Tag: عید کی چھٹیاں

  • مخصوص ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ

    مخصوص ملازمین کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ

    لاہور : میونسپل اسٹاف کی عید کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیزاور کنٹریکٹرز صفائی یقینی بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیربلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران پنجاب بھر میں صفائی پلان کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران متعلقہ میونسپل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    عید پر غیر معیاری مٹھائی یا ہوٹل کے کھانوں کی شکایت اس واٹس ایپ نمبر پر کریں

    وزیربلدیات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید کے دنوں میں خصوصی پلان بنانےکاحکم دیاہے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیزاورکنٹریکٹرزصفائی یقینی بنائیں، ہیلپ لائن اورایپ پرشکایات پربروقت ایکشن لیناہوگا۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیاں منسوخ کر دی تھی، تاہم اس کا اطلاق صرف ٹرانسپورٹ افسران پر ہوگا اور وہ ایام عید میں بدستور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    خیال رہے شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

    کراچی میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اتوار کو زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا کہ اتوار کے روز کراچی کا مطلع صاف ہوگا اور شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

  • عید کی چھٹیوں پر گھر چھوڑنے سے قبل کیا احتیاطی تدابیر کریں؟ پولیس حکام نے بتا دیا

    عید کی چھٹیوں پر گھر چھوڑنے سے قبل کیا احتیاطی تدابیر کریں؟ پولیس حکام نے بتا دیا

    اسلام آباد: عید کی چھٹیوں پر جانے کے لیے گھر چھوڑنے سے قبل احتیاطی تدابیر ضروری ہیں، اس سلسلے میں ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں پر سیکیورٹی سے متعلق ویڈیو پیغام میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ چھٹیوں پر جانے والے مناسب انتظامات کے ساتھ گھر چھوڑیں۔

    انھوں نے کہا گھر چھوڑنے سے پہلے اخبار والے کو بتائیں کہ گھر میں اخبار نہ پھینکے، گھر چھوڑنے سے پہلے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اطلاع بھی دیں، اور گھر کو مکمل لاک کریں اور تسلی کر کے ہی چھوڑیں۔

    ڈی آئی جی آپریشنز نے اس حوالے سے بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی کہ کسی کو بھی ہرگز ہرگز نہ بتائیں کہ آپ چھٹیوں پر جا رہے ہیں۔

  • عید کی چھٹیاں ختم: ’چلیں اب کام پر واپس آجائیں‘

    عید کی چھٹیاں ختم: ’چلیں اب کام پر واپس آجائیں‘

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے سب نے تعطیلات میں اہل خانہ کے ساتھ بھرپور وقت گزارا، چلیں اب کام پر واپس آجائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صبح بخیر، امید ہے سب نے تعطیلات میں اہل خانہ کے ساتھ بھرپور وقت گزارا اور خوب آرام کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ چلیں اب کام پر واپس آجائیں۔

    خیال رہے کہ عید الفطر کی 02 سے 05 مئی 2022 تک 4 روزہ تعطیلات کے بعد آج جمعہ 06 مئی سے تمام سرکاری و نجی دفاتر کھل چکے ہیں۔

    ہر وقت کام میں جتے رہنے کے لیے مشہور وزیر اعظم شہباز شریف اس سے قبل رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں بھی اضافہ کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

  • دبئی: سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے لیے عید الاضحی کی چھٹیوں‌ کا اعلان

    دبئی: سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے لیے عید الاضحی کی چھٹیوں‌ کا اعلان

    دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سرکاری سیکٹر کے لیے 5 اور پرائیویٹ سیکٹر کے لیے 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عرب ممالک نے عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے بعد تعطیلات کا اعلان کرنا شروع کردیا ہے، سعودی عرب کی جانب سے اپنے ملازمین کے لیے 16 روزہ تعطیلات کے اعلان کے بعد اب متحدہ عرب امارات میں بھی عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات حکومت کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر 5 روز کے لیے سرکاری ادارے بند رہیں گے، یہ تعطیلات 31 اگست سے 4 ستمبر تک ، بروز جمعرات تا پیر جاری رہیں گی۔


    ضرور پڑھیں: سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی 16 روزہ تعطیلات کا اعلان


     پرائیویٹ سیکٹر کے لیے تین روزہ تعطیلات کا اعلان

    خلیج ٹائمز کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کے لیے تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ 31 اگست سے 2 ستمبر تک ہوں گی، تاہم تین ستمبر کو اتوار ہے تو پرائیویٹ سیکٹر چار چھیٹوں کا لطف اٹھا سکتا ہے۔

  • عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان

    عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے عید الاضحی کے لیے چار روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا، یہ تعطیلات یکم تا 4 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

    وزیر داخلہ کی طرف سے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر چار روز کے لیے تمام سرکاری ادارے و بینکس اور دیگر دفاتر بند رہیں گے۔

    عید کی یہ تعطیلات یکم تا 4 ستمبر بروز جمعہ تا پیر جاری رہیں گی۔

    ضرور پڑھیں: سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی 16 روزہ تعطیلات کا اعلان