Tag: غزہ پر قبضے کا منصوبہ

  • اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا بڑا بیان سامنے آگیا

    اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا بڑا بیان سامنے آگیا

    (8 اگست 2025): برطانوی وزیراعظم اور آسٹریلیا نے اسرائیل کے غزہ پر کنٹرول سے متعلق فوری نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا غزہ شہر کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ غلط تھا اور اسرائیلی حکومت پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل کی ہے۔

    انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکومت کا غزہ میں جارحیت کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ غلط ہے، اور ہم اس پر فوری طور پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کرتے ہیں، غزہ میں ہر روز انسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے فوری جنگ بند کی جائے۔

    دوسری جانب آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے کہا اسرائیل غزہ پر فوجی قبضے کی جانب مت جائے، اس سے صورتحال مزید خرابی کی طرف چلی جائے گی۔

    آسٹریلوی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ آبادی کو بےگھر کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے مزید کہا دو ریاستی حل ہی پائیدار امن کو محفوظ بنانے کا واحد راستہ ہے۔

    ترکی کا اقوام متحدہ کی شمولیت کا مطالبہ

    ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کے اسرائیل کے منصوبے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اور بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اس منصوبے پر عمل درآمد کو روکنے کے لیے کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے جنگی منصوبوں کو فوری طور پر روکنا چاہیے، غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق کرنا چاہیے، اور دو ریاستی حل کے لیے بات چیت شروع کرنی چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/hamass-strong-response-to-israeli-declaration-of-control-over-gaza/