Tag: غدار

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما کو غدار قرار دے دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما کو غدار قرار دے دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما کو غدار قرار دے دیا۔

    2016 کے انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات پر صدر ٹرمپ نے سابق صدر اوباما پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انھیں غدار قرار دے دیا، منگل کو وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ اس سازش میں اوباما کو بالکل رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، ان کا عمل غداری کے مترادف ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اوباما نے اپنی گینگ کے ساتھ مل کر الیکشن میں روسی مداخلت کا الزام لگایا تھا، اوباما کی گینگ میں جو بائیڈن، ہیلری کلنٹن اور ان کے دیگر ساتھی شامل ہیں جنھوں نے الیکشن چوری کیا۔ روئٹرز کے مطابق امریکی صدر نے سابق صدر بارک اوباما پر ’’غداری‘‘ کا الزام لگایا، اور بغیر ثبوت فراہم کیے کہا کہ اوباما اس گروپ کے سرخیل تھے جس نے انھیں روس کے ساتھ جھوٹے طور پر منسلک کیا اور 2016 کی ان کی صدارتی مہم کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔

    امریکی صدر نے عندیہ دیا کہ الیکشن میں مداخلت کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، تاہم دوسری طرف سابق صدر اوباما نے صدر ٹرمپ کا 2016 کے الیکشن سے متعلق بیان مسترد کر دیا ہے۔ سابق صدر نے ردعمل میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دراصل جیفری ایپسٹین کیس سے توجہ ہٹانے کے لیے بیان دے رہے ہیں۔


    عباس عراقچی کا انٹرویو، ٹرمپ نے سی این این سے معافی کا مطالبہ کر دیا


    اوباما کے ترجمان نے ٹرمپ کے دعوؤں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ عجیب و غریب الزامات مضحکہ خیز اور خلفشار کی ایک کمزور کوشش ہے۔‘‘

    یاد رہے کہ جنوری 2017 میں شائع ہونے والی امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی کے ایک جائزے سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا، کہ روس نے سوشل میڈیا کی غلط معلومات، ہیکنگ اور روسی بوٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کی مہم کو نقصان پہنچانے اور ٹرمپ کو تقویت دینے کی کوشش کی۔ تاہم جائزے میں کہا گیا تھا کہ اس کوشش کا اثر محدود تھا، جب کہ ایسا کوئی ثبوت بھی نہیں ملا جس سے پتا چلتا ہو کہ ماسکو کی کوششوں نے ووٹنگ کے نتائج کو حقیقتاً تبدیل کیا۔

  • بھارتی سیکریٹری خارجہ کو ہم وطنوں‌ نے غدار قرار دے دیا

    بھارتی سیکریٹری خارجہ کو ہم وطنوں‌ نے غدار قرار دے دیا

    نئی دہلی: بھارت کے سیکریٹری خارجہ کو ہم وطنوں نے غدار قرار دے دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے جنگ بندی کے اعلان پر بھارت کے سیکریٹری خارجہ کو انتہا پسندوں کی جانب سے ہراسمنٹ کا سامنا ہے۔

    جنگ بندی کے اعلان پر سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کے خلاف محاذ کھول دیا گیا ہے، اور انھیں غدار قرار دیا جا رہا ہے، اعلان کے بعد وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

    وکرم مسری نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی لاک کر دیا ہے، بھارتی سیاست دانوں، غیر ملکی سفارت کاروں اور بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے وکرم مِسری پر انتہا پسندوں کے ذاتی حملوں کو قابلِ افسوس قرار دیا اور کہا کہ وکرم مسری پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے والے سول سرونٹس ہیں، ان پر پر حملے بلا جواز ہیں۔


    جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی، پاکستان نے سیزفائر کی درخواست نہیں کی، ڈی جی آئی ایس پی آر


    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے گزشتہ روز دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی تھی، جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی۔ فضائیہ، نیوی اور بری فوج نے ایک ساتھ مؤثر طریقے سے ایکشن کیا، ان کی کوئی حرکت ہو یا ایکشن ہماری فورسز تیار ہیں، پاکستان کے ردعمل کے بعد دنیا نے دیکھا کہ کس نے کہا تنازع نہیں بڑھانا چاہتے۔

    دریں اثنا، پاک بھارت جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز آج بات کریں گے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کہتے ہیں امریکا دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا حامی اور روابط بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

  • ن لیگ ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے: شہباز گل

    ن لیگ ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے: شہباز گل

    اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایاز صادق نے کل سیاسی مخالفت میں گھٹیا حرکت کی۔ مسلم لیگ ن ملک کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔ این آر او نہ ملنے پر مسلم لیگ ن نے اپنی اصلیت دکھا دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق نے کل سیاسی مخالفت میں گھٹیا حرکت کی۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان کی حرکت سے پورے پاکستان کو پتہ چل جانا چاہیئے کہ مسلم لیگ ن اپنی کرپشن کے ٹکے بچانے کے لیے سیکورٹی رسک بن چکی ہے۔ غداری اور کیا ہوتی ہے؟

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں آج کل غداری کے سرٹیفیکیٹ بٹ رہے ہیں، کیا ملکی سلامتی پر پہلے کبھی ایسے حملے ہوئے؟ یہ غداری ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ این آر او نہ ملنے پر جس طرح مسلم لیگ ن نے اپنی اصلیت دکھائی یہ اب سب کے سامنے ہے، سپاہی مقبول نے زبان کٹوا دی لیکن کچھ نہ کہا اور ایک یہ ہیں جن کی زبانیں رکتی نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ اپنے مفاد تک محب وطن ہیں ورنہ میر جعفر اور میر صادق ہیں، اللہ نے یہ سعادت بھی عمران خان کو دی کہ ان کے اصل چہرے عوام کے سامنے آئے۔

  • پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی مقدمے کا تفصیلی فیصلہ آج جاری ہوگا

    پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی مقدمے کا تفصیلی فیصلہ آج جاری ہوگا

    اسلام آباد: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے کا تفصیلی فیصلہ آج جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائم خصوصی عدالت اپنے عبوری حکم میں سابق آرمی چیف کو سنگین جرم کا مرتکب قرار دے کر سزائے موت سنا چکی ہے، تین رکنی بنچ نے فیصلہ دو ایک کی بنیاد پر دیا تھا۔

    خصوصی عدالت کا بینچ جسٹس وقار سیٹھ، جسٹس نذر اکبر اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل ہے۔

    جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے فیصلے پر رد عمل میں کہا ہے کہ مجھے ان لوگوں نے ٹارگٹ کیا جو اونچے عہدوں پر فائز اور اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ذاتی عداوت کا نشانہ بنایا گیا، پاکستانی عدلیہ سے انصاف امید ہے، پرویز مشرف

    خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد پرویز مشرف نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا خصوصی عدالت کے اس فیصلے کو مشکوک سمجھتا ہوں، ایسے فیصلے کی مثال نہیں ملتی جہاں دفاع کا موقع نہیں دیا گیا، کیس میں قانون کی بالا دستی کا خیال نہیں رکھا گیا۔

    پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ جج جنھوں نے میرے زمانے میں فوائد اٹھائے وہ کیسے میرے خلاف فیصلے دے سکتے ہیں، اس کیس کو سننا ضروری نہیں تھا، اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کروں گا، پاکستانی عوام اور فورسز کا شکر گزار ہوں، جنھوں نے مجھے یاد رکھا، یہ میرے لیے تمغا ہے اسے قبر میں لے کر جاؤں گا۔

  • ہمارے خلاف الیکشن لڑنے والے دھرتی کے غدار ہیں: بلاول بھٹو

    ہمارے خلاف الیکشن لڑنے والے دھرتی کے غدار ہیں: بلاول بھٹو

    تھرپارکر: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسلام کوٹ سے اٹھنے والی یہ آواز اسلام آباد جائے گی، ہمارے خلاف الیکشن لڑنے والے اور وزارتیں لینے والے دھرتی کے غدار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر میں اسلام کوٹ بائی پاس کے مقام پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج کا یہ سلسلہ کشمیر تک جائے گا، میں حکومت گرانے نکلا ہوں، ملک میں عوام کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا ہم نے ابھی کراچی سے آغاز کیا ہے، یہ سلسلہ کشمیر تک جائے گا، پیپلز پارٹی کے جیالے جمہوریت کے خاطر شہید ہوئے، آج جمہوریت خطرے میں ہے، انسانی حقوق پر حملے ہو رہے ہیں، روزگار نہ دے کر، مہنگائی اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے سفید پوش طبقے کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔

    بلاول نے کہا کہ صوبے کے حقوق چھینے جا رہے ہیں، سندھ کا پانی بند کر کے صوبے کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، ارسا سے آپ کی نمائندگی کم کر رہے ہیں، یہ آپ کا پانی چوری کرنا چاہتے ہیں، ہمارے مقابلے میں کٹھ پتلی سیاست دان الیکشن لڑتے ہیں، وزارت لیتے ہیں اور آپ کے حقوق کا سودا کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا مجھے آپ کا ساتھ چاہیے جس طرح شہید بی بی کا ساتھ دیا تھا، آپ میرے ساتھ ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت مجھے نہیں روک سکتی، ہم عوامی حکومت بنا کر رہیں گے، شہید بھٹو نے غریب عوام کی خدمت کا وعدہ کیا تھا، شہید محترمہ کے بیٹے نے بی بی کا وعدہ پورا کر دیا ہے، تھرپارکر میں 6 مہینے میں یونی ورسٹی کیمپس کا افتتاح کر رہا ہوں۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا ہمیں حکومت میں آنا پڑے گا، ہم عوام کی خدمت کرنا جانتے ہیں، وفاق سے حصہ چھین کر عوام کی خدمت کریں گے، میں آپ کابھائی ہوں، آپ کی خدمت کروں گا۔

    دریں اثنا، بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پنجاب بارڈر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہمارا اگلا احتجاج کندھ کوٹ میں ہوگا۔

  • جو کشمیرکا غدار ہوگا وہ مودی کا یارہوگا، شیخ رشید احمد

    جو کشمیرکا غدار ہوگا وہ مودی کا یارہوگا، شیخ رشید احمد

    مظفرآباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دنیا کے محاذ پرکشمیریوں کا کیس لڑا ہے، فاشسٹ آمر، ہٹلر، نازی مودی نے غلطی کی ہے، بھارت کا ایجنڈا ہے مسلمانوں کو یرغمال بنا کر قابض رہے۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق حالیہ اقدام بھارتی قیادت کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، نازی مودی کے احمقانہ اقدامات بھارت کو لے ڈوبیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ مودی کی وجہ سے پاکستان میں ہم سب ایک ہوگئے، جو کشمیر کا غدار ہوگا وہ مودی کا یار ہوگا، جو کشمیرکے ساتھ ہوگا وہ راجکمار ہوگا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کو اندر سے توڑنا بھارت کا ایجنڈا ہے اور بھارت کا آزاد کشمیر پرحملہ کرنا اعلان جنگ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ فاشسٹ آمر، ہٹلر، نازی مودی نے غلطی کی ہے، بھارت کا ایجنڈا ہے مسلمانوں کو یرغمال بنا کر قابض رہے۔

    قبل ازیں وزیر ریلوے نے صدر آزاد کشمیر مسعود خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے صدر آزاد کشمیر کو یقین دہانی کروائی کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہرفورم پرلڑا جائے گا اور ساری دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جائے گا۔

    مقبوضہ کشمیر میں 21ویں روز بھی کرفیو

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 21ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • آرمی چیف نے دو افسران کی سزائے موت، ایک افسر کی قید کی توثیق کردی

    آرمی چیف نے دو افسران کی سزائے موت، ایک افسر کی قید کی توثیق کردی

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو فوجی افسران اور ایک سول افسر کی سزاؤں کی توثیق کر دی۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے 2 افسران کی سزائے موت اور ایک افسر کی قید کی سزا کی توثیق کی ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کی 14 سال قید بامشقت کی توثیق، جب کہ بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان اور  ایک سول افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کی سزائے موت میں توثیق کی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر  کے مطابق یہ سزائیں مسلح افواج کے سخت احتساب کے نظام کامظہر ہے، افسران کودی گئی سزاؤں کا تعلق 3 مختلف کیسز سے ہے، افسران کو ان کےجرائم پرسخت ترین سزائیں دی گئیں۔

    تینوں افسران کو حساس راز افشا کرنے اور جاسوسی کے الزامات پر سزائیں سنائی گئیں، مذکورہ افسران پر  آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف سے نیٹو کے افغانستان کے لیے سینئر نمائندے کی ملاقات

    یاد رہے کہ فروری میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی تھی کہ آرمی کے دو سینئر افسران جاسوسی کے الزام میں زیر حراست ہیں

    یاد رہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران  400 افسران کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں، جس میں برطرفیاں بھی شامل ہیں۔

  • امریکا میں پاکستانی شہریوں نے حسین حقانی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    امریکا میں پاکستانی شہریوں نے حسین حقانی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

    واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی شہریوں نے سابق سفیر حسین حقانی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شہریوں نے حسین حقانی کو پاکستان مخالف سرگرمیوں پر غدار قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کو جنوبی ایشیا سے متعلق کانفرنس میں شہریوں نے آڑے ہاتھوں لے کر غدار قرار دے دیا۔

    [bs-quote quote=”آپ غدار ہیں، پاکستان کی برائیاں کر رہے ہیں، پاکستان آؤ، عدالتوں کا سامنا کرو۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”شہریوں کا مطالبہ”][/bs-quote]

    امریکا میں پاکستانی شہریوں کے تند و تیز سوالات کے آگے حسین حقانی بے بس دکھائی دیے۔

    شہریوں نے میمو گیٹ اسکینڈل میں ایف آئی اے کو مطلوب اشتہاری ملزم حسین حقانی سے سوال کیا کہ وہ وطن سے باہر پاکستان مخالف پروگرام کیوں کرتے ہیں؟

    پاکستانی شہری نے کہا ’آپ غدار ہیں، پاکستان کی برائیاں کر رہے ہیں، پاکستان آؤ، عدالتوں کا سامنا کرو، پاکستان کیوں نہیں آتے۔‘

    حسین حقانی پاکستانی شہریوں کو کوئی جواب نہ دے سکے، جان چھڑاتے ہوئے کہا ’ایسے سب کے سامنے بات نہیں ہوتی۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  سپریم کورٹ کا نیب کو حسین حقانی کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا حکم


    حسین حقانی ’انسانی حقوق اور دہشت گردی کے خلاف جنوبی ایشیا‘ (SAATH) نامی کانفرنس میں شریک تھے، جہاں مقررین نے پاکستانی اداروں کے خلاف کھل کر ہرزہ سرائی کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 18 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں میمو گیٹ اسکینڈل کی سماعت کے دوران عدالتی معاون نے بتایا کہ حسین حقانی کے معاملے پر ایف آئی اے نے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ہے جب کہ حسین حقانی کے دائمی وارنٹ بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔