Tag: غدر 2

  • ’مجھے یقین نہیں ہے کہ میں۔۔۔‘ سنی دیول آبدیدہ ہوگئے

    ’مجھے یقین نہیں ہے کہ میں۔۔۔‘ سنی دیول آبدیدہ ہوگئے

    بالی وڈ اداکار سنی دیول فلم ’غدر 2‘ کی شاندار کامیابی پر ملنے والی محبت پر آبدیدہ ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی دیول اپنی فلم ’غدر 2‘ کی کامیابی کے بعد پہلی بار لائیو شو میں شریک ہوئے، اُن کا استقبال زوردار تالیوں اور سیٹیاں بجا کر کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر اداکار کا بھارتی ٹی وی شو میں شرکت اور انٹرویو کا پرومو سامنے آیا ہے، جو رواں ہفتے کے آخر میں نشر کیا جائے گا۔

    پروگرام کے آغاز میں سامعین کی زور دار تالیوں پر سنی دیول آبدیدہ ہوجاتے ہیں، جب اداکار سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کیوں رو رہے ہیں تو اس پر وہ جواب دیتے ہیں کہ میں نے فلم میں تارا کا کردار نبھایا ہے۔

    بالی وڈ کے ’خانز‘ کی سنی دیول کی پارٹی میں شرکت

    اداکار سنی دیول نے کہا کہ جس طرح یہ لوگ خوش ہورہے ہیں اور  اتنی محبت سے نواز رہے ہیں، مجھے یقین ہی نہیں آرہا کہ میں اتنی ساری محبت کا مستحق ہوں۔

    سنی دیول کی11 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم نے اب تک صرف بھارت میں 510 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

    سنی دیول کو طویل عرصے بعد بڑی اسکرین پر اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ فلم ’غدر 2‘ میں دیکھا گیا جس نے زبردست بزنس کیا۔

  • ’ہر کوئی ریتھک روشن کے خلاف تھا‘

    ’ہر کوئی ریتھک روشن کے خلاف تھا‘

    بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب ریتھک روشن کو فلم انڈسٹری میں ’لانچ‘ کیا جا رہا تھا تو ہر کوئی اس کے خلاف تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ’غدر 2‘ کی اداکارہ امیشا پٹیل نے بتایا کہ جب ریتھک روشن لانچ ہونے والا تھا، اسی وقت امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کو بھی لانچ کیا جا رہا تھا، جس نے کرش اداکار کے لیے پریشانی کھڑی کر دی۔

    امیشا پٹیل کے مطابق انڈسٹری میں ابھیشیک کی آمد کے موقع پر ریتھک پر کسی کو بھروسہ نہیں تھا۔ امیشا نے بتایا کہ جب وہ 2000 میں کیریئر کی پہلی فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے آغاز کرنے جا رہی تھیں تو ریتھک کو دوسری طرف کرینہ کپور کے ساتھ لانچ کیا جا رہا تھا۔

    انھوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ راکیش روشن کی فلم کہو نا پیار ایک کم زور فلم سمجھی جا رہی تھی، انھی دنوں شاہ رخ خان اور عامر خان کی فلمیں ان کی فلم سے پہلے ریلیز ہونے والی تھیں، اس لیے کئی لوگوں نے راکیش روشن پر فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالا۔

    شاہ رخ خان اور عامر خان کی فلمیں ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ اور ’میلہ‘ جیسی فلمیں ریلیز ہو رہی تھیں، انڈسٹری کے لوگوں کا خیال تھا کہ فلم بری طرح پٹ جائے گی لیکن راکیش روشن ڈٹ گئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ انھیں اپنی فلم پر بھروسہ ہے۔