اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی کہ 2019 میں بھی شوکت خانم اسپتال میں غریب کینسر کے مریضوں کی جان بچانے کے مشن میں عوام کا تعاون ملےگا، 2018 کے مالی اہداف حاصل کرنے پر ذاتی طور پر سب کا مشکور ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا شوکت خانم اسپتال کے لئے 2019 کا ٹارگٹ13 بلین روپے ہے، اس میں سے آدھا آپ کے عطیات سے پورا ہوگا، امید ہے غریب کینسر مریضوں کی جان بچانے کے مشن میں تعاون ملےگا، ایسےغریب مریض جوخود سے علاج کی استطاعت نہیں رکھتے۔
The target of @SKMCH for the year 2019 is Rs. 13 billion ($ 20 m), half of which will need to be met through your donations. I hope you will continue to support us in the mission to save the lives of poor cancer patients in Pakistan who can otherwise not afford treatment. https://t.co/Nu1j8S7UPB
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 15, 2019
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزرتےسالوں میں انسانیت اوراچھائی پرمیرےیقین میں اضافہ ہوا، شوکت خانم اسپتال آپ کی فیاضی اوراچھائی کازندہ خراج تحسین ہے، 2018 کے مالی اہداف حاصل کرنے پر ذاتی طور پر سب کا مشکور ہوں۔
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے غیرقانونی جائیدادوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے تاثر دینےکی کوشش ہے کہ اثاثے فنڈ ریزنگ کے غلط استعمال سے بنائے گئے، شوکت خانم ہسپتال کا آڈٹ انٹرنیشنل فرمز کر چکی ہیں جس جائیداد کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ قانونی طریقے سے بنائی گئی، جائیداد قانونی ذرائع آمدن اور خاوند کے اثاثوں کے ذریعہ بنائی گئی۔
وزیراعظم کی بہن کا کہنا تھا شوکت خانم ہسپتال کے لئے میں نے اپنی زندگی وقف کردی بے، بنیاد ، غلط اور من گھڑت الزامات پر مبنی مہم سے سے تکلیف ہوئی ہے، میری تمام جائیدادیں ڈیکلیئرڈ ہیں، کس نے کہا میں نے جائیدادیں چھپائی ہیں، میں نے امریکا کی جائیداد بھی ڈیکلیئرڈ کی ہوئی ہے، مجھے وراثت میں بھی حصہ ملا وہ بھی ڈیکلیئرڈ ہے۔