Tag: غزہ

  • غزہ: اسرائیلی فوج مزید 127 فلسطینیوں کو شہید کردیا

    غزہ: اسرائیلی فوج مزید 127 فلسطینیوں کو شہید کردیا

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین حملوں میں مزید 127 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 127 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار 985 ہوگئی۔ اسرائیلی حملوں سے اب تک 68 ہزار 883 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی شہر خان یونس میں العمل اسپتال کی تیسری منزل کو توپ خانے سے نشانہ بنا دیا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اپنی مہم پر توجہ مرکوز کر دی ہے، جہاں فوج حماس کے ساتھ ٹینکوں اور فضائی مدد سے لڑائی میں مصروف ہے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق اسپیشل فورسز نے نصر اسپتال اور اس کے ارد گرد ڈیرہ ڈال لیا ہے، کئی ہفتوں سے اسپتال کا محاصرہ جاری ہے۔

    ایران: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد قتل

    ہفتے کے روز اسرائیلی فوجیوں نے اسپتال کے منتظمین اور طبی عملے کو حراست میں لے لیا تھا، اسرائیل غزہ پر اپنی جنگ کے دوران سیکڑوں طبی عملے کو شہید کر چکا ہے اور اسپتالوں اور ایمبولینسوں پر بمباری بھی کر چکا ہے۔

  • خان یونس اور رفح میں بمباری میں 60 فلسطینی شہید ہو گئے

    خان یونس اور رفح میں بمباری میں 60 فلسطینی شہید ہو گئے

    غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے، خان یونس اور رفح میں بمباری میں 60 فلسطینی شہید ہو گئے، جب کہ دیر البلح میں بھی بمباری سے 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔

    الجزیرہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 60 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جب کہ اسرائیلی بمباری میں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 28,858 فلسطینی شہید اور 68,667 زخمی ہو چکے ہیں۔

    فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جنوبی شہر خان یونس میں العمل اسپتال کی تیسری منزل کو توپ خانے سے نشانہ بنا دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اپنی مہم پر توجہ مرکوز کر دی ہے، جہاں فوج حماس کے ساتھ ٹینکوں اور فضائی مدد سے لڑائی میں مصروف ہے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق اسپیشل فورسز نے نصر اسپتال اور اس کے ارد گرد ڈیرہ ڈال لیا ہے، کئی ہفتوں سے اسپتال کا محاصرہ جاری ہے، ہفتے کے روز اسرائیلی فوجیوں نے اسپتال کے منتظمین اور طبی عملے کو حراست میں لے لیا تھا، اسرائیل غزہ پر اپنی جنگ کے دوران سیکڑوں طبی عملے کو شہید کر چکا ہے اور اسپتالوں اور ایمبولینسوں پر بمباری بھی کر چکا ہے۔

  • اسرائیل کی ایک اور شرمناک حرکت، فلسطینی قیدیوں کی وکیل کو جیل میں ڈال دیا

    اسرائیل کی ایک اور شرمناک حرکت، فلسطینی قیدیوں کی وکیل کو جیل میں ڈال دیا

    اسرائیل نے ایک اور شرمناک حرکت کرتے ہوئے فلسطینی قیدیوں کی وکالت کرنے والی خاتون وکیل ہی کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی حقوق کی خاتون وکیل 28 سالہ دیالا عائش کو بغیر کسی مقدمے یا الزام کے حراست میں لے رکھا ہے۔

    اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری سے دو روز قبل فلسطینی انسانی حقوق کی وکیل دیالا عائش نے اسرائیل کی عفر جیل میں قید فلسطینیوں سے ملاقات کی تھی، اس وقت انھوں نے سوچا بھی نہ تھا کہ اگلے دن وہ خود ان ہی قیدیوں میں سے ایک بن جائیں گی، جن کے دفاع کے لیے انھوں نے اپنی زندگی وقف کر دی ہے۔

    اسرائیلی فوج کا رفح، خان یونس پر فضائی حملہ، 137 فلسطینی شہید

    17 جنوری کو اسرائیلی فورسز نے دوپہر 2 بجے کے قریب مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے قریب ایک چوکی سے عائش کو گرفتار کیا تھا۔ ایک ہفتے بعد اسرائیلی حکام نے ان کے خلاف ’انتظامی حراست‘ کا حکم جاری کر دیا، جس کا مطلب ہے کہ انھیں اب 4 ماہ تک بغیر کسی مقدمے یا الزام قید میں رکھا جائے گا۔

    رفح میں اسرائیلی زمینی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقہ پھر عالمی عدالت پہنچ گیا

    دیالا عائش کے اہل خانہ نے بتایا کہ گرفتار ہونے سے قبل وہ اسرائیلی اور فلسطینی اتھارٹی دونوں جیلوں میں فلسطینی نظربندوں کا دفاع کرنے والی وکیل کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

  • اسرائیلی فوج کا رفح، خان یونس پر فضائی حملہ، 103 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کا رفح، خان یونس پر فضائی حملہ، 103 فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح اور خان یونس پر فضائی حملہ کر کے 103 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں خوں ریز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 103 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا، اس دوران اسرائیلی فوج نے رفح اور خان یونس میں وحشیانہ فضائی حملے کیے۔

    جنوبی غزہ میں خان یونس کے سب سے بڑے صحت مرکز کے اندر پناہ لینے والے 3 افراد کو اسنائپرز نے حیوانیت کا شرمناک مظاہرہ کرتے ہوئے گولی مار کر شہید کر دیا، جب کہ 7 دیگر زخمی ہوئے، اسرائیلی فورسز نے اسپتال کے اندر سے سیکڑوں لوگوں کو بھاگنے کا حکم دینے والے پمفلٹ بھی گرائے۔

    رفح میں اسرائیلی زمینی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقہ پھر عالمی عدالت پہنچ گیا

    اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے غزہ میں 2 صحافیوں پر اسرائیلی ڈرون حملے کی مذمت کی ہے، جس میں دونوں صحافیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 28,473 فلسطینی شہید اور 68,146 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج بے گھر فلسطینیوں کی سب سے بڑی آبادی پر یلغار کرنے کی تیاری کر چکی ہے، رفح میں 12 لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینی پناہ گزین ہیں، دوسری جانب امریکی سینیٹ نے اسرائیل کے لیے 14 ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے مزید 67 فلسطینی شہید، 3 اسرائیلی یرغمالی بھی ہلاک

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے مزید 67 فلسطینی شہید، 3 اسرائیلی یرغمالی بھی ہلاک

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت تھمنے کا نام نہیں لے رہی، مزید 67 فلسطینی شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے مزید سڑسٹھ فلسطینی شہید ہو گئے، حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی بمباری میں مزید 3 اسرائیلی یرغمالی بھی مارے گئے ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق نصیرات کیمپ پر صہیونی فوج کی بمباری میں 5 فلسطینی شہید ہوئے، جب کہ غزہ میں زمینی لڑائی کے دوران 3 اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہو گئے ہیں، غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 28,340 فلسطینی شہید اور 67,984 زخمی ہو چکے ہیں۔

    رفح میں روزانہ اوسطاً 100 فلسطینی شہید ہو رہے ہیں

    اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح کو نیا ہدف بنا لیا ہے، فضائی بمباری کے بعد زمینی کارروائی کی بھی تیاری کر لی ہے، رفح میں بے گھر فلسطینی بڑی تعداد موجود ہیں، جن پر اسرائیلی فوج بم برسا رہی ہے۔

  • رفح میں رات بھر آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے 2 یرغمالی چھڑا لیے

    رفح میں رات بھر آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے 2 یرغمالی چھڑا لیے

    غزہ: جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں رات بھر آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے 2 یرغمالی چھڑانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ یرغمال بنائے جانے کے 128 دن بعد فورسز نے غزہ سے دو اسرائیلی شہریوں کو خصوصی آپریشن میں بازیاب کرا لیا ہے۔

    اسرائیلی فوج نے پیر کو کہا کہ اس نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں رات بھر خصوصی آپریشن کیا، یرغمالیوں میں 60 سالہ فرنینڈو سائمن مارمن اور 70 سالہ لوئس ہار شامل ہیں، جنھیں 128 دن قبل حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنایا گیا تھا۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے قیدیوں کی بازیابی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج رفح سے دو یرغمالیوں کی بازیابی پر طویل عرصے سے کام کر رہی تھی، تاہم آپریشن انجام دینے کے لیے حالات مناسب نہیں تھے، اس لیے موافق وقت کا انتظار کیا جا رہا تھا، کیوں کہ رفح کے قلب میں ہدف تک پہنچنا بہت پیچیدہ تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج رفح کے شبورا محلے میں واقع عمارت پر صبح 1 بجے کے قریب پہنچی اور اندر گھسی، جب یرغمالیوں کو نکالا جا رہا تھا تو ملحقہ عمارتوں میں مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

    اسرائیلی حکام نے بتایا کہ دونوں یرغمالیوں کی طبی حالت بہتر ہے، اور انھیں تل ہاشومر کے شیبا میڈیکل سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے، حکام نے کہا مشترکہ کارروائی فوج، اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی اور اسرائیلی پولیس نے مشترکہ طور پر کی۔

    ادھر اسرائیل نے 2 فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے، اسرائیلی فوج نے کہا کہ اتوار کو لڑائی میں اس کے دو فوجی مارے گئے ہیں، دونوں کی عمریں 21 سال تھیں اور میگیلان یونٹ سے ان کا تعلق تھا، یہ فوجی جنوبی غزہ میں لڑائی کے دوران مارے گئے۔

  • غزہ میں اسرائیل کا قاتل ہاتھ روکنے میں دنیا ناکام، 28 ہزار فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیل کا قاتل ہاتھ روکنے میں دنیا ناکام، 28 ہزار فلسطینی شہید

    غزہ: فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کا قاتل ہاتھ روکنے میں دنیا ناکام رہی، صہیونی فورسز کی بربریت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار تک پہنچ گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں کی آخری پناہ گاہ رفح پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سے شہادتوں کی تعداد تیزی سے بڑھتے ہوئے اٹھائیس ہزار ہو گئی ہے، خان یونس میں اسرائیلی اسنائپرز نے ناصر اسپتال کے باہر کم از کم 21 فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں طبی عملہ بھی نشانہ بنا، العمل اسپتال کے عملے کے 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 107 فلسطینی شہید اور 142 زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 67,459 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

    رفح کے سیف زون میں بھی بمباری جاری ہے، رفح میں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے، اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں رفح میں پھنسے فلسطینیوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی، انھوں نے لکھا کہ وہ ناقابل تصور تکلیف میں مبتلا مہینوں سے بموں، بیماری اور بھوک کا مقابلہ کر رہے ہیں، انھوں نے کہاں جانا ہے؟ وہ کیسے محفوظ رہیں گے؟

    ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کے جنوبی، مغربی اور شمالی علاقوں میں فوجیوں اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

  • غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری سے مزید 123 شہید

    غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری سے مزید 123 شہید

    غزہ: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری سے مزید 169 فلسطینی شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ میں صہیونی فورسز کی بربریت کے 125 ویں روز بھی بمباری جاری رہی، بد ترین جارحیت سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 123 فلسطینی شہید اور 169 زخمی ہو گئے۔

    جبالیہ میں گھر پر بمباری کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید ہوئے، خان یونس میں الہناوی اسکول پر راکٹ حملہ کیا گیا، جنوبی رفح شہر پر مختلف مقامات پر فضائی بمباری میں پانچ بچوں سمیت 14 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، 7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار700 تک پہنچ گئی ہے۔

    مکمل فتح کے سوا دوسرا کوئی آپشن نہیں، نیتن یاہو

    اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی کے لیے حماس کی تجاویز کو مسترد کرنے کے بعد رفح پر حملے کا حکم دے دیا ہے، رفح وہ شہر ہے جہاں 12 لاکھ فلسطینیوں نے پناہ حاصل کی ہے۔ ادھر شمالی غزہ میں اسرائیلی فورسز کے محاصرے کی وجہ سے پھنسے ہوئے 3 لاکھ سے زائد شہریوں کے لیے قحط کا خوف شدت اختیار کر گیا ہے۔

  • غزہ میں اسرائیلی اسنائپرز کی بھیڑوں کو نشانہ بنانے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    غزہ میں اسرائیلی اسنائپرز کی بھیڑوں کو نشانہ بنانے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

    غزہ میں اسرائیلی اسنائپرز کی بھیڑوں کو نشانہ بنانے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

    صہیونی فورسز نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں جس طرح انسانوں کو وحشیانہ بمباری میں جانوں سے محروم کیا ہے، اسی طرح ان کی بربریت سے معصوم جانور بھی نہیں بچ سکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی ہے جس میں وہ لمحہ دکھایا گیا ہے جب قابض اسرائلی فوج کے ایک اسنائپر نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے میں بھیڑیں تاک تاک کر ماریں۔

    حماس نے جنگ بندی کے لیے قطر، مصر کی مجوزہ تجاویز کا جواب دے دیا

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا اور فلسطینی نیوز پیجز پر شیئر کی گئی ہے، کارکنوں نے تصدیق کی ہے کہ یہ اسنائپر اسرائیلی فوج کا رکن تھا اور مذکورہ گلی میں جانوروں کا شکار کرنے کا ’لطف‘ اٹھا رہا تھا۔

    واضح رہے کہ صہیونی فوج کی بربریت کا یہ عالم ہے کہ اب تک اس نے بمباری میں 12 ہزار بچوں کو بے دردی سے شہید کر دیا ہے، اور لاکھوں فلسطینیوں پر عرصہ حیات بھی تنگ کر دیا ہے، ان تک خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن پہنچنے نہیں دیتی۔

  • اسرائیلی فوج نے رفح کے سیف زون پر حملے شروع کر دیے، 130 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج نے رفح کے سیف زون پر حملے شروع کر دیے، 130 فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے رفح کے سیف زون پر بھی حملے شروع کر دیے ہیں، رات بھر گولہ باری اور مکانات پر بمباری سے 130 فلسطینی شہید ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر کی جانب سے رفح کے سیف زون کو نشانہ بنانے کے حوالے سے بیان کے بعد گزشتہ روز صہیونی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رفح میں شدید بمباری کی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں ایک سو تیس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نے بتایا کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں کنڈرگارٹن اسکول پر بھی اسرائیلی حملے میں کم از کم 2 بچے شہید ہو گئے ہیں، صہیونی فورسز نے خان یونس میں ہلال احمر کے یورپی ہیڈ کوارٹر پر بھی اسموک بم پھینکے۔

    اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائیوں میں مغربی کنارے سے 12 فلسطینیوں کو بھی گرفتار کیا۔ جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوا، جس سے زمینی کارروائی کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 225 ہو گئی ہے۔

    شام نے امریکی فضائی حملوں کے بعد اہم انکشاف کر دیا

    الجزیرہ کے مطابق مشرقی رفح میں فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے، جب کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ خطرناک حد بھیڑ والے اس شہر پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 27,365 فلسطینی شہید اور 66,630 زخمی ہو چکے ہیں۔