Tag: غزہ کے معصوم بچے

  • یوکرین کی طرح غزہ کے معصوم بچوں کےلیے بھی آوازاٹھائیں، ترک خاتون اول کا میلانیا ٹرمپ کو خط

    یوکرین کی طرح غزہ کے معصوم بچوں کےلیے بھی آوازاٹھائیں، ترک خاتون اول کا میلانیا ٹرمپ کو خط

    ترک خاتون اول امینہ اردوان نے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو خط لکھا ہے جس میں انکی توجہ غزہ کے معصوم بچوں کی طرف دلائی گئی ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک خاتون اول امینہ اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ یوکرین کی طرح غزہ کے معصوم بچوں کےلیے بھی آواز اٹھائیں، ہر بچے کو محفوظ خاندان میں پرورش کا حق ہے۔

    ترک خاتون اول نے امریکی خاتون اول کو خط میں کہا کہ یہ حق کسی خاص مذہب، علاقے یا نظریہ سے مشروط نہیں، ظلم کے شکار بچوں کی حمایت ہم سب پر فرض ہے۔

    انھوں نے بچوں کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ غزہ کے ہزاروں کفن پر’’نامعلوم بچہ‘‘ تحریر ہیں، غزہ میں بچوں کے کفن ہمارے ضمیر کو زخمی کرتے ہیں، غزہ بچوں کا قبرستان بن چکا ہے۔

    امینہ اردوان نے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو کہا کہ یوکرین کے بچوں کےلیے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

    ترک خاتون اول نے زور دیا کہ امید ہے غزہ کے معصوم بچوں کےلیے بھی اسی حساسیت کا مظاہرہ کریں گی، غزہ میں مظالم کے خاتمے کیلئے میلانیا نیتن یاہو کو خط لکھیں۔