۔