Tag: عید کی مبارکباد

  • سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد کی امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد کی امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد

    مکہ مکرمہ : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دی۔

    مسلم ممالک نے شاہ سلمان اور ولی عہد کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش کی۔

    عرب میڈیا نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے منیٰ کا دورہ کیا اور حج انتظامات کا جائزہ لیا۔

    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے حج انتظامات پراطمینان کا اظہار کیا۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

    سعودی وزارت صحت کے مطابق دوران حج گرمی سے طبعیت خراب ہونے کے واقعات میں نوے فیصد کمی آئی، سعودی حکومت نے حجاج کو گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں، صحت سمیت سکیورٹی اور صفائی کے بھی بہترین انتظامات کیے گئے۔

    خیال رہے رواں سال 16 لاکھ تہتر ہزار سے زائد افراد نے حج کی سعادت حاصل کی، حجاج کرام کی پاکستان واپسی کا سلسلہ دس جون سے شروع ہوگا۔

    مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، شیطان کو کنکریاں مارنے کیلئے حجاج کی مزدلفہ سے منی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ رمی میں مصروف ہیں۔

    رمی کے بعد حجاج قربانی کرکےسرمنڈواکراحرام کھول دیں گے، طوافِ زیارت اورسعی کے بعد حجاج کرام منی لوٹ آئیں گے۔

    جہاں وہ تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد منیٰ میں رہتے ہوئے زیادہ تر وقت عبادت میں گزاریں گے۔

  • وزیراعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر سے ٹیلفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

    وزیراعظم کا بنگلہ دیشی چیف ایڈوائزر سے ٹیلفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

    وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارک باد پیش کی۔

    دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تعلقات، تجارت اور سیاحت میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دو طرقہ تعلقات کی بحالی کے لیے ادارہ جاتی نظام بحال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    اس موقع پر دونوں ممالک میں عوامی رابطوں کے فروغ کے لیے ثقافتی وفود کے تبادلے پر بات چیت کی گئی جب کہ شہباز شریف نے بنگلہ دیش سے ایک ثقافتی وفد پاکستان کے دورے پر بھیجنے کی تجویز دی۔

    وزیراعظم نے زور دیا کہ بنگلہ دیش کے اس ثقافتی وفد میں پرانے اور نئے فنکار بالخصوص لیجنڈ گلوکارہ رونا لیلیٰ بھی شامل ہوں۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپریل میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ ڈھاکا سے متعلق پُر امید ہیں۔ نائب وزیراعظم کے ہمراہ ایک تجارتی وفد بھی بنگلہ دیش جائے گا۔

    شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔

  • اقوام متحدہ کے سربراہ اور شاہ سلمان کی عالم اسلام کو عید کی مبارکباد

    اقوام متحدہ کے سربراہ اور شاہ سلمان کی عالم اسلام کو عید کی مبارکباد

    عیدالفطر کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس اور خادم حرمین شریفین نے امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، مشرق وسطیٰ، کئی یورپی اور مغربی ممالک میں آج عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے جب کہ دنیا کے دیگر علاقوں میں رویت کے مطابق کل (پیر) کو منائی جائے گی۔

    عیدالفطر کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور شاہ سلمان نے امت مسلمہ کو مبارک باد دی ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے تنازعات اور جنگ سے متاثرہ مسلمانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا۔

    اپنے پیغام میں گوتریس نے ان افراد کے لیے افسوس کا اظہار کیا جو جنگ، تنازعات یا نقل مکانی کی وجہ سے اپنے خاندانوں کے ساتھ عید منانے سے قاصر ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ مقدس دن یکجہتی اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے اور امید ظاہر کی کہ عید کا موقع لوگوں کو قریب لانے اور ان اقدار کو فروغ دینے میں معاون ہوگا۔

    خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان نے امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محبت، اخوت اوریکجہتی کا پیغام دیتی ہے۔ امت کے لیے خیر وبرکت اورسلامتی کی دعا کرتے ہیں، سعودی عرب ہمیشہ امت مسلمہ کی خدمت کیلیے کوشاں رہے گا۔

  • وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر کو عید کی مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر کو عید کی مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور انھیں عیدالفطرکی مبارکباد دی ہے۔

    وزیراعظم نے پاکستان اور یواےای کے قریبی تقافتی، مذہبی اور تاریخی تعلقات کو سراہا۔ شیح محمد بن زایدالنہیان نے پاکستان کیلئے متحدہ عرب امارات کی حمایت و تعاون کا اظہار کیا.

    سربراہان نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو جلد پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر نے بھی وزیراعظم کو امارات کے دورے کی دعوت دی۔ رہنماؤں نے تعلقات کے مزید فروغ کیلئے روابط کو باقائدگی سے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کو قطر کے وزیراعظم نے فون کی اور انھیں عیدالفطرکی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے عید کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا۔

    رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کے فروغ کی وسیع استعداد موجود ہے۔

    شہباز شریف نے قطر کے وزیراعظم کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ قطری وزیراعظم نے وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی دعوت کو قبول کرلیا۔

  • ‘ہم چھکا لگا کر کورونا وبا کو ہرا دیں گے’

    ‘ہم چھکا لگا کر کورونا وبا کو ہرا دیں گے’

    اسلام آباد : پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ہم سب نے قربانی دی ، جس کے نتیجے میں پاکستان میں کورونا کیسزکم ہورہے ہیں، ہم چھکا لگا کر کورونا وبا کو ہرا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر نے عید کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ قربانی کی اہمیت کویاد کراتی ہے ، کوروناوبا کے دوران ہم سب نے قربانی دی ، ہم نے کھیل کی سرگرمیوں کی قربانی دی۔

    برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان اورانگلینڈکےدرمیان کرکٹ سیریز اہم ہے، ہم چھکا لگاکرکوروناوباکوہرادیں گے ، ہماری ان قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان میں کورونا کیسزکم ہورہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کوروناوبا کےباعث ٖفضائی سفربھی متاثر ہوا، خوشی سےکہتاہوں برٹش ائیرویزپاکستان سےدوبارہ فلائٹس شروع کررہی ہے ، یہ پاکستان اور برطانیہ کی دوستی کااظہارہے۔

    کرسچن ٹرنر کا مزید کہنا تھا کہ دوست ہی مشکل وقت میں ساتھ دیتے ہیں ، آپ سب کو دلی عیدمبارک۔

  • کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی مسلمانوں کوعید کی مبارکباد

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی مسلمانوں کوعید کی مبارکباد

    ٹورنٹو : کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلمانوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے اسلام فوبیا اورنفرت کیخلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت کئی ملکوں میں عید الفطر جوش وخروش سے منائی جارہی ہے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈونے کینیڈا میں مقیم مسلمانوں سمیت مسلمِ آمہ کو مسرت بھری عید کی مبارکباد پیش کی اور اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز اسلام علیکم سے کیا۔

    انہوں نے اس تہوار کو فیملی اور دوستوں کے ساتھ پر جوش انداز میں گزارنے پر مباکباد دی اور اس دن کو یکجہتی اور محبتیں بانٹنے کا دن قرار دیا۔

    ٹروڈو نے کینیڈین مسلمانوں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور اس موقع پر تمام کمیونیٹیزاور اپنی اہلِخانہ کی جانب سے تمام دنیا کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسلام فوبیا اورنفرت کیخلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • بھارتی وزیراعظم مودی کی میاں نوازشریف کو ٹیلی فون پرعید کی مبارکباد

    بھارتی وزیراعظم مودی کی میاں نوازشریف کو ٹیلی فون پرعید کی مبارکباد

    نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے میاں نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لند ن میں وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں عید کی مبارکباد دی، جس پر وزیر اعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    بھارتی وزیر اعظم نے پاکستانی وزیراعظم کی مکمل صحت یابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ علاوہ ازیں صدر مملکت ممنون حسین نے بھی وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون پر عید کی مبار ک باد دی۔


    Indian Prime Minister Narendra Modi telephones… by arynews

    وزیراعظم نواز شریف نے صدرمملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی ڈاکٹرز نے اجازت دی تو فوری طور پر وطن واپس آجاؤں گا،میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں خود ہم وطنوں کے درمیان آنے کو بے چین ہوں۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنے علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کی اوپن ہارٹ سرجری بھی کی گئی ہے، اور امید ہے کہ وہ جلد وطن واپس لوٹیں گے۔