Tag: غداری مقدمے

  • پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت،فیصلہ کل سنایا جائے گا

    پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت،فیصلہ کل سنایا جائے گا

    خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف غداری مقدمے کی سماعت جاری ہے، مقدمے کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کر رہا ہے۔

    خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو آرٹیکل چھ کے تحت مقدمے میں حاضری سے استثنیٰ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا،  جوابی دلائل دیتے ہوئے پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے کہا کہ خصوصی عدالت کے قانون میں کوئی سقم نہیں، اگر کہیں کوئی کمی ہے تو عام قانون کا اطلاق ہوگا۔

    گزشتہ روز پرویزمشرف کے وکیل انور منصور نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ خصوصی عدالت کا قیام ایک خصوصی قانون کے تحت عمل میں لایا گیا، جس پر فوجداری قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا، اس لئے عدالت پرویز مشرف کو عدالت طلب کرنے کے لئے انکے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کرسکتی، ان کی یہ دلیل بھی تھی کہ خصوصی عدالتوں کے انیس سو چھیتر کے قانون میں گرفتاری سے متعلق کوئی شق شامل نہیں ہے۔

  • خصوصی عدالت میں پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت جاری

    خصوصی عدالت میں پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت جاری

    خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کیخلاف غداری مقدمے کی سماعت جاری ہے، سماعت میں مشرف کے وکیل انور منصور نے جوابی دلائل دیتے ہوئے سب سے پہلے گزشتہ روز عدالت میں ہونے والے شور شرابے پر معذرت کی۔

    اپنے دلائل میں انور منصور کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے کے لئے بنائی گئی خصوصی عالت ایک خصوصی قانون کے تحت قائم کی گئی ہے ضابطہ فوجداری کے تحت نہیں، اس عدالت کے خصوصی مقاصد اور اختیارات ہیں یہ عام عدالت نہیں ہے ، سنگین غداری اور توہین عدالت آئینی جرائم ہیں اور ان کے لئے رہنمائی بھی آئین سے لینی ہوگی۔

    مشرف کے وکیل کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 اور 204 یا ان کے تحت بنائے گے قوانین میں دوران سماعت گرفتاری کی کوئی شق نہیں ہے، نہ ہی انیس سو چھیتر کے خصوصی عدالتوں کے قانون میں ملزم کی گرفتاری کیلئے ایسی کوئی شق موجود ہے۔

    انور منصور کی اس دلیل پر جسٹس فیصل عرب نے سوال کیا کہ اگر مقدمہ توہین عدالت کا ہو یا آرٹیکل چھ کا، ملزم کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری کیے جاسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وکیل صفائی کے مطابق اگر عدالت کو گرفتاری کا اختیار نہیں ہے تو ملزم صرف اس لیے حکم عدولی کرسکتا ہے کہ اسے گرفتار نہیں کیا جائیگا، جسٹس فیصل عرب کے اس سوال پر پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ وہ چائے کے وقفے کے بعد عدالت کے سوالات کا تسلی بخش جواب دیں گے ۔۔