Tag: غبارے

  • لوگوں سے بھرے اڑتے گرم ہوا کے غبارے میں آگ لگ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    لوگوں سے بھرے اڑتے گرم ہوا کے غبارے میں آگ لگ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    جنوبی برازیل میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں تفریح کرنے والوں سے بھرے گرم ہوا کے غبارے میں اچانک اڑتے ہوئے آگ لگی، اور اس واقعے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

    سانتا کیٹرینا ریاست کے گورنر جوجینہو میلو نے X پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ہفتہ کی صبح پرایا گرانڈے شہر میں ہاٹ ایئر بلون پر 21 افراد سوار تھے، جب اس میں فضا میں آگ لگ گئی اور اس میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

    اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں جلتے غبارے کو تیزی سے زمین کی طرف آتے دیکھا جا سکتا ہے، ریاستی حکومت کے پریس دفتر نے اطلاع دی کہ پائلٹ سمیت 13 افراد زندہ بچ گئے اور کوئی لاپتا نہیں ہے۔

    برازیل کی نیشنل سول ایوی ایشن ایجنسی (این اے سی) نے کہا کہ وہ طیارے اور عملے کی حالت کی تحقیقات کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔


    ویڈیو: 12 سالہ بچی زپ لائن ٹوٹنے سے 30 فٹ نیچے آگری


    پائلٹ کا کہنا تھا کہ ٹوکری کے اندر اچانک آگ شروع ہوئی تو اس نے غبارے کو نیچے کرنا شروع کر دیا، جب غبارہ زمین کے بالکل قریب تھا تو اس نے لوگوں کو چھلانگ لگانے کو کہا، لوگوں نے چھلانگیں لگانا شروع کیں، لیکن کچھ لوگ سنبھل نہیں پائے۔

    مرنے والوں میں ماں بیٹی بھی شامل تھی، اور ایک ماہر امراض چشم بھی بچ نہیں سکا، جب کہ بچ جانے والے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ بلون ٹور کمپنی حادثے کے بعد اپنی سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہیں۔

  • غباروں کے ساتھ ہوا میں اڑتی ننھی بچی کی ویڈیو وائرل

    غباروں کے ساتھ ہوا میں اڑتی ننھی بچی کی ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر غباروں کے ساتھ اڑنے والی ایک ننھی بچی نے سب کو پہلے حیران اور پھر ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں ایک خاتون موجود ہے جو گھر میں گیٹ ٹوگیدر کے لیے گھر کو سجا رہی ہے۔

    اچانک اس کی نظر اپنی شیر خوار بچی پر پڑتی ہے، بچی کی پشت پر غبارے بندھے ہوتے ہیں اور وہ ہوا میں اڑ رہی ہوتی ہے۔

    یہ منظر دیکھ کر ماں چیختی ہے اور بے اختیار بچی کی طرف بھاگتی ہے، اسی لمحے بچی کے پیچھے سے دو ہاتھ نکلتے ہیں اور بچی کو تھام لیتے ہیں جس کے بعد پیچھے کمرے سے بچی کا باپ ہنستا ہوا نمودار ہوتا ہے۔

    بچی کے بچنے پر ماں بے اختیار سکون کی سانس لیتی ہے۔

    اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 50 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا، بعض صارفین کا کہنا تھا کہ پہلی نظر میں انہیں وہ ایک گڑیا معلوم ہوئی جو ہوا میں اڑ رہی تھی۔

    بعض افراد نے بچی کے باپ کو اس کی لاپرواہی پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

  • غباروں کے ذریعے ہزاروں فٹ کی بلندی پر پرواز

    غباروں کے ذریعے ہزاروں فٹ کی بلندی پر پرواز

    معروف امریکی شعبدہ باز اور اسٹنٹ مین ڈیوڈ بلین نے حیرت انگیز اسٹنٹ کر کے ایک بار پھر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، ڈیوڈ نے صرف غباروں کی مدد سے 24 ہزار فٹ کی بلندی پر ایک گھنٹے تک پرواز کی۔

    امریکی شعبدہ باز ڈیوڈ بلین نے امریکی ریاست ایریزونا کے جنگلات کے اوپر ایک گھنٹے تک پرواز کی اور اس کے لیے اس نے 52 ہیلیئم بھرے غباروں کی مدد لی۔

    47 سالہ اسٹنٹ مین کا یہ اسٹنٹ یوٹیوب پر براہ راست اسٹریم کیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ 52 ہیلیئم بھرے غباروں کی مدد سے 24 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ رہا ہے۔

    ڈیوڈ کا خیال تھا کہ وہ صرف 18 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ سکے گا تاہم وہ 24 ہزار فٹ کی بلندی تک جا پہنچا جس کے بعد اس نے واپس نیچے کی طرف اسکائی ڈائیو کی۔

    ڈیوڈ کا یہ اسٹنٹ ایک گھنٹے تک جاری رہا، اس دوران اس کی 9 سالہ بیٹی زمین پر موجود رہی اور اس نے کئی بار اپنے والد سے بات بھی کی۔

    ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ اس کا یہ اسٹنٹ نہایت سنسنی خیز اور پرجوش کردینے والا تھا، مذکورہ اسٹنٹ نیویارک میں کیا جانا تھا لیکن وہاں کا موسم ناموافق ہونے کے باعث اسے ریاست ایریزونا میں کیا گیا۔

    وہ بتاتا ہے کہ اس اسٹنٹ کی تیاری کے لیے اسے 2 سال لگے اور اس کے لیے اس نے باقاعدہ اسکائی ڈائیونگ سیکھی جبکہ پائلٹ کا لائسنس بھی حاصل کیا۔

    ڈیوڈ اس سے پہلے بھی کئی اسٹنٹس کر چکا ہے جن میں پانی میں کئی گھنٹے تک رہنے، پلاسٹک باکس میں کئی دن کے لیے خود کو بند کردینے اور برف کے بلاکس کے درمیان رہنے کے اسٹنٹس بھی شامل ہیں۔

  • امریکی شخص کا منفرد ریکارڈ

    امریکی شخص کا منفرد ریکارڈ

    ایک امریکی شخص نے غباروں کے ذریعے انوکھا گنیز ریکارڈ قائم کرلیا، مذکورہ شخص غباروں کو ایک گھنٹے سے زائد وقت تک فضا میں اچھالتا رہا۔

    امریکی ریاست آئیڈاہو کا رہائشی شخص ڈیوڈ رش اس سے قبل بھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج متعدد ریکارڈز توڑ چکا ہے۔

    اپنے حالیہ ریکارڈ میں اس نے 3 غباروں کو 1 گھنٹہ، 12 منٹ اور 50 سیکنڈ تک فضا میں رکھا۔ اس دوران وہ غباروں کو اپنے ہاتھوں، پاؤں اور سر سے فضا میں اچھالتا رہا۔

    اس سے قبل اس نوعیت کا ریکارڈ 39 منٹ 49 سیکنڈز پر محیط تھا جو ڈیوڈ نے توڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔

    ڈیوڈ اکثر و بیشتر اس طرح کے کارنامے سر انجام دیتے رہتے ہیں اور اس سے ان کا مقصد اسٹیم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ، میتھا میٹکس) کی تعلیم اور اس سے جڑی سرگرمیوں کا فروغ ہوتا ہے۔

  • پاکستانی جھنڈے کے ڈیزائن والے غبارے سے بھارت میں سنسنی پھیل گئی

    پاکستانی جھنڈے کے ڈیزائن والے غبارے سے بھارت میں سنسنی پھیل گئی

    نئی دہلی: بھارتی حکومت کی طرح بوکھلاہٹ کے شکار ہونے والے انڈین میڈیا نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم والے رنگ کے غبارے کو جاسوس قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر فرید کوٹ میں واقع گاؤں شمرے والا میں کسان کو اپنے کھیتوں میں سبز اور سفید رنگ الے غبارہ نظر آئے جس کے بعد گاؤں میں سنسنی پھیل گئی۔

    غبارہ ملنے کی خبر پورے بھارت میں جنگل میں آگ کی مترادف پھیلی اور میڈیا نے اس کو مزید طول دیا، مکینوں نے سوال اٹھایا کہ آخر بھارتی خفیہ اداروں کو فضا میں بلند غبارہ نظر کیوں نہیں آئے؟۔

    کسان کا کہنا تھا کہ جب وہ کھیتوں میں کام کے لیے گیا تو اُس نے فصل کے درمیان میں غبارہ پڑے دیکھے تو اُن کی تصاویر لے کر واٹس ایپ گروپ میں شیئر کیں جس کے بعد وہاں رش لگ گیا۔

    یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے متعدد بار احمقانہ دعوے کیے جاچکے ہیں کہ پاکستان نے کبوتر ، غبارے کو جاسوسی کے لیے بھیجا، یہ دعوے وقت کے ساتھ ساتھ خود ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں۔

  • فلپائن میں رنگ برنگے غبارے فضا میں بکھر گئے

    فلپائن میں رنگ برنگے غبارے فضا میں بکھر گئے

    منیلا: فلپائن میں اکیسواں بین الاقوامی ہاٹ ایئر بلون فیسٹیول بھر پور انداز میں منعقد کیا گیا۔ فیسٹیول میں دنیا بھر سے سیاحوں نے شرکت کی۔

    فلپائن کی فضا میں تاحد نگاہ خوبصورت دیوہیکل غبارے بکھر گئے۔

    9

    بین الاقوامی ہاٹ ایئر بلون فیسٹول میں 12 ممالک نے حصہ لیا۔

    10

    8

    فیسٹیول میں درجنوں خوبصورت اور دلکش غباروں نے آسمان کو سجا دیا۔

    11

    ہر سال کی طرح اس سال بھی فیسٹیول کے بانی جون ایمری کے جسم کی تھوڑی سی راکھ غباروں کے ساتھ فضا میں بکھیری گئی۔

    balloon-5

    balloon-2

    اس فیسٹیول کا آغاز سنہ 1994 سے مقامی آبادی کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔

    balloon-6

    balloon-3

    چار روز تک جاری رہنے والے اس میلے کا شمار فلپائن کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹس میں کیا جاتا ہے۔