Tag: غزہ بارش

  • ویڈیو: غزہ کا موسم بدل گیا

    ویڈیو: غزہ کا موسم بدل گیا

    غزہ: گزشتہ رات فلسطین کے محصور شہر غزہ پر جہاں ایک طرف صہیونی فورسز کی جانب سے بمباری جاری تھی وہاں دوسری طرف بارش بھی برسنے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز کی وحشیانہ بمباری کی زد پر رہنے والے شہر غزہ میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ رات اچانک بارش شروع ہونے کے بعد موسم بدل گیا ہے اور سردی میں اضافہ ہو گیا۔

    غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی خوف ناک بمباری کے دوران لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے بارش کے بعد سردی اور ٹھنڈی ہوائیں مظلوم فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہیں۔

    گزشتہ رات شدید بارش اور سرد موسم کے درمیان غزہ پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں اسرائیلی بمباری میں 17 سے زیادہ معصوم شہریوں کا بے دردی سے قتل کیا گیا۔

    بے گھر، بے یار و مددگار، مشکلات، مسائل اور تاریخ کے بدترین بحران سے نبرد آزما غزہ کے عوام کی صورت حال دیکھنے والوں کو غم زدہ کر رہی ہے۔

  • غزہ کے پیاسوں پر اللہ نے اپنی رحمت برسا دی

    غزہ کے پیاسوں پر اللہ نے اپنی رحمت برسا دی

    غزہ : بوند بوند کو ترستے فلسطینوں پر اللہ نے اپنی رحمت برسا دی، فلسطینی بچے بارش دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے اور بارش کا پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بے رحم صہیونیوں نے غزہ والوں کا پانی بند کیا تو اللہ نے اپنی رحمت برسادی، غزہ میں برسات سےموسم خوشگوارہوگیا، تباہ حال غزہ میں ابرکرم نے نئی جان پھونک دی۔

    بوند بوند کو ترستے فلسطینی بچے بارش دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے اور بارش نے جنگ سے خوفزدہ بچوں کے چہروں کی رونقیں لوٹا دیں۔

    ننھے بچےگلیوں میں نکل آئے، بارش میں کھیلے کودے اور اللہ کا شکرادا کیا جبکہ پانی سے محروم غزہ والوں نے بارش کا پانی ذخیرہ کرنا شروع کردیا۔

    خیال رہے غزہ پراسرائیل نے39دن سےپانی بندکررکھا ہے اور فلسطینی اب موت کے ساتھ پیاس سے لڑنے پرمجبور ہوگئے ، اسپتالوں میں بھی پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا اور پانی نہ ملنےسے نوزائیدہ بچے اور زخمی بلک رہے ہیں۔

    اقوام متحدہ بھی پیاسےفلسطینیوں تک پانی پہنچانےمیں ناکام ہے م اسرائیل نے بمباری کرکےپانی کاذخیرہ تباہ کرڈالا تھا، جس سے پائپ لائنیں پھٹنے سے شہر کوپانی کی فراہمی تین ہفتے سے بند تھی جبکہ پانی کے قافلوں پرصہیونی فوج کی بمباری سے کئی ہزارگیلن پانی پہلے ہی ضائع ہوچکا ہے۔

    غزہ والے سڑکوں پرجمع پانی پینے پرمجبور تھے اور جہاں پانی ہے وہاں پیاسوں کی لمبی قطاریں تھیں، بڑوں کے ساتھ بچے بھی پانی کی بوتلیں ڈھونےپرمجبورہیں۔