Tag: غز

  • غزہ شدید غذائی قلت کا خطرہ، ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کردیا

    غزہ شدید غذائی قلت کا خطرہ، ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کردیا

    ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں غذائی قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ دوبارہ شروع کرنے سے غزہ میں پھر شدید بھوک کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ تین ہفتے سے زیادہ ہوگئے ہیں غزہ میں خوراک کی فراہمی نہیں ہوئی۔ ہزاروں فلسطینیوں کے شدید بھوک اورغذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

    ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق ہمارے پاس صرف دوہفتے کی خوراک کا ذخیرہ رہ گیا ہے۔ بین الاقوامی برادری امداد بحال کرنے کیلئے اقدام کرے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے مارچ کے آغاز سے غزہ میں امداد کی فراہمی پر پابندی لگا رکھی ہے۔

    واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں پر حملہ کر کے مزید 50 فلسطینیوں کو زندگی سے محروم کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسزکی جانب سے راشن تقسیم کرنے والے مرکز پر بم برسائے گئے۔ جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

    اسرائیلی فوج نے مارکیٹ سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے مزید 50 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

    رپورٹس کے مطابق 3 ہفتوں سے ہر طرح کے امدادی سامان کی ترسیل روکے جانے سے فلسطینی رمضان میں شدید بھوک و افلاس کا شکار ہیں۔

    کینیڈا و امریکا کے تعلقات، مارک کارنی نے بڑا اعلان کردیا

    اقوامِ متحدہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل نے 80 فیصد سے زائد امداد کی نقل و حمل روک رکھی ہے۔

  • صہیونی افواج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا

    صہیونی افواج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا

    غزہ میں بھوکے پیاسے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، صہیونی افواج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا، شہدا کی مجموعی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں بھوک کی وجہ سے 25 افراد شہید ہو گئے، اقوام متحدہ کی ایجنسی (UNRWA) کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر طرف بھوک ہے۔

    شمالی غزہ میں اسرائیلی حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت 15 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، الجزیرہ کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31,045 فلسطینی شہید اور 72,654 زخمی ہو چکے ہیں۔

    فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے بھی کارروائیاں جاری ہیں، انھوں نے جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ایک عمارت کو اڑا دیا، دوسری طرف مقبوضہ بیتِ المقدس میں صہیونی قابض فورسز نے سیکڑوں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

    فلسطین میں اگلی حکومت ٹیکنو کریٹس کی ہوگی، محمود عباس کا اعلان

    انتہا پسند اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مزید فلسطینیوں کو قید کرنے کے لیے نئی جیلیں بنانے کا حکم دے دیا ہے۔