Tag: غربت کے خاتمے

  • وزیراعظم کا’’ڈیٹافار پاکستان کااجرا‘‘غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کا’’ڈیٹافار پاکستان کااجرا‘‘غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا’’ڈیٹا فار پاکستان کا اجرا‘‘غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا، غریبوں کے حقوق کے تحفظ کے اقدامات عمران خان کی وابستگی کا ثبوت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب وزیراعظم نے مسلسل جدوجہد سے اپنے مخالفین کو غلط ثابت کیا، عمران خان فرسودہ ،گلے سڑے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، کٹھن وقت سے ہم گزر آئےہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فلاحی ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں ، ایسی فلاحی ریاست جہاں وسائل امرا کے بجائے محروموں پرخرچ ہوں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کو مہمند تک پہنچاناعمران خان کے عزم کاواضح اظہار ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار  مستحق طلباکو 50 ہزار اسکالر شپ ملیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ’’ڈیٹافارپاکستان کااجرا‘‘ غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا، پورٹل کے ذریعے غربت کی شرح کا درست  تجزیہ ممکن ہو سکے گا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ غریبوں اور محروموں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات عمران خان کی وابستگی  کا ثبوت ہیں۔

  • احساس پروگرام : عمران خان ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہیں، عمران اسماعیل

    احساس پروگرام : عمران خان ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہیں، عمران اسماعیل

    کراچی : گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ احساس پروگرام ریاست مدینہ کی جانب پہلا قدم ہے، وزیر اعظم عمران خان کو فکر لاحق رہتی ہے کہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش تھی کہ احساس پروگرام سندھ سے شروع ہو۔

    یہ پروگرام مکمل طور پر شفاف بنایا گیا ہے، بلاتفریق سب کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے گا، صحت کارڈ پر ساڑھے7لاکھ روپے تک کی امداد مل سکے گی۔

    گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ احساس پروگرام ریاست مدینہ کی جانب پہلا قدم ہے، وزیراعظم کو فکر لاحق رہتی ہے کہ ملک سے غربت کا خاتمہ جلد ہو، احساس پروگرام شروع کرنے پروزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، صحت احساس پروگرام کے حوالے سے سندھ حکومت کو بھی اعتمادمیں لیا گیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں جلد5بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، شہر قائد میں کوئی ایک اتھارٹی نہیں یہ کئی حصوں میں بٹا ہوا ہے، کراچی میں سب سے پہلے ایک اتھارٹی بنانی ہوگی۔

    مسائل کے حل کیلئے شہری اور سندھ حکومت کو مل کر بیٹھنا ہوگا، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزکو مل کر کام کرنا ہوگا، دنیا بھرمیں بلدیاتی نمائندے بااختیار ہوتے ہیں، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن کراچی کیلئےسب کو کام کرنا ہوگا۔

  • پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ’’غربت مٹاؤ پروگرام‘‘ کل سے شروع ہوگا

    پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ’’غربت مٹاؤ پروگرام‘‘ کل سے شروع ہوگا

    اسلام آباد : پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلیے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام "احساس اور کفالت” کا آغاز کل سے ہوگا، وزیر اعظم عمران خان تقریب میں باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم  عمران خان کی جانب سے غریب عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاؤ پروگرام کل سے شروع ہوگا اس پروگرام کا نام "احساس اور کفالت”رکھا گیا ہے۔

    وزیر اعظم نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کے موقع پر پروگرام کی اصولی منظوری دے دی، ابتدائی مرحلےمیں 120ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے کل ہونے والی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس میں وزیر اعظم پروگرام کا باقاعدہ آغاز کریں گے، ذرائع کے مطابق غربت مٹاؤ پروگرام کے ذریعے بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کی مالی مدد کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ خواجہ سراؤں اور معذور افراد کو بھی خصوصی پیکجز دیئے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے پہلابڑا قدم اٹھارہے ہیں، عوام کا احساس ریاست کی اولین ترجیح ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غربت میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، اس سلسلے میں چین کے تجربات سے استفادے کی پوری کوشش کریں گے، فلاحی ریاست کا تصور عوام کے احساس کے بغیر نامکمل ہوگا۔

  • وزیراعظم کاغربت کے خاتمے کی قومی پالیسی کااعلان کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کاغربت کے خاتمے کی قومی پالیسی کااعلان کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے غربت کے خاتمے کی قومی پالیسی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان 25 نومبر کوغربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے غربت کے خاتمے کی قومی پالیسی کااعلان کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپالیسی کی تیاری پرہنگامی کام شروع کردیا گیا ہے، وزیراعظم 25 نومبر کو غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کااعلان کریں گے۔

    اس سلسلے میں وزیراعظم نے اجلاس آج 3 بجے طلب کرلیا ہے، غربت کے خاتمے کی پالیسی کا آغاز پسماندہ علاقوں سے شروع کیا جائے گا اور پالیسی کی تیاری میں چین اور ملائیشیا کےغربت کے خاتمے کے ماڈلز کو مدنظر رکھا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کیلئے مددگار ہوگی، چھوٹےکاروبارکی اسکیمزاورباعزت روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کاوظیفہ بھی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے 5 نومبر کو وزیرِ اعظم عمران خان نے چینی شہر شنگھائی میں ’پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین نے جو کچھ 70 سال میں حاصل کیا کوئی اور ملک حاصل نہیں کر سکا، چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے بڑا پیکج لا رہے ہیں ، وزیرِ اعظم عمران خان

    وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب میں غربت کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے بڑا پیکج لا رہے ہیں، انسانی وسائل کی ترقی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، کیوں کہ ہمیں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

    اس سے قبل 20 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے لک میں غریب عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ملک بھر میں غربت مٹاؤ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور رہنماؤں کو غربت میں کمی کیلئے فریم ورک بنانے کی ہدایت کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ غربت میں کمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، عام شہریوں کی زندگی پہلے سے بہتر دیکھنا چاہتا ہوں۔

  • غربت کے خاتمے کا فنڈ تنخواہوں کی ادائیگی پر خرچ

    غربت کے خاتمے کا فنڈ تنخواہوں کی ادائیگی پر خرچ

    اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں غربت کے خاتمے کیلئے مختص کردہ فنڈ میں سے تین چوتھائی رقم تنخواہوں اور دیگر جاری اخراجات میں صرف کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نون لیگ کی معاشی ترقی اورغر بت ختم کرنے کی دعوے کھوکھلے نکلے، غربت کے خاتمے کا فنڈ تنخواہوں کی ادئیگی پر خرچ کردیا گیا۔

    وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے رواں مالی سال کیلئے چار سو باسٹھ ارب ستر کروڑ روپےغربت کےخاتمے کیلئے مختص کئے تھے، جن میں تین سو چوون ارب روپے تنخواہوں اور دیگر اخراجات میں خرچ ہوگئے۔

    حکومت کی جانب سے جاری پوورٹی ریڈکشن اسٹریٹیجی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال غربت کے خاتمے کیلئے گزشتہ سال سے دس فیصد زائد رقم مختص کی گئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی اورچاروں صوبائی حکومتوں نے پچیس ارب بیس کروڑروپے سبسڈی پرخرچ کئے، بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت چوبیس ارب روپےخرچ کئے گئے جبکہ سوشل سیکیورٹی اور ویلفیئر کی مد میں آٹھ ارب روپے خرچ کئے گئے جو کہ گزشتہ سال سے ساڑھے اٹھارہ فیصد کم ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔