فلسطینی پناہ گزین ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے غزہ سے جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کے لوگوں کے لیے لائف لائن ہیں، کہیں نہیں جا رہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان یو این آر ڈبلیو اے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سےغزہ میں کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں۔ ہم غزہ سے کہیں نہیں جائیں گے کیوں کہ ہم یہاں کے لوگوں کے لیےلائف لائن ہیں۔
یو این آر ڈبلیو اے نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزین ایجنسی اب اس قابل نہیں رہی کہ لوگوں کو تحفظ دے۔
ترجمان نے کہا کہ ہماراعملہ خود بھی اب غزہ میں محفوظ نہیں ہے۔ ہم اب پناہ گاہوں، اسکولوں میں لوگوں کو بمباری سے نہیں بچا سکتے۔
فلسطینی پناہ گزین ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کی 70 عمارتیں بمباری سے متاثرہوئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ عمارتوں پر حملوں کے باوجود ہمارا غزہ چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک 103 ملازمین جاں بحق ہوچکے ہیں۔