Tag: عینک والا جن

  • عینک والا جن کے معروف کردار زکوٹا، شدید مالی مشکلات کا شکار

    عینک والا جن کے معروف کردار زکوٹا، شدید مالی مشکلات کا شکار

    لاہور: بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ڈرامے عینک والا جن کے مشہور کردار زکوٹا جن نے حکومت سے مالی مدد کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق 90 کی دہائی میں سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ڈرامے ’’عینک والا جن‘‘ کے مشہور و معروف کردار زکوٹا جن کو علالت کے باعث شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطلوب الرحمان المعروف زکوٹا جن نے کہا کہ ’’میری مالی حالت بہت خراب ہے جس کی وجہ سے اپنی بیماری کا علاج نہیں کرواسکتا۔

    پڑھیں: کیا آپ کو ’عینک والا جن‘ کے عمران اور معطر یاد ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے علاج کے لیے کچھ رقم دی گئی تھی تاہم اس بات کو کافی عرصہ گزر چکا ہے، مجھے مزید مالی مدد کی ضرورت ہے کیونکہ دن بہ دن میری صحت خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے اور میرے پاس علاج کروانے کے پیسے نہیں ہیں۔

    Related image

    زکوٹا جن نے کہا کہ میں اپنے خاندان کا واحد کفیل ہوں اس لیے سخت بیماری کے باوجود بھی کام کرنے کے لیے مجبور ہوں، شدید علالت کے باوجود روزانہ ایک ڈرامہ کرنے کے لیے الحمرا ہال جاکر اداکاری کرتا ہوں تاکہ اہل خانہ کا گزر بسر چل سکے، مسلسل کام کرنے کی وجہ سے صحت مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: بل بتوڑی حکومتی امداد کی منتظر

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ میرے دونوں بیٹے بھی روزانہ میرے ساتھ ڈرامہ کرنے کے لیے الحمرا ہال جاتے ہیں کیونکہ اگر ہم یہ نہیں کریں گے تو گھر کا گزر بسر مشکل ہوجائے گا، کام کرنے کے عوض ہم معاوضہ کم دیا جاتا ہے اس لیے مہینے کے آخر میں ہمارے پاس کچھ نہیں بچتا۔

    Related image

    زکوٹا جن نے حکومت سے اپیل کی کہ فالج کا اٹیک ہونے کے بعد سے سیدھا بازو ٹھیک طریقے سے کام نہیں کررہا اُس کے باوجود میں کرنے پر مجبور ہوں، حکومت میری مالی معاونت کرے تاکہ اپنا علاج کرواسکوں۔

    ڈرامے کی ویڈیو دیکھیں

    یاد رہے ’’عینک والا جن‘‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نصرت آرا (بل بتوڑی) بھی اس سے قبل سخت مالی مشکلات کے بعد حکومت سے مالی مدد کی اپیل کرچکی ہیں۔

  • کیا آپ کو ’عینک والا جن‘ کے عمران اور معطر یاد ہیں؟

    کیا آپ کو ’عینک والا جن‘ کے عمران اور معطر یاد ہیں؟

    پاکستان میں 90 کی دہائی میں ایسا کوئی بچہ نہیں ہوگا جس نے مشہور ڈرامہ ’عینک والا جن‘ نہ دیکھا ہوگا۔

    ایک عرصے تک پاکستانی بچوں کو اپنا دیوانہ بنائے رکھنے والے اس ڈرامے کا شمار ہر دور کے کلاسکز میں ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ڈرامے میں مختلف کردار ادا کرنے والے فنکار اب کہاں ہیں اور کیسی زندگی بسر کر رہے ہیں؟

    اس ڈرامے میں اداکاری کرنے والے بچے عمران اور معطر تو سب ہی کو یاد ہوں گے، اور اگر کسی کو یاد نہ بھی ہوئے تو ان کی تصاویر دیکھ کر ضرور یاد آجائیں گے۔

    کیا آپ جانتے ہیں یہ دونوں بچے بڑے ہونے کے بعد اب کیسے دکھائی دیتے ہیں؟

    خود ہی دیکھ لیں۔

    عینک والا جن کا عمران جس کا اصل نام سید اجلال بخاری ہے اب ایک فیس بک صفحے کے ذریعے ڈرامے کے ان اداکاروں کی مدد کے لیے کوشاں ہے جو اب کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بل بتوڑی حکومتی امداد کی منتظر


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بل بتوڑی حکومتی امداد کی منتظر

    بل بتوڑی حکومتی امداد کی منتظر

    لاہور: اگر آپ نوے کی دہائی میں بڑے ہوئے ہیں تو آپ نے مشہور کامیڈی سیریل ’عینک والا جن‘ ضرور دیکھا ہوگا۔ ڈرامے کے کردار نستور جن، زکوٹا جن، ہامون جادوگر، اور بل بتوڑی بچوں کے پسندیدہ کردار تھے۔

    وقت گزرتا چلا گیا اور بچوں کو ہنسانے والے خود بڑھاپے کی دہلیز پر پہنچ گئے۔ انہی میں سے ایک کردار بل بتوڑی (نصرت آرا) آج کل نہایت کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں۔

    نصرت آرا پر چند روز قبل فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد ان کے علاج کی ذمہ داری بیت المال نے اٹھا لی ہے۔

    عینک والا جن میں اپنے مخصوص جملوں اور اداکاری سے بچوں کو ہنسانے والی نصرت آرا ڈرامے کے اختتام کے بعد شدید غربت کا شکار ہوگئی تھیں۔ روزگار ہی کی تلاش میں وہ 30 سال قبل لاہور منتقل ہوگئی تھیں تاہم وہاں ان کی زندگی سے بد سے بدتر ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: ماضی کے مشہور مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر کسمپرسی کا شکار

    چند سال قبل نصرت آرا پر ایسا وقت بھی آیا کہ ان کے پاس سر چھپانے کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا جس کے بعد مجبوراً انہوں نے کافی عرصہ داتا علی ہجویری کے مزار پر گزارا۔

    کچھ عرصہ قبل ایک اخباری نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت آرا کا کہنا تھا، ’میں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال ان بچوں کو ہنسانے میں گزار دیے جو اب جوان ہوچکے ہیں۔ اب میں برے حالوں میں ہوں مگر کوئی میری مدد کو نہیں آیا‘۔

    انہوں نے شکوہ کیا تھا کہ کیا یہ ظلم نہیں کہ میں نے اپنی زندگی کی کئی دہائیاں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو دیں اور اب میرے پاس سر چھپانے کو ایک چھت تک نہیں۔

    بیت المال کی جانب سے علاج کے اخراجات اٹھانے کے بعد نصرت آرا اب شیخ زید اسپتال میں اپنا علاج کروائیں گی۔