Tag: غربت مٹاؤ پروگرام

  • حکومت کے احساس پروگرام میں اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون کی پیش کش، وزیر اعظم کا شکریہ

    حکومت کے احساس پروگرام میں اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون کی پیش کش، وزیر اعظم کا شکریہ

    اسلام آباد: حکومت پاکستان کے احساس پروگرام میں اسلامی ترقیاتی بینک نے تعاون کی پیش کش کر دی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بینک کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو انسانی ترقی اور اقتصادی استحکام میں تعاون کی پیش کش کی ہے۔

    صدر اسلامی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ آئی ڈی بی حکومت پاکستان کے احساس پروگرام میں تعاون کرے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان سے طویل شراکت داری پر اظہارِ مسرت کیا اور پولیو کے خاتمے، اقتصادی ترقی میں تعاون پر بینک حکام کا شکریہ ادا کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  غربت میں کمی کیلئے احساس پروگرام حکومت کا اہم منصوبہ ہے، وزیراعظم عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کے ساتھ منصوبوں میں تعاون کو فروغ دے گا۔

    واضح رہے کہ احساس پروگرام کا اعلان وزیرِ اعظم عمران خان نے 27 اپریل کو کیا تھا، اس ’غربت مٹاؤ پروگرام‘ کا نام ’احساس اور کفالت‘ رکھا گیا، پروگرام کے تحت بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد دی جائے گی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا غربت مٹاؤ پروگرام انسانیت کے راستے پر چلنے کی پہلی کوشش ہے، انسانیت کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہونی چاہیے، چین کی ہر پالیسی میں غربت کے خاتمے کا وژن ہے۔

  • غربت مٹاؤ پروگرام، ایمنسٹی انٹرنیشنل حکومتی اقدام کی معترف

    غربت مٹاؤ پروگرام، ایمنسٹی انٹرنیشنل حکومتی اقدام کی معترف

    لندن: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کیے جانے والے غربت کے پروگرام کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطانق انسانی حقوق کے عالمی نگراں ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’حکومتِ پاکستان کی جانب سے ملک کے سب سے کمزور طبقے کو معاشی اور سماجی حقوق فراہم کرنا اہم اور بہت اچھا اقدام ہے‘۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غربت کے خاتمے کے حوالے سے شروع ہونے والے پروگرام ’احساس‘ کے افتتاح کو بھی سراہا۔

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیمی کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ’خوراک، گھر، تعلیم اور صحت کی فراہمی سے ہر شخص باوقار زندگی گزار سکتا ہے اور ان ہی بنیادوں پر اچھی زندگی کی تعمیر ممکن ہے‘۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے “غربت مٹاؤ پروگرام” کا افتتاح‌ کر دیا، 80 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

    یاد رہے کہ ایک روز قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں غربت مٹاؤ پروگرام ’احساس‘ کا افتتاح کیا تھا۔

    عمران خان کا افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اس پروگرام کے تحت آئین میں ترمیم کی جائے گی تاکہ ریاست عوام کو اُن پانچ چیزوں کی ضمانت دے سکے جو بنیادی حقوق میں شامل ہیں‘۔

  • وزیر اعظم نے "غربت مٹاؤ پروگرام” کا افتتاح‌ کر دیا، 80 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

    وزیر اعظم نے "غربت مٹاؤ پروگرام” کا افتتاح‌ کر دیا، 80 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ” غربت مٹاؤ پروگرام” کا افتتاح کردیا، غربت مٹاؤ پروگرام کا نام "احساس اورکفالت” رکھا گیا ہے، پروگرام کے تحت بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے غربت مٹاؤ پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ  ثانیہ نشتر کو یہ دستاویز تیار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس پروگرام پر عمل در آمد کے لئے جہاد کریں گے.

    [bs-quote quote=”غربت مٹاؤ پروگرام میں 80 ارب روپے کا اضافہ کررہے ہیں، غریبوں کی مددکرنے والےتمام اداروں کوایک پلیٹ فارم پر لائیں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ پاکستان دنیامیں واحد ملک ہے، جو اسلام کےنام پر بنا، جو انسان کامیاب ہوتا ہے، لوگ اس سے سیکھنا چاہتے ہیں اور دنیا کے سب سے کامیاب انسان ہمارےنبیﷺ ہیں، نبیﷺ نے جو ریاست بنائی تھی، وہ مدینہ کی ریاست تھی، یورپ کے لوگوں نے مسلمانوں کی لائبریریوں میں ریسرچ کی.

    انھوں‌ نے کہا کہ غربت مٹاؤ پروگرام انسانیت کے راستے پر چلنے کی پہلی کوشش ہے، انسانیت کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہونی چاہیے، چین کی ہرپالیسی میں غربت کے خاتمے کا وژن ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 38 ڈی کہتا ہے کہ عوام کو تمام سہولتیں فراہم کرنی ہیں، غربت مٹاؤ پروگرام میں 80 ارب روپے کا اضافہ کررہے ہیں، غریبوں کی مددکرنے والےتمام اداروں کوایک پلیٹ فارم پر لائیں گے، غریبوں کی مدد کرنے والے اداروں کا ڈیٹا بیس دسمبر تک مکمل کرلیں گے، تفصیلات سے مکمل طورپر پتا چلے گا کہاں کتنے غریب لوگ موجود ہیں.

    وزیراعظم نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنے والے اداروں کو ایک منسٹری کے نیچے لائیں گے، ملک کی تحصیلوں میں 500 ڈیجٹل حب بنا رہے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ حکومت تحفظ پروگرام کے ذریعے لوگوں کو قانونی مدد فراہم کرے گی، کسی بھی شیلٹر ہوم میں حکومت کا پیسہ خرچ نہیں ہورہا، شیلٹر ہوم میں لوگ خود آ کر پیسہ فراہم کر رہے ہیں، بیت المال 4 سال میں 10 ہزار یتیم بچوں کے لئے سوئٹ ہومز بنائے گا، اگلے 4 سال میں 33لاکھ لوگوں کی مدد کی جائے گی، انصاف انشورنس میں 33ارب روپے اضافہ کردیا ہے ، جنہیں انصاف کارڈ نہیں ملےگا، انھیں غربت مٹاؤ پروگرام میں لائیں گے، کلین اورگرین پاکستان مہم میں سیورج کے مسائل دور کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس میں ملٹی سیکٹوریل نیوٹریشن باڈی بنائیں گے، پنجاب میں دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کے لئے فوڈ انسپکٹرز کو بھیجا، افسوس ہے 75 فیصد کھلا دودھ پینے کے قابل نہیں ہے، بچوں کو جو کھلا دودھ دیاجارہا ہے، وہ حقیقی اجزا کے بغیر تھا،  کاروبار کے لیے دیہی خواتین کو بکریاں ،دیسی مرغیاں دی جائیں گی، خوردنی تیل کی کمپنیوں سے کسانوں کے لئے بیج لیں گے، بدقسمتی سے پاکستان میں معذور افراد کو بےحسی کا سامنا ہے ، معذور اور خصوصی افراد کے لئے 20 مراکز کھولے جائیں گے، بیرون ملک محنت کشوں کو گھر واپسی کے لئے رعایتی ٹکٹس فراہم کریں گے۔

    [bs-quote quote=” عوام کو ہنر سکھانے کے لئے 25ارب روپے مختص کئے ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم”][/bs-quote]


    ان کا کہنا تھا کہ بلاسود قرضےدینےکےلئے 5ارب روپے مختص کردیئے، ای اوبی آئی کی پنشن 5200سےبڑھا کر 6500کررہے ہیں، ای اوبی آئی پنشن میں کرپشن روکنے کےلئے بائیومیٹرک سسٹم ہوگا، فشری کےشعبے میں آگے بڑھنے کے لئے چینی ماہرین کی مدد لےرہے ہیں، محنت کش اور مزدوروں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں گے، ہم ملک کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو ٹاسک دیں گے، آن لائن سسٹم کے ذریعے لوگوں کے لئے ملازمت کے مواقع فراہم کریں گے، عوام کو ہنر سکھانے کے لئے 25ارب روپے مختص کئے ہیں، 40مائیکروفنانس انسٹی ٹیوشنز کے پاس 400ارب روپے ہیں، کمرشل بینکس کومائیکروفنانس انسٹی ٹیوشنزکوپیسہ دینے کے لئے کہیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات میں پروگرام کی اصولی منظوری دی تھی، ابتدائی مرحلے میں ایک سو بیس ارب روپے کی رقم مختص کی گئی۔

    مزید پڑھیں : ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے پہلا بڑا قدم اٹھا رہے ہیں، وزیراعظم

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے پہلا بڑا قدم اٹھا رہے ہیں، عوام کااحساس ریاست کی اولین ترجیح ہے، غربت میں کمی کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائیں گے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ فلاحی ریاست کاتصور عوام کے احساس کے بغیر نامکمل ہوگا، چین کےتجربات سےاستفادے کی پوری کوشش کریں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے پہلے مرحلے کے آغاز کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہےہیں، ہماری ہرپالیسی کامحورغربت ختم کرنا ہوگا چاہے جو بھی پالیسی ہو۔

    خیال رہے 5 نومبر کو وزیرِ اعظم عمران خان نے چینی شہر شنگھائی میں ’پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین نے جو کچھ 70 سال میں حاصل کیا کوئی اور ملک حاصل نہیں کر سکا، چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔

    وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب میں غربت کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے بڑا پیکج لا رہے ہیں، انسانی وسائل کی ترقی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، کیوں کہ ہمیں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

  • پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ’’غربت مٹاؤ پروگرام‘‘ کل سے شروع ہوگا

    پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ’’غربت مٹاؤ پروگرام‘‘ کل سے شروع ہوگا

    اسلام آباد : پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلیے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام "احساس اور کفالت” کا آغاز کل سے ہوگا، وزیر اعظم عمران خان تقریب میں باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم  عمران خان کی جانب سے غریب عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاؤ پروگرام کل سے شروع ہوگا اس پروگرام کا نام "احساس اور کفالت”رکھا گیا ہے۔

    وزیر اعظم نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کے موقع پر پروگرام کی اصولی منظوری دے دی، ابتدائی مرحلےمیں 120ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے کل ہونے والی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس میں وزیر اعظم پروگرام کا باقاعدہ آغاز کریں گے، ذرائع کے مطابق غربت مٹاؤ پروگرام کے ذریعے بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کی مالی مدد کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ خواجہ سراؤں اور معذور افراد کو بھی خصوصی پیکجز دیئے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے پہلابڑا قدم اٹھارہے ہیں، عوام کا احساس ریاست کی اولین ترجیح ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غربت میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، اس سلسلے میں چین کے تجربات سے استفادے کی پوری کوشش کریں گے، فلاحی ریاست کا تصور عوام کے احساس کے بغیر نامکمل ہوگا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا غربت مٹاؤ پروگرام عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکزبن گیا

    وزیراعظم عمران خان کا غربت مٹاؤ پروگرام عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکزبن گیا

    اسلام آباد : امریکی روزنامہ دی واشنگٹن پوسٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے غربت مٹاؤ پروگرام مرغیاں پالنے کے منصوبے کو قابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے غریب گھرانوں کو فائدہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا غربت مٹاؤ پروگرام عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکزبن گیا، بل گیٹس کے بعد عمران خان کے مرغیاں پالنے کے منصوبے کی عالمی میڈیا میں پذیرائی مل گئی۔

    مرغیاں پالنے کے منصوبے پر واشنگٹن پوسٹ نے آرٹیکل شائع کردیا، واشنگٹن پوسٹ میں مرغیاں پالنے کے منصوبے کی تعریف کی گئی ہے۔

    اخبار کے آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ غریب اور ورکنگ کلاس نے عمران خان کے منصوبے پرخوشی کا اظہار کیا ہے، مرغیاں فراہم کرنے کا مقصد غریب گھرانوں کو آمدنی فراہم کرنا ہے اور غریب لوگ اس منصوبے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

    واشنگٹن پوسٹ کے مضمون کے مطابق غریب اور ورکنگ کلاس کے بعد خوشحال خاندانوں نے بھی وزیراعظم کی جانب سے غریبوں کی حالت بہتر بنانے کے اقدام کو ترجیح دینا قابل تعریف اقدام قرار دیا ہے۔

    مرغیاں فراہم کرنے کے منصوبے کا مقصد غریب خاندانوں کوآمدنی کا ذریعہ مہیا کرنا ہے، واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ بہت سے غریب گھرانے اس منصوبے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں اس کے علاوہ شہری گھرانے بھی اس منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انتیس نومبر کو ایک تقریب میں غربت مٹاؤ پروگرام کا اعلان کیا تھا، اس پروگرام کے تحت خصوصاً دیہی خواتین کو بارہ سو روپے کی عوض پانچ مرغیاں اورایک مرغا فراہم کیا جائے گا۔

    مذکورہ منصوبے سے دیہی خواتین مرغیوں سے حاصل ہونے والے انڈوں کی فروخت سے گھربیٹھے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکیں گی۔

  • وزیر اعظم کے غربت مٹاؤ پروگرام کا عالمی میڈیا بھی معترف

    وزیر اعظم کے غربت مٹاؤ پروگرام کا عالمی میڈیا بھی معترف

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے غربت مٹاؤ پروگرام کا عالمی میڈیا بھی معترف ہوگیا، واشگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ منصوبے کو ہر طبقے کے لوگوں میں پذیرائی ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن پوسٹ میں شائع شدہ آرٹیکل میں وزیر اعظم عمران خان کے غربت مٹاؤ پروگرام کی تعریف کی گئی ہے۔ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ غریب اور ورکنگ کلاس نے مرغیوں کے منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا۔

    واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ خوشحال خاندانوں نے بھی غریبوں کی حالت بہتر بنانے کی ترجیح پر سراہا، منصوبے کا مقصد غریب خاندانوں کو آمدنی کا ذریعہ مہیا کرنا ہے۔

    آرٹیکل کے مطابق بہت سے غریب گھرانے اس منصوبے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جبکہ شہری گھرانے بھی منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غربت مٹاؤ پروگرام کا اعلان کیا تھا جس کے تحت غریبوں کو مرغیاں اور انڈے فراہم کیے جائیں گے۔

    منصوبہ نہ صرف لوگوں کو معاشی طور پر خوشحال کرسکے گا بلکہ غذائی قلت کا شکار بچوں کی غذائی قلت کو بھی دور کرسکے گا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ غریبوں کے لیے 5 ارب روپے سے گھر بنائیں گے، چھوٹے کسانوں کو قرضے دے کر ان کی مدد کریں گے اور سبسڈی دیں گے جس سے وہ اوپر آسکیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ کسانوں کو جانور پالنے کے لیے پیسے دیں گے اور چھوٹے کسانوں کو لیز پر مشینیں دیں گے۔