Tag: غزہ میں فوری جنگ بندی

  • غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی حل ہے، جوبائیڈن

    غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی حل ہے، جوبائیڈن

    نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی حل ہے۔

    بطور امریکی صدر جنرل اسمبلی کے اجلاس سے آخری خطاب جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو اپنی ریاست میں رہنے کا حق ملنا چاہیے، غزہ میں صورتحال خراب ہے مگرسفارتی حل اب بھی ممکن ہے، غزہ کے شہری اور یرغمالی ہولناک صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

    جوبائیڈن نے کہا کہ مغربی کنارے میں معصوم فلسطینیوں پر تشدد کو کو روکنا ہوگا، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی حل ہے، غزہ میں ہزاروں فلسطینی اور بچے انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، یقینی بنانا ہوگا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے، بطور صدر میں نے افغانستان میں جنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ میں جب امریکی صدر بنا تو اس وقت مسائل اور غیریقینی صورتحال تھی، صرف غزہ نہیں بلکہ سوڈان میں بھی بحران کو ختم کرنا ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ دنیا میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کیلئے قوانین بنارہے ہیں، اقتدار میں رہنےکی خواہش سے زیادہ عوام کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ چیزوں کو بہتر کرسکتے ہیں، دنیا کو اس وقت ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں جارحیت کے خلاف ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی سے ہمیں ملکر نمٹنا ہوگا۔

    جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یوکرین میں پیوٹن کی جنگ ناکام ہو چکی ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق یوکرین کو امن کا حق ہے، چین کے ساتھ معاشی مقابلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

  • پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم

    پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم

    پاکستان کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر تیزی سے عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ قرارداد میں ماہ رمضان میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے مطالبے کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔

    پاکستان نے متعدد بار اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی مذمت کی۔ امید ہےاسرائیل کے وحشیانہ حملے ختم ہونگے اور مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

    دفترخارجہ نے کہا کہ امید ہے غزہ میں سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان جون 1967 سے قبل سرحدوں کی بنیاد پر فلسطین ریاست کی حمایت جاری رکھے گا۔

  • نگراں وزیراعظم کا  غزہ میں فوری جنگ بندی اور ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ

    نگراں وزیراعظم کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کےمظلوم عوام سےیکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو غزہ میں جاری تشدد اور جانی نقصان پر تشویش ہے اور فلسطین کےمظلوم عوام سےیکجہتی کےساتھ کھڑے ہیں۔

    نگران وزیراعظم نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سےغزہ میں شہریوں کو جان بوجھ کرنشانہ بنایاجارہاہے، اندھا دھند اور غیر متناسب نشانہ بنانا تہذیب کے تمام اصولوں کے خلاف ہے۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نہتےشہریوں کونشانہ بنانابین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، تشدد کے خاتمے کو فلسطینی سرزمین پر جابرانہ پالیسیوں کے تناظرمیں دیکھنےکی ضرورت ہے۔

    انھوں نے روز دیا کہ عالمی برادری کوغزہ تک امدادی سامان کی نقل و حمل کیلئےراہداری کھولنےکی کوشش کرنی چاہیے۔

    نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان غزہ صورتحال پراو آئی سی اوراسکےرکن ممالک سےقریبی رابطہ کر رہا ہے، وزیرخارجہ جلیل عباس 18 اکتوبر کو او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے ، جہاں وہ غزہ کے لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیں گے۔