Tag: عیسیٰ نگری

  • عیسیٰ نگری ٹریفک حادثے میں فائرنگ کرنے والی خاتون کا اسلحہ لائسنس ایکسپائر نکلا

    عیسیٰ نگری ٹریفک حادثے میں فائرنگ کرنے والی خاتون کا اسلحہ لائسنس ایکسپائر نکلا

    کراچی : عیسیٰ نگری ٹریفک حادثے میں فائرنگ کرنے والی خاتون کا اسلحہ لائسنس ایکسپائرنکلا، لائسنس 31 دسمبر 2023 کوایکسپائرا، جسے رینیو نہیں کرایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عیسی نگری کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران خاتون کی فائرنگ کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    فائرنگ کرنےوالی خاتون کااسلحہ لائسنس ایکسپائرنکلا ، اسلحہ لائسنس بلوچستان جعفرآباد سے بنوایا گیا تھا اور لائسنس 31 دسمبر 2023 کو ایکسپائر ہوگیا تھا، جسے رینیو نہیں کرایا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے خالد بن ولید روڈ پر اسلحے کی دکان سے جعفرآباد کا لائسنس بنوایا گیا تاہم ابتدائی اطلاع کے مطابق لائسنس آل پاکستان نہیں تھا، لائسنس کے اصل ہونے کی تصدیق بھی کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کراچی میں عیسیٰ نگری کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا ، جہاں ٹریلر اور گاڑی میں ٹکر کے بعد خاتون نے ڈرائیور پر گولیاں چلادی تھی ، جس کے بعد ڈرائیور ٹریلر سے اتر کر بھاگا اور پولیس کے پیچھے چھپ گیا تھا۔

    واقعے کے بعد پولیس نے خاتون اور ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، حکام کا کہنا تھا ایک ہی ایف آئی آر میں دونوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق واقعہ عیسیٰ نگری کٹ کے قریب پیش آیا تھا، ٹریلر ڈرائیور اور خاتون دونوں غفلت اور لاپرواہی سےگاڑی چلارہے تھے اس دوران جب ٹریلر نے آگے نکلنے کی کوشش کی تو گاڑی کو سائیڈ لگی۔

  • میری قیمتی گاڑی کو ٹکر کیسے ماری؟ خاتون نے ٹرالر ڈرائیور پر گولیاں چلا دی

    میری قیمتی گاڑی کو ٹکر کیسے ماری؟ خاتون نے ٹرالر ڈرائیور پر گولیاں چلا دی

    کراچی: عیسیٰ نگری کے قریب خاتون نے اپنی قیمتی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ٹرالر ڈرائیور پر گولیاں چلا دی جس کے بعد پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عیسیٰ نگری کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ٹریلر اور گاڑی میں ٹکر کے بعد خاتون نے ڈرائیور پر گولیاں چلادی تاہم ڈرائیور ٹریلر سے اتر کر بھاگا اور پولیس کے پیچھے چھپ گیا۔

    اس واقعے کے بعد پولیس خاتون اور ٹریلر ڈرائیور کو پکڑ کر تھانے لے گئی اور مقدمہ درج کرلیا، حکام کا کہنا ہے ایک ہی ایف آئی آر میں دونوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق واقعہ عیسیٰ نگری کٹ کے قریب پیش آیا تھا، ٹریلر ڈرائیور اور خاتون دونوں غفلت اور لاپرواہی سےگاڑی چلارہے تھے اس دوران جب ٹریلر نے آگے نکلنے کی کوشش کی تو گاڑی کو سائیڈ لگی۔

    مدعی پولیس افسر شبیر نے کہا کہ خاتون نے طیش میں آکر پستول نکالی اور ہوائی فائرنگ شروع کردی، خاتون نے اپنا نام علیشہ عامر بتایا جبکہ ٹرک ڈرائیور نے اپنا نام ظفر اقبال بتایا ہے۔

    اےایس آئی شبیر  نے بتایا کہ خاتون نے نائن ایم ایم پستول کا لائسنس بھی موقع پر پیش کردیا ہے جس کے بعد خاتون کو وومن تھانے اور ڈرائیور کو پی آئی بی تھانے منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی:عیسیٰ نگری میں 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد

    کراچی:عیسیٰ نگری میں 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے عیسیٰ نگری سے 5 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب پیر بخاری کالونی میں خالی پلاٹ میں کچرے سے بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بچی کی لاش انتہائی خراب حالت میں کچرا کنڈی سے ملی تھی، بطاہر لگتا ہے کہ بچی کو جلایا گیا ہے۔ بچی کی شناخت 5 سالہ مروہ کے نام سے ہوئی ہے، بچی کی گمشدگی کا مقدمہ والد کی مدعیت میں پی آئی بی کالونی میں درج ہے۔

    پولیس نے پی آئی بی کے ایک مکان میں شک کی بنیاد پر چھاپہ مار کر باپ اور بیٹے کو حراست میں لیا ہے، گھرمیں باپ اور 2 بیٹے چند روز قبل شفٹ ہوئے ہیں،ایک بیٹا گھر سے فرار ہے،تلاش کر رہے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کےمطابق بچی کے سر پر چوٹ ہے جو موت کی وجہ بنی،بچی کا چہرہ ممکنہ طور جلا کر خراب کیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کا شبہ ہے مگر حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔