Tag: عیسائی برادری

  • سانحہ کرائسٹ چرچ : پاکستان کی عیسائی برادری کا شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی

    سانحہ کرائسٹ چرچ : پاکستان کی عیسائی برادری کا شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی

    لاہور : سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لواحقین سے پاکستان کی عیسائی برادری نے بھی اظہار یکجہتی کیا، لاہور کے چرچ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے نولکھا چرچ میں سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نو پاکستانیوں سمیت پچاس سے زائد شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب میں مختلف مسالک کے علماء کرام، اقلیتی رہنماﺅں اور سول سوسائٹی کی شخصیات نے شرکت کی۔ مساجد پر دہشت گردی کے واقعے کے خلاف بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام خصوصی دعائیہ سروس کے بعد شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مختلف مسالک کے علماءاور اقلیتی رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ازسرنو مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

    مقررین نے کہا کہ دہشت گردوں کا نہ کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ ہی علاقہ، دہشت گردی کا ناسور پوری انسانیت کیلئے خطرناک ہے۔ پاکستانی قوم خصوصاً عیسائی برادری نیوزی لینڈ میں ہونے والے اس اندوہناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

    تقریب سے ڈاکڑ مجید ایبل سربراہ پریسبٹیریں چرچ، ذکر اللہ مجاہد امیر جماعت اسلامی لاہور اور پادری شاہد معراج سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا

  • دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج ایسٹر تہوار منارہی ہے

    دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج ایسٹر تہوار منارہی ہے

    کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منارہی ہے، اس مناسبت سے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

    مسیحی تہوار کے موقع پر اہم ترین مذہبی تقریبات مشرق وسطیٰ میں یروشلم اورکیتھولک عیسائی عقیدے کے مرکز ویٹی کن میں منعقد ہوں گی۔

    عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپائے روم خصوصی دعا کر وائیں گے، پاکستان میں ایسٹر کے تہوار کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز رات ہی سے ہوگیا۔

    اس موقع پر ملک بھر میں گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، گرجاگھروں میں شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی گیت بھی گائے گئے۔

    مسیحی برادری نے ملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں مانگیں،مسیحی برادری کے نام میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ملکی ترقی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کاکردارلائق تحسین ہے۔

    صدرممنون حسین کا مسیحی برادری کو مبارباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کاآئین مسیحیوں اوراقلیتوں کےتحفظ کی ضمانت دیتاہے۔

  • خلا میں موجود امریکی خلانوردوں نے بھی کرسمس منائی

    خلا میں موجود امریکی خلانوردوں نے بھی کرسمس منائی

    خلا میں موجود امریکی خلانوردوں نے بھی کرسمس منائی، اس موقع پر انہوں نے خلا میں چہل قدمی کی اور شٹل کی مرمت بھی کی۔

    دنیا بھر میں عیسائی برادری اپنا مذہبی تہوار کرسمس نہایت جوش و جذبے سے منا رہی ہے، اس موقع کو منفرد اور یادگار بنانے کے لیے امریکی خلا بازوں نے خلا میں کرسمس منائی۔

    خلائی ادارے ناسا کی جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خلابازوں نے خلا میں چہل قدمی کی اور وہاں موجود اسٹیشن کے کچھ پرزوں کی مرمت بھی کی۔

    خلائی شٹل میں خلاء بازوں کا کہنا تھا کہ یہ کرسمس ہمیں زندگی بھر یاد رہے گی، چہل قدمی کے دوران خلاء بازوں نے ہیلمٹ پہن رکھی تھیں، جن میں مائیکروفون نصب تھے، جن کے ذریعے اسٹیشن کے اندر موجود لوگوں سے ان کا رابطہ تھا۔