Tag: غزہ پر حملے

  • اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 70 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے، 70 فلسطینی شہید

    غزہ : اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ حملوں کے دوران مزید 70 فلسطینیوں کو شہید کردیا، جس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ شہری شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ حماس حکام نے کہا کہ شمالی غزہ میں اتوار کی رات کو اسرائیلی فوج کے حملوں میں 60 افراد شہید ہوگئے۔

    میڈیا آفس نے بیان میں کہا کہ پیر کی صبح اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے نئے حملوں میں 10 افراد شہید ہوگئے جس کے بعد اتوار کی رات سے اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد70 ہو گئی ہے۔

    اسرائیلی فوج نے کہا کہ انہوں نے 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 320 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے پیر کو غزہ پر فضائی حملوں کے دوران پناہ گزینوں کے کیمپ کے قریب ایک مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے،اس سے قبل صیہونی طیاروں نے رات کو حزب اللہ کے فوجی اہداف کو بھی نشانہ بنایا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے طیاروں نے لبنان میں حزب اللہ کے دو سیلز اور ان کے دیگر اہداف کو بھی نشانہ بنایا جس میں ایک کمپاؤنڈ اور ایک چوکی بھی شامل ہے۔

    فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے حملے غزہ کی پٹی کے مرکز اور شمال پر مرکوز تھے۔ شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک مکان پر حملے میں متعدد فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔غزہ میں صحت کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل کی دو ہفتوں کی بمباری میں چار ہزار 600افراد شہید ہو چکے ہیں۔

  • اسرائیلی مظالم : شہید فلسطینیوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئی

    اسرائیلی مظالم : شہید فلسطینیوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئی

    اسرائیلی فورسز کی جاب سے غزہ میں عام شہریوں پر کی جانے بمباری آٹھویں روز میں داخل ہوگئی، غزہ پر بمباری کے نتیجے میں اب تک شہداء کی تعداد2ہزار215 ہوگئی ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری سے گزشتہ24گھنٹے میں320فلسطینی شہید جبکہ 8714 زخمی ہوئے۔

    اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 700بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لبنان کی جنوبی سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیلی فوج میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے گولہ باری کیلئے ٹینکوں کا استعمال کیا گیا۔

    خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی سرحدی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے، غزہ میں اقوام متحدہ کے مہاجرین کیمپ محفوظ نہیں رہے۔

    دوسری جانب حزب اللہ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شیبا فارمزمیں قابض صیہونی افواج کی تنصیبات پرحملےکیے گئے ہیں، اسرائیلی فوجی تنصیبات کو گائیڈڈ میزائلوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔