Tag: غار حرا

  • غار حرا کی زیارت کے لیے نئی سہولیات کونسی ہیں؟

    غار حرا کی زیارت کے لیے نئی سہولیات کونسی ہیں؟

    سعودی عرب کے 6 اداروں نے مکہ مکرمہ میں غار حرا (جبل حرا) کی زیارت کو آسان بنانے کے لئے خاص اقدامات اُٹھائے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ رائل کمیشن، وزارت ثقافت کے ماتحت آثار قدیمہ کا ادارہ ہے، سعودی وژن کے ماتحت ضیوف الرحمن پروگرام، محکمہ سیاحت، مکہ میونسپلٹی اور محکمہ شہری دفاع غار حرا کے زائرین کو مربوط پروگرام کے تحت تمام سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔

    ایک سینٹر جبل حرا کے پاس قائم کیا گیا ہے جہاں آنے والے زائرین کو غار حرا کی زیارت کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

    سعودی حکومت کی جانب سے یہ پروگرام زائرین کو ثقافتی اور دینی اعتبار سے عمرہ و حج کے پروگرام کو یادگار بنانے کی غرض سے تیار کیا ہے۔

    مذکورہ اداروں کے مطابق آئندہ ایام میں زائرین جبل حرا کے دامن میں واقع حرا کلچرل سینٹر سے نجی گاڑیوں کے ذریعے غار حرا پہنچ سکیں گے، جوکہ صرف 3 کلو میٹر کا ہے۔

    ماضی میں آنے والے زائرین اپنے طریقے سے دشوار گزار راستوں سے گزر کر غار حرا کی زیارت کرتے تھے جس سے حادثات بھی رونما ہوتے تھے۔

    العربیہ چینل کے مطابق زائرین کو غار حرا کا سفر شروع کرنے سے قبل ضروری احتیاطی تدابیر بھی بتائی جائیں گی،انہیں غار حرا (جبل حرا) سے متعلق معتبر معلومات مہیا کی جائیں گی۔ زائرین سینٹر کے ذریعے غار حرا کی مکمل سیر کرسکیں گے۔

    غار حرا کے مرکز میں ایک تجارتی مرکز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، جہاں سے زائرین سینڈوچ، خوشبویات اور یادگاری تحائف خرید سکیں گے۔

    سعودی عرب: زائرین کو مسجد الحرام تک پہنچانے کے لیے اہم اقدام

    تجارتی مرکز میں مکہ مکرمہ، خانہ کعبہ کے ماڈلز، چھتریاں، جاء نمازیں، پانی کی بوتلیں اور دیگر ضروری سامان فروخت کیا جارہا ہے۔

  • مکہ مکرمہ: غار حرا اور جبل نور خوبصورت قرآنی آیات سے روشن

    مکہ مکرمہ: غار حرا اور جبل نور خوبصورت قرآنی آیات سے روشن

    ریاض: سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں جبل نور کو خوبصورت قرآنی آیات سے روشن کردیا گیا، جبل نور کا غار حرا وہ مقام ہے جہاں حضور اکرم ﷺ پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے غار حرا (جبل نور) کو قرآنی آیات سے منور کردیا گیا، اس کا اہتمام پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیا۔

    روشنی کے پس منظر کے ساتھ قرآنی آیات مکہ مکرمہ آنے والے زائرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔

    اس مقصد کے لیے قرآن پاک کی ان آیات کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں مختلف حوالوں سے پہاڑوں کا تذکرہ موجود ہے، غار حرا (جبل نور) وہ مقام ہے جہاں نبی کریم ﷺ پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔

    پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ پروجیکٹ کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ حرا ڈسٹرکٹ 67 ہزار مربع میٹرسے زائد رقبے پر قائم کیا گیا ہے، جس میں زائرین کے لیے مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ غار حرا جانے والی سڑک، قرآن کریم عجائب گھر اور وحی کے موضوع پر نمائش گاہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

    حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کا دوسرا اہم مقام القرآن الکریم عجائب گھر ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قرآن کریم کا خوبصورت تعارف دیا گیا ہے، کتاب اللہ کے قلمی نسخوں کو پرکشش انداز میں دکھایا گیا ہے۔

  • غار حرا کے قریب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نزول وحی سے متعلق نمائش

    غار حرا کے قریب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نزول وحی سے متعلق نمائش

    ریاض: سعودی عرب کے اہم مقدس شہر مکہ مکرمہ میں غار حرا کے قریب حرا کلچرل ڈسٹرکٹ ون کے نام سے نیا زون قائم کر دیا گیا جہاں نزول وحی سے متعلق نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ میں غار حرا کے قریب حرا کلچرل ڈسٹرکٹ ون کے نام سے نیا زون قائم کر دیا ہے، مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کا نگران ہے۔

    حرا ڈسٹرکٹ 67 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر قائم کیا گیا ہے جس میں زائرین کے لیے مرکز بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ غار حرا جانے والی سڑک، قرآن کریم عجائب گھر اور وحی کے موضوع پر نمائش گاہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

    حرا کلچرل ڈسٹرکٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ غار حرا کی سب بڑی پہچان اولین نزول وحی کا مقام ہے۔

    وحی نمائش گاہ میں پیغمبروں پر وحی نازل ہونے کا قصہ بیان کیا گیا ہے، پیغمبر اسلام محمد ﷺ پر وحی کے نزول کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وحی سے جڑے ہوئے عناصر غار حرا، ام المومنین حضرت خدیجہؓ اور جبرائیل علیہ السلام کا تعارف دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

    حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کا دوسرا اہم مقام القرآن الکریم عجائب گھر ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قرآن کریم کا خوبصورت تعارف دیا گیا ہے، کتاب اللہ کے قلمی نسخوں کو پرکشش انداز میں دکھایا گیا ہے۔

    ڈسٹرکٹ میں ریستوان اور قہوہ خانے بھی کھولے گئے ہیں جہاں زائرین کے لیے ملکی اور بین الاقوامی لذیذ کھانوں اور مشروبات کا انتظام ہے، غار حرا کی پہچان اجاگر کرنے والے تحائف اور یادگاری اشیا فروخت کرنے والی دکانیں بھی قائم کی گئی ہیں۔

  • کیا غار حرا اور غار ثور میں کیبل کار نصب کی جائے گی؟

    کیا غار حرا اور غار ثور میں کیبل کار نصب کی جائے گی؟

    ریاض: کنگ عبد العزیز فاؤنڈیشن میں تاریخ کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر فواز الدہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ غار حرا اور غار ثور میں زائرین کی سہولت کے لیے کیبل کار اور برقی سیڑھیوں کی تنصیب کی جائے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق ام القری یونیورسٹی میں تاریخ کے استاد اور کنگ عبد العزیز فاؤنڈیشن میں تاریخ کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر فواز الدہاس نے کہا ہے کہ قدیم مقدس و تاریخی مقامات غار حرا اور غار ثور میں زائرین کے لیے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو کام کرنا چاہیئے۔

    ڈاکٹر فواز کا کہنا تھا کہ دونوں تاریخی مقامات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہیں سرکاری نگرانی میں دیا جائے اور ان کے قریب غیر قانونی تجاوزات ختم کی جائیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ زائرین کی سہولت کے لیے دونوں پہاڑوں پر کیبل کار اور برقی سیڑھیوں کی تنصیب کی جائے۔

    ڈاکٹر فواز کا مزید کہنا تھا کہ دونوں غاروں کی زیارت کے لیے لاکھوں افراد آتے ہیں، انہیں یہاں پر خرافات کرنے سے بچانے کے لیے آگاہی سینٹر قائم کیے جانے ضروری ہیں۔

    پروفیسر کا کہنا تھا کہ غار ثور کی تاریخی حیثیت معروف ہے، اس کی سطح سمندر سے بلندی 759 میٹر ہے، اس کے شمال میں اکحل پہاڑ ہے جو تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوسرا غار حرا ہے، یہ پہاڑ کے اندر 4 ہاتھ کا شگاف ہے، اس کا رخ بیت اللہ کی طرف ہے، یہ حرم شریف سے 10 کلو میٹر دور ہے۔ متعلقہ حکام کو دونوں غاروں پر زائرین کو سہولیات فراہم کرنی چاہئیں۔

    خیال رہے کہ مکہ مکرمہ میں غار حرا اور غار ثور اسلامی تاریخ کا اہم ترین حصہ ہیں، یہ دونوں مقامات ارکان حج کا حصہ نہ ہونے کے باوجود بیشتر زائرین ان کی زیارت کرنے ضرور آتے ہیں۔