Tag: غزہ

  • غزہ میں ریٹائرڈ بھارتی فوجی کی ہلاکت، اقوام متحدہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    غزہ میں ریٹائرڈ بھارتی فوجی کی ہلاکت، اقوام متحدہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    اقوام متحدہ نے غزہ میں بین الاقوامی عملے کی پہلی ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دی۔

    الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ نے غزہ میں پیر کو ہونے والے ایک اسرائیلی ٹینک حملے کی تحقیقات شروع کی ہے، جس میں ایک ریٹائرڈ بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوا تھا، یہ 7 اکتوبر کے بعد سے یو این کے لیے کام کرنے والے پہلے غیر ملکی شہری کی موت ہے۔

    بھارتی فوج سے ریٹائرڈ ہونے والے 46 سالہ افسر کرنل ویبھؤ انیل کالے اقوام متحدہ کے محکمہ تحفظ و سلامتی کے ساتھ کام کر رہے تھے، اسرائیلی ٹینک حملے کی زد پر آنے کے وقت وہ اقوام متحدہ کے نشان والی گاڑی میں رفح کے قریب یورپی اسپتال جا رہے تھے، اس حملے میں ایک اور اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ آیا بھارتی فوجی کے موت کی ذمہ دار فورسز ہیں، تاہم اسرائیلی میڈیا کو فوجی ترجمان نے بتایا کہ متاثرین ایک فعال جنگی زون میں مارے گئے ہیں جہاں لڑائی جاری تھی۔

    اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اقوام متحدہ انھیں گاڑی کے روٹ سے آگاہ کرنے میں ناکام رہا، جیسا کہ اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لیے روٹ سے آگاہی ایک معیاری طریقہ کار ہے۔ تاہم دوسری طرف اقوام متحدہ نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

    بھارتی حکومت نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے ریٹائرڈ فوجی افسر کی ہلاکت پر انھیں گہرا دکھ ہوا ہے۔ کرنل ویبھؤ 2022 میں ہندوستانی فوج میں کرنل کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور غزہ کے جنگ زدہ رفح علاقے میں اقوام متحدہ کے محکمہ تحفظ اور سلامتی میں سیکیورٹی کوآرڈینیشن آفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

  • رفح میں صہیونی فورسز اور حماس کے درمیان شدید لڑائی، چوبیس گھنٹوں میں مزید 82 فلسطینی شہید

    رفح میں صہیونی فورسز اور حماس کے درمیان شدید لڑائی، چوبیس گھنٹوں میں مزید 82 فلسطینی شہید

    غزہ: شمالی غزہ کے جبالیہ اور جنوبی رفح میں فلسطینی مسلح گروپوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی دراندازی میں شدت آ گئی ہے، ساتھ ہی ان علاقوں میں حماس کے جاں بازوں اور صہیونی اہلکاروں کے درمیان ہتھیاروں کی جنگ بھی شدید ہو گئی ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق حماس اور اسرائیل کی فوج کی جانب سے ایک دوسرے کے شدید جانی نقصان کے دعوے سامنے آ رہے ہیں، تاہم اس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 82 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جو کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران گزشتہ کئی ہفتوں میں ایک ہی دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

    اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ آج صبح غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل کے شہر سدیروت کی طرف 2 میزائل داغے گئے، ابتدائی طور پر فوج نے کہا کہ اس کے فضائی دفاع نے پروجیکٹائل کو روک دیا تھا، تاہم بعد میں اس نے تسلیم کر لیا کہ ان میں سے ایک میزائل شہر میں گرا جس سے کافی نقصان پہنچا ہے۔

    اسرائیلی فورسز نے طبی عمارتوں کو نشانہ بنانے کی بدترین روایت برقرار رکھی ہے، علاقے میں موجود الجزیرہ کے نامہ نگاروں نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی گولہ باری نے غزہ شہر کے صابرہ محلے میں UNRWA کلینک کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 10 بے گھر فلسطینی مارے گئے۔

    الجزیرہ کے مطابق شمالی جبالیہ میں اسرائیلی ٹینک گنجان آباد محلوں اور تنگ گزرگاہوں میں بھی داخل ہو گئے ہیں، جہاں اسرائیلی فورسز نے پہلے حملہ نہیں کیا تھا، ایسی جگہوں پر انھیں فلسطینی جنگجوؤں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے، اور اسلامی جہاد کے عسکری ونگ کا کہنا ہے کہ اس نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 35,173 فلسطینی شہید اور 79,061 زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

  • فلسطینیوں کے قتل عام پر امریکا کا گھناؤنا بیان سامنے آ گیا

    فلسطینیوں کے قتل عام پر امریکا کا گھناؤنا بیان سامنے آ گیا

    واشنگٹن: امریکا نے غزہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کو نسل کشی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلوان نے معصوم فلسطینوں کے قتل عام پر گھناؤنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے ہم اس کو فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں مانتے۔

    اے ایف پی کے مطابق جب غزہ میں جنگ بندی کی بات چیت رک گئی ہے اور اسرائیل نے جنوبی شہر رفح پر حملہ جاری رکھا ہوا ہے، ایسے میں وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے امن کی تمام تر ذمہ داری حماس پر ڈال دی ہے۔

    جیک سلیوان نے بریفنگ میں کہا ’’ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیل تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید کچھ کر سکتا ہے اور کرنا چاہیے، ہم نہیں مانتے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے۔‘‘

    یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والا امدادی سامان ضائع کردیا

    انھوں نے کہا بائیڈن حماس کو شکست خوردہ ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن انھیں یہ بھی احساس ہوا کہ فلسطینی شہریوں کی زندگی جہنم ہو گئی ہے، وہ اس جنگ کے بیچ پھنس گئے ہیں۔ یہی بائیڈن انتظامیہ کا اس مسئلے پر مؤقف ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی ٹینکوں، بلڈوزر اور بکتر بند گاڑیوں نے جبالیہ میں انخلا کے علاقوں اور پناہ گاہوں کو گھیر لیا ہے، اور اسرائیلی جیٹ طیاروں نے وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 14 فلسطینی شہید ہو گئے۔

    7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 35,173 افراد شہید اور 79,061 زخمی ہو چکے ہیں۔

  • یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والا امدادی سامان ضائع کردیا

    یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والا امدادی سامان ضائع کردیا

    غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کئی ماہ سے اسرائیلی بمباری کے ساتھ ساتھ فاقہ کشی کے شکار غزہ کی پٹی کو جانے والے امدادی ٹرکوں پر لدے سامان کو زمین پر پھینک دیا۔

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 7 مئی کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے رفح سرحدی چوکی پر قبضے اور بندش کی وجہ سے غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد میں نمایا کمی واقع ہوئی ہے۔

    غزہ میں رہنے والے فلسطینی جو کہ بمباری کی زد میں ہیں اور بھوک کے شکار ہیں اسرائیلی اس علاقے میں جانے والے امدادی ٹرکوں کو روک رہے ہیں اور امدادی سامان کو ضائع کررہے ہیں۔

    مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والے امدادی ٹرکوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں روک دیا۔

    رفح میں اسرائیلی حملے تیز، حماس کی کارروائیوں میں درجنوں اسرائیلی فوجی زخمی

    امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کو یہودی آباد کاروں نے روکا اور غزہ جانے کی منصوبہ بندی کیے گئے امدادی سامان کو راستے میں پھینک کر ضائع کردیا۔

  • غزہ: شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی

    غزہ: شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار 34 تک پہنچ گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی فوج کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہزار 34تک پہنچ گئی ہے۔

    غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 219 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

    بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینی شہریوں پر متعدد حملے کئے، گزشتہ روز ہونے والے حملوں میں جاں بحق ہونے والے 63 افراد کی لاشوں اور114 زخمیوں کو اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔

    بیان کے مطابق ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے موجود لاشوں تک طبی ٹیمیں اور سول ڈیفنس کے اہلکار اسرائیلی فورسز کی رکاوٹوں کے باعث نہیں پہنچ سکے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رفح شہر اور غزہ کی پٹی کے شمال میں تعین کردہ ”محفوظ علاقوں ”میں چلے جائیں۔

    حملے کی تیاری، اسرائیلی فوج کا رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا سابقہ ٹوئٹر X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہنا تھا کہ مذکورہ علاقوں میں حماس کے خلاف حملہ کیا جائے گا۔

  • حماس نے چوبیس گھنٹوں میں دشمن کے 9 صہیونی ٹینک، فوجی گاڑیاں تباہ کر دیں

    حماس نے چوبیس گھنٹوں میں دشمن کے 9 صہیونی ٹینک، فوجی گاڑیاں تباہ کر دیں

    غزہ میں اسرائیلی فوج پر حماس کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں، مشرقی رفح اور جبالیہ میں گھمسان کا رن پڑ گیا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق شمالی غزہ میں شدید لڑائی کی اطلاع ہے، جہاں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے عسکریت پسندوں کا مقابلہ کر رہی ہے، جب کہ حماس نے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں انھوں نے دشمن کے 9 صہیونی ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ کر دی ہیں۔

    القسام بریگیڈ کے مطابق مشرقی جبالیہ میں اسرائیلی فورسز پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے ہیں، حماس کے مسلح ونگ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ آج صبح سے اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کے ایک ٹھکانے کو دھماکے سےا ڑا دیا ہے۔

    ان حملوں میں 9 اسرائیلی ’مرکاوا‘ ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کی گئیں، ایک بوبی ٹریپ مکان کو دھماکے سے اڑایا گیا جس میں اسرائیلی فوجی موجود تھے، ایک ایسے گھر کو بھی ٹی بی جی گولوں سے نشانہ بنایا گیا جس میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کا ایک گروپ موجود تھا، ایک صہیونی ٹینک کو ڈرون (UAV) کے ذریعے اڑایا گیا، جنوبی اسرائیل کے شہروں عسقلان اور سدیروت پر گولہ باری کی گئی، جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں المبوح کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کے ایک گروپ کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔

    حماس کے جوابی وار میں متعدد اسرائیلی مارے گئے ہیں، صہیونی فوج نے ایک افسر سمیت 50 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

    دوسری طرف الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوجی ٹینکوں نے شمالی غزہ میں ایک نئے حملے میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اندر تک مارچ شروع کر دیا ہے۔

  • نیتن یاہو کی غزہ حکومت میں شمولیت کی دعوت پر یو اے ای نے کیا جواب دیا؟

    نیتن یاہو کی غزہ حکومت میں شمولیت کی دعوت پر یو اے ای نے کیا جواب دیا؟

    ابوظبی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جس طرح دنیا بھر کی شدید مخالفت کے باوجود غزہ کے علاقے رفح میں مکمل حملے کے ساتھ داخل ہونا چاہتے ہیں اسی طرح انھوں نے سخت لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو اے ای کو غزہ کی حکومت میں شمولیت کی دعوت بھی دے دی ہے۔

    تاہم متحدہ عرب امارات نے بنجمن نیتن یاہو کی ’غزہ کی سول انتظامیہ‘ میں شرکت کی ’دعوت‘ کی سخت مذمت کر دی ہے۔ یو اے ای کی وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کے اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے بیان میں وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ’’یہ قدم اٹھانے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔‘‘

    وزیر خارجہ نے واضح طور پر کہا کہ متحدہ عرب امارات ’’کسی بھی ایسے منصوبے میں شامل نہیں ہوگا جس کا مقصد اسرائیلی قبضے میں موجود غزہ کی پٹی میں اسرائیلی موجودگی کو کور فراہم کرنا ہو۔‘‘

    وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ’’متحدہ عرب امارات اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ جب برادر فلسطینی عوام کی امیدوں اور امنگوں کے عین مطابق ایک فلسطینی حکومت قائم کی جائے گی، اور اس حکومت کو سالمیت اور آزادی حاصل ہو، تو یو اے ای اس حکومت کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہوگی۔‘‘

    جہاں سے چلے تھے واپس وہیں پر آ گئے، حماس کا جنگ بندی کوششوں پر تبصرہ

  • جہاں سے چلے تھے واپس وہیں پر آ گئے، حماس کا جنگ بندی کوششوں پر تبصرہ

    جہاں سے چلے تھے واپس وہیں پر آ گئے، حماس کا جنگ بندی کوششوں پر تبصرہ

    قاہرہ: حماس نے جنگ بندی کے لیے معاہدے کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جہاں سے چلے تھے واپس وہیں پر آ گئے ہیں۔

    الجزیرہ کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تجاویز میں ترامیم کا جو مطالبہ کیا ہے، اس سے مذاکرات مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں، ہم مذاکراتی حکمتِ عملی پر نظر ثانی کے لیے دیگر فلسطینی جماعتوں سے صلح مشورہ کر رہے ہیں۔

    روئٹرز کے مطابق حماس نے جمعے کے روز کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی ثالثوں کے منصوبے کو مؤثر طریقے سے مسترد کیے جانے کے بعد، اب غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی تلاش کی کوششیں ایک بار پھر اپنی پہلی پوزیشن پر آ گئی ہیں۔

    حماس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ دیگر فلسطینی دھڑوں کے ساتھ بات چیت کے لیے اپنی حکمت عملی پر مشاورت کرے گی، روئٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فریقین کے درمیان بات چیت جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    غزہ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں سے متعلق امریکی رپورٹ مضحکہ خیزی کا شکار

    دوسری طرف امریکی دباؤ کے باوجود اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے جنوبی شہر رفح پر حملہ کر کے رہے گا، جہاں 10 لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد نے پناہ حاصل کی ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ رفح میں محدود آپریشن کا مقصد جنگجوؤں کا خاتمہ اور حماس کے زیر استعمال انفرا اسٹرکچر کو تباہ کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے رفح کے مشرقی اور مغربی حصوں کو تقسیم کرنے والی مرکزی سڑک پر قبضہ کر لیا ہے، وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایک مرتبہ پھر ہم اسرائیلیوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس راہداری کو فوری طور پر انسانی امداد کے لیے کھول دیں۔‘

  • غزہ: شہد کی مکھیوں کے حملے میں 12 اسرائیلی فوجی زخمی

    غزہ: شہد کی مکھیوں کے حملے میں 12 اسرائیلی فوجی زخمی

    غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجیوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 12 اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگئے۔

    تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینک ایک کارروائی کے دوران شہد کی مکھیوں کے چھتے پر چڑھ گیا تھا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینک کے اندر اور باہر فوجیوں پر شہد کی مکھیوں کا جھنڈ ٹوٹ پڑا، جس سے 12فوجی زخمی ہوگئے۔

    دوسری جانب غزہ پٹی میں ہونے والے دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی اہلکار جہنم واصل ہوگئے۔

    اسرائیلی فوج کا ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھماکا غزہ پٹی کے شمالی علاقہ حئی الزیتون میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کے دوران ہوا۔

    اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث

    اسرائیلی فوج کے مطابق دھماکے میں ایک افسر سمیت 2 فوجی شدید زخمی بھی ہوئے۔

  • غزہ پٹی میں دھماکے سے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ پٹی میں دھماکے سے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

    غزہ پٹی میں ہونے والے دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی اہلکار جہنم واصل ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کا ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھماکا غزہ پٹی کے شمالی علاقہ حئی الزیتون میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کے دوران ہوا۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق دھماکے میں ایک افسر سمیت 2 فوجی شدید زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب جنوبی افریقا نے رفح حملے کے دوران عالمی عدالت سے اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

    جنوبی افریقا نے بین الاقوامی عدالت انصاف سے کہا ہے کہ وہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر اسرائیل کے حملے میں اضافے کے بعد اضافی ہنگامی اقدامات کا حکم دے۔

    اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث

    عالمی عدالت سے کہا گیا ہے کہ رفح پر اسرائیل کا حملہ اور اس سے غزہ میں انسانی امداد اور بنیادی خدمات، فلسطینی طبی نظام کی بقا اور غزہ میں فلسطینیوں کی بقا کو شدید خطرہ لاحق ہے، یہ نئے حقائق کو جنم دیتا ہے جو غزہ میں فلسطینی عوام کے حقوق کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔