Tag: غدار 2

  • امیشا پٹیل کا فلم ’غدار 2‘ کے ڈائریکٹر پر سنگین الزام

    امیشا پٹیل کا فلم ’غدار 2‘ کے ڈائریکٹر پر سنگین الزام

    ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے ’ غدار 2‘ کے ڈائریکٹر انل شرما پر سنگین الزام لگایا ہے۔

    بالی وڈ کی فلم غدار 2 جلد ہی ریلیز کی جائے گئی، اس فلم میں اداکار سنی دیول اور امیشا پٹیل ایک بار پھر مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ اس فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر انل شرما ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل  امیشا پٹیل نے انل شرما پر ایک سنگین الزام عائد کیا ہے، اداکارہ کا کہنا ہے کہ پروڈکشن کمپنی نے ابھی تک کئی لوگوں کے بقایہ کی ادائیگی نہیں کی ہے۔

    اداکارہ امیشا پٹیل نے دعویٰ کیا کہ انل شرما کے پروڈکشن نے میک اپ آرٹسٹ اور کئی کاسٹیوم ڈیزائنرز کو معاوضہ ادا نہیں کیا ہے، پروڈکشن ہاؤس کی خراب مینجمنٹ کی وجہ سے کئی لوگوں کے رہنے، کھانے پینے کے بلز بھی کلیئر نہیں کیے ہیں۔

    انل شرما کے ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’غدار 2‘ میں انل شرما کے بیٹے اُتکرش شرما بھی اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

    فلم 11 اگست کو بڑے پردے پر ریلیز ہوگی،  ’غدار 2‘ کے پروڈکشن کی ذمہ داری دو کمپنیوں ’زی اسٹوڈیوز‘ اور ’انل شرما پروڈکشنز‘ نے نبھائی ہے۔