Tag: غزہ میں مظالم

  • غزہ میں مظالم، یورپ میں یہودیوں پر زمین تنگ ہونے لگی

    غزہ میں مظالم، یورپ میں یہودیوں پر زمین تنگ ہونے لگی

    غزہ میں مظالم پر یورپ میں یہودیوں کے خلاف ردعمل میں اضافہ ہونے لگا، اطالوی عوام نے مذہبی ٹوپی پہنے یہودی کو گھیر لیا۔

    برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق یورپ بھر میں غزہ میں مظالم پر یہودیوں دشمنی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا، برطانیہ اور یونان کے بعد اب اٹلی میں بھی یہودی شناخت کے لوگوں کا عوام نے گھیراؤ کرلیا۔

    فرانس سے گھومنے پھرنے آنے والے یہودی باپ بیٹا نے مذہبی ٹوپی ’’کپا‘‘ پہن رکھی تھی میلان موٹروے سروس ایریا میں عوام نے ان کا گھیراؤ کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق عوام نے اسرائیل مخالف اور فلسطین کی آزادی کے نعرے لگائے،  انہوں نے یہودی شخص کو قاتل اور نسل کشی کا مرتکب قرار دیا۔

    عوام نے  کہا اٹلی سے نکل جاؤ ہمیں قاتلوں کی آمد قبول نہیں یہ غزہ نہیں ہے تم جلد یا بدیر جہنم میں جاؤ گے، مذکورہ یہودی نے ویڈیو بھی بنائی، جس پر ہجوم نے اسے زمین پر گرا کر خوب پٹائی کی۔

    دوسری جانب پولیس نے حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، واضح رہے کہ جرمنی میں 2021 سے 2023 تک سام دشمنی کے واقعات میں 75 فیصد، فرانس میں 185 فیصد اور برطانیہ میں 82 فیصد اضافہ ہوا۔

  • غزہ میں مظالم : ملائشیا کا اسرائیل کیخلاف بڑا اقدام

    غزہ میں مظالم : ملائشیا کا اسرائیل کیخلاف بڑا اقدام

    اسرائیل حامی مؤقف اختیار کرنے پر ملائشیا نے فرینکفرٹ بک فیئر میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔ دنیا کے سب سے بڑے بُک فیئر سے اپنا نام واپس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا نے دنیا کے سب سے بڑے بک فیئر میں شرکت سے اس وقت انکار کیا جب ادبی انجمن ’’لٹ پروم‘‘نے اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد فلسطینی مصنفہ عدنیہ شبلی کے ناول کے لیے ایوارڈ تقریب کو ملتوی کردیا۔

    بک فیئر کے منتظمین نے فیس بک پر لکھا کہ وہ اس سال کتب میلے میں یہودی اور اسرائیلی آوازوں کو خصوصی طور پر نمایاں طورپر پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

    اس حوالے سے ملائیشیا کی وزیرتعلیم فضلینہ صدیق کا کہنا ہے کہ منتظمین کے اسرائیل نواز مؤقف کی وجہ سے وزارت تعلیم نے فرینکفرٹ بک فیئرمیں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ملائیشیا کی حکومتی پالیسی سے ہم آہنگ ہے جو فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

  • غزہ میں مظالم کا خمیازہ امریکا کو بھی بھگتنا پڑے گا، ایران

    غزہ میں مظالم کا خمیازہ امریکا کو بھی بھگتنا پڑے گا، ایران

    تہران : ایران نے خبر دار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مظالم کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اس کا خمیازہ امریکا کو بھی بھگتنا پڑے گا۔

    اس حوالے سے عرب نیوز نیٹ ورک الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اگر غزہ کی جنگ ایک بڑے تنازعے کی طرف بڑھ گئی تو امریکہ کو کافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

    ایران کے سرکاری میڈیا کو امیر عبداللہیان نے بتایا کہ ہم نے صیہونی حکومت کو اپنے اتحادیوں کے ذریعے اپنا پیغام پہنچا دیا ہے کہ اگر وہ غزہ میں اپنے مظالم بند نہیں کرتے تو ایران محض مبصر نہیں رہ سکتا کیونکہ اگر غزہ جنگ کا دائرہ وسیع ہوگا تو امریکہ کو بھی خاصا نقصان پہنچے گا۔

    IRAN

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ غزہ میں عام شہریوں اور بچوں کی شہادتیں ختم نہیں ہوئی تو جنگ پھیل جائے گی، ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ اب جنگ مزید پھیلے گی اور اگر ایسا ہوا اور اسرائیل نے زمینی کارروائی شروع کی تو غزہ اسرائیلیوں کیلئے قبرستان ثابت ہوگا۔

    امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ اگر غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو تنازع مزید بڑھنےکا خطرہ ہے اور متعدد ممالک اس لڑائی میں شامل ہونگے۔

    ایرانی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران جنگی جرائم کا ارتکاب روکنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور فلسطینی قوم کی حمایت میں اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔