Tag: عینا آصف

  • عینا آصف شادی کے سوال پر شرما گئیں

    عینا آصف شادی کے سوال پر شرما گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عینا آصف شادی کے سوال پر شرما گئیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ کی کاسٹ عینا آصف، ثمر جعفری، ریحام رفیق اور ابو الحسن نے شرکت کی۔

    ندا یاسر نے پوچھا کہ شادی کس عمر میں کرنی چاہیے  جواب میں عینا آصف شرمانے لگیں اور پھر کہا کہ 25 سے 26 سال کی عمر میں کرلینی چاہیے۔

    ثمر جعفری نے کہا کہ شادی کے لیے کوئی عمر نہیں ہے جب آپ دماغی اور مالی تور پر مستحکم ہوں تو شادی کرلینی چاہیے، میرے نزدیک عمر معنی نہیں رکھتی۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ لوگوں نے 40 سال کی عمر میں شادی کی ہے اور کامیاب رہی ہے اور 18 سال کی عمر میں بھی کی ہے جو کامیاب رہی ہے۔

    نوجوان اداکار ابو الحسن نے کہا کہ زندگی میں ابھی اور بھی کام ہیں شادی کی طرف دھیان نہیں جاتا، زندگی میں مسائل ہوں پہلے انہیں تو حل کرلیں پھر کسی کے ساتھ رہنا چاہیں گے، اگر میں ہی ٹھیک نہیں ہوگا تو کسی اور کا خیال کیسے رکھوں گا۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

    ڈرامے میں عینا آصف میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہی ہیں اور ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں جبکہ ثمر جعفری کو گلوکار بننے کا جنون ہے لیکن والد کے کہنے پر وہ میڈیکل کالج میں داخلہ لیتے ہیں۔

  • ’مائی ری‘ کے بعد میری فین فالوونگ عروج پرپہنچ گئی: عینا آصف

    ’مائی ری‘ کے بعد میری فین فالوونگ عروج پرپہنچ گئی: عینا آصف

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں عینی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عینا آصف نے کہا کہ مائی ری کے بعد میری میری فین فالوونگ عروج پرپہنچ گئی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ میں معروف اداکارہ عینا آصف اور شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جینیس ٹیسا نے شرکت کی اور مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

    پروگرام کے میزبان محب مرزا نے عینا آصف سے سوال کیا کہ بے بی باجی اور مائی ری کے بعد آپ کی فین فالوونگ میں کتنا اضافی ہوا، جس پر عینا آصف نے بتایا کہ دونوں ڈرامہ کے بعد خاص طور پر مائی ری کے بعد میری فینز فالوونگ میں دوگنا اضافہ ہوا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    عینا آصف نے کہا کہ کیونکہ مائی ری میں میرا ایک بہت ہی نمایاں کردار تھا، اور پوری کہانی میرے اور اس ثمر کے گرد گھومتی تھی، اس ڈرامے کے بعد ہم دونوں بے حد مقبول ہوگئے۔

    عینا آصف کا کہنا تھا کہ ’جب ہم مائی ری کی شوٹنگ کررہے تھے تو بہت حقیقی محسوس ہوا، لیکن ہم یہ نہیں جانتے تھے لوگوں سے اتنا پیار اور اتنی عزت ملے گی‘۔

    اداکارہ نے بتایا کہ اس ڈرامے کے بعد میرے دوستوں نے مجھ سے بات کرنا چھوڑ دیا تھا کیوں کہ شام 7 بجے کے بعد وہ میرے بجائے میرا ڈرامہ دیکھتے تھے۔

    واضح رہے کہ ’ مائی ری‘ میں عینا آصف نے کم عمر بیوی اور ماں جب کہ ان کے شوہر کا کردار ثمر جعفری نے ادا کیا تھا اور دونوں کی حقیقی عمر بھی 15 اور 20 سال تک ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aina Asif (@ainaasifofficial)

    ڈرامے کے ذریعے سماج میں کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی کی کوشش کی گئی اور دکھایا گیا کہ 18 سال سے پہلے بچوں کی شادیاں کس طرح ان کی زندگیاں تباہ کر دیتی ہیں۔

    ڈرامے میں کم عمر جوڑے کی شادی دکھانے کے علاوہ ان کے ہاں کم عمری میں بچے کی پیدائش بھی دکھائی گئی جب کہ آخری قسط میں دونوں کے درمیان طلاق کو بھی دکھایا گیا۔

  • عینا آصف نے اپنے ’کرش‘ کا نام بتادیا

    عینا آصف نے اپنے ’کرش‘ کا نام بتادیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عینا آصف نے اپنے پہلے سیلیبرٹی کرش سے متعلق انکشاف کردیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ عینا آصف نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    میزبان نے پوچھا کہ کیا آپ کو بہت سی فلمیں آفر ہوچکی ہیں کسی اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے؟

    عینا آصف نے کہا کہ ایسا نہیں ہے، مجھے جو پروجیکٹ آفر ہوتے ہیں ان کے اسکرپٹ پڑھ کر کام کرنے کا فیصلہ کرتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مرکزی کردار کے علاوہ بھی جو اچھا کردار ملے گا وہ کروں گی، بس کہانی میں کردار اہم ہونا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں عینا آصف نے کہا کہ اداکار مجھے مختلف انداز میں ٹریٹ کرتے ہیں کیونکہ مجھے جلدی کامیابی مل گئی۔

    کرش سے متعلق سوال پر عینا آصف نے بتایا کہ ’ریتھک روشن ان کے پہلے سیلیبرٹی کرش ہیں۔‘

    عینا آصف نے کہا کہ ہریتھک روشن، شاہ رخ خان اور وجے ورما کے ساتھ فلم آفر ہو تو اسکرپٹ پڑھے بغیر ہی ہاں کردوں گی۔

    میزبان نے پوچھا کہ وجاہت رؤف، سرمد کھوسٹ، نبیل قریشی میں سے کس کے ساتھ موقع ملے تو سب سے پہلے کام کریں گی۔ عینا آصف نے وجاہت رؤف کا نام لیا۔

    عینا آصف نے بتایا کہ انڈسٹری میں سب سے اچھی نصیحت مجھے عمران اشرف نے دی ہے۔

    اداکارہ نے بتایا کہ کوئی بھی کردار کرنے سے پہلے مجھے گھر والوں سے اجازت لینی پڑتی ہے جبکہ مجھے بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کا بہت شوق ہے۔

  • میرے پاس پیسے نہیں ہوتے موبائل خریدنے کیلئے بہن سے پیسے لیے! عینا آصف

    میرے پاس پیسے نہیں ہوتے موبائل خریدنے کیلئے بہن سے پیسے لیے! عینا آصف

    اپنی جاندار اداکاری سے کم عمری میں شہرت پانے والی معروف اداکارہ عینا آصف کا کہنا ہے کہ لوگ ان سے گھر کا ایڈریس مانگتے رہتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’مائی رے‘سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی کم عمر عینا نے انکشاف کیا کہ گزشتہ برس انھوں نے بڑی مشکل سے بہن سے آئی فون 14 پرو میکس کے پیسے لیے۔

    ان کے اداکاری کے شعبے میں آنے کے بعد ان کی بڑی بہن کا رشتہ آیا، لوگ مجھ سے اکثر گھر کا پتا پوچھتے ہیں۔

    نوعمر اداکارہ نے بتایا کہ چوں کہ 15 برس کی ہوں اس لیے ابھی نویں جماعت میں زیرتعلیم ہوں۔ میرے مالی معاملات بڑی بہن سنبھالتی ہیں، سارے پیسے ان کے نام آتے ہیں اور انھیں صرف خرچے کے پیسے ملتے ہیں۔

    عینا آصف نے ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ابھی صرف 15 برس کی ہوں، 18 سال کی ہوجاؤں پھر شادی کے شادی کے بارے میں سوچنا شروع کروں گی۔

    انھوں نے کہا کہ اگر ابھی سے ہی وہ لڑکوں کے بارے میں سوچنا شروع کریں گی تو ان کا کیریئر کون بنائے گا، ابھی تو ایسا وقت آنے میں بہت ٹائم پڑا ہے۔

    اداکارہ نے اپنے ماں باپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد کچھی میمن کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ والدہ کا تعلق پنجابی خاندان سے ہے۔ وہ گھر میں آئینے کے سامنے مختلف ڈراموں اور فلموں کے ڈائیلاگ بولا کرتی تھیں۔ بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔

    عینا نے بتایا کہ والد کی مادری زبان میمنی سے ناواقف ہیں۔ ان کے ددھیال کے اکثر لوگ امریکا میں مقیم ہیں جبکہ ننھیال والے یہاں ہونے کے سبب اکثر گھر آتے ہیں والد کی مادری زبان میمنی نہیں آتی، کیوں کہ ان کے ساتھ میمنی میں بات کرنے والا کوئی بھی قریبی شخص موجود نہیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ وہ یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد شادی کا سوچیں گی اور ان کی خواہش ہے کہ وہ پڑھ لکھ کر سائکالوجسٹ بنیں، کیوں کہ اداکاری پوری عمر روزگار نہیں دے سکتی۔

  • فضل حسین نے عینا آصف سے متعلق کیا کہا؟

    فضل حسین نے عینا آصف سے متعلق کیا کہا؟

    شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار فضل حسین کا کہنا ہے کہ عینا آصف کو اردو پڑھنی نہیں آتی۔

    اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکار فضل حسین اور عینا آصف نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    عینا آصف نے کہا کہ ’پہلے مجھے اسکرپٹ کی لائنز یاد نہیں ہوتی تھیں اب ہوجاتی ہیں۔‘

    فضل حسین نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ ’کیا اب ہوجاتی ہیں، ان کے ساتھ کام کریں آپ کو پتا چل جائے گا، اردو پڑھنی نہیں آتی، میں سیٹ پر بتا رہا ہوتا ہوں۔‘

    عینا آصف نے کہا کہ ’ہاں اردو میری کمزور ہے لیکن فضل کو اردو پڑھنی آتی ہے پر اسکرپٹ کی لائنز یاد نہیں ہوتیں۔‘

    فضل حسین نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’یہ جو لوگوں کو لگ رہا ہے کیا دونوں کی کیمسٹری ہے اس کے پیچھے دیکھیں میں نے کتنا خون جلایا ہے۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں فضل حسین ’ولید‘ کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ عینا آصف (سمن) کے روپ میں جلوہ گر ہیں۔