Tag: غزہ اسپتال پر حملہ

  • غزہ اسپتال پر حملہ : رد عمل کے خوف سے اسرائیل حکومت کا اعلان

    غزہ اسپتال پر حملہ : رد عمل کے خوف سے اسرائیل حکومت کا اعلان

    غزہ کی پٹی میں ایک ہسپتال پر مہلک حملے کے بعد انتقامی حملوں کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوراً ترکیہ چھوڑ دیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل نے منگل کو دیر گئے اعلان کیا کہ ترکیہ میں مقیم تمام اسرائیلیوں کو جلد از جلد وہاں سے چلے جانا چاہیے۔

    ایک اسرائیلی قونصلر نے میڈیا کو بتایا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ قومی سلامتی کونسل کی ترکیہ کے لیے سفری وارننگ کو بڑھا کر 4 کر دیا گیا ہے جو اعلیٰ ترین سطح ہے۔

    اسرائیل اور فلسطینیوں نے ایک دوسرے پر غزہ کے ہسپتال پر حملے کا الزام لگایا جس سے خطے میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں کی ایک لہر شروع ہو گئی ہے۔

    اس حملے کی مذمت کے لیے استنبول اور دارالحکومت انقرہ میں ہزاروں افراد نے اسرائیل کے سفارتی مشن کے باہر احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی۔

    گورنر کے دفتر نے بتایا کہ ترک پولیس نے استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کرنے والے پانچ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

    مسئلۂ فلسطین کے حامی ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل پر خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کو پناہ دینے والے ہسپتال پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا اور دنیا پر زور دیا کہ وہ غزہ میں ہونے والے المیے کو روکے۔

  • غزہ اسپتال پر حملہ : یورپی یونین نے بھی سوالات اٹھا دیئے

    غزہ اسپتال پر حملہ : یورپی یونین نے بھی سوالات اٹھا دیئے

    برسلز : یورپی یونین کی سربراہ ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ غزہ کے ہسپتال پر ہونے والے حملے کے بارے میں مکمل حقائق کو فوری طور پر سامنے لایا جائے۔

    یورپی کمیشن کی صدر نے یورپی یونین کے قانون سازوں کو بتایا کہ اس حوالے سے کسی کو بھی حیلے بہانے بنانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ حقائق کو جلد ازجلد بغیر کسی سستی کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس مہلک حملے نے ہسپتال کو آگ کے گولے میں تبدیل کردیا جس میں 500 بے گناہ افراد اپنی جانوں سے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ حملے میں شامل تمام ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ وہ اس خوفناک دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتی ہیں۔ شہری آبادیوں سے پانی کی فراہمی اور خوراک کو بند کرنا قانون کے اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔