Tag: غزہ

  • اسرائیلی فوج کا غزہ میں بڑی زمینی کارروائی کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کا غزہ میں بڑی زمینی کارروائی کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر ٹینکوں، بلڈوزر وں سے دھاوا بولنے کا دعویٰ سامنے آرہا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ رات بھر زمینی کارروائی میں درجنوں ٹینکوں سے گولا باری کی گئی اور متعدد عمارتوں کو بلڈوز کردیا گیا۔

    اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ زمینی کارروائی کے دوران حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی فوج اسے اب تک کی سب سے بڑی زمینی کارروائی قرار دے رہی ہے۔

    اسرائیل نے ویڈیو کے ساتھ جاری بیان میں کہا کہ چھاپہ مار کارروائی کے بعد ٹینک واپس اسرائیلی علاقے میں داخل ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی بمباری کے باعث مزید 800 فلسطینی شہید ہوگئے، جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 6654 تک پہنچ گئی ہے، 19ہزار سے زائد زخمی ہیں، جبکہ اسپتالوں میں سہولتیں ختم ہو چکی ہیں۔

    اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 2500 بچے بھی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 1600 افراد لاپتہ ہیں، جن کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں؟

    اس کے علاوہ غزہ میں الجزیرہ ٹی وی کے بیوروچیف وائل الدحدوح کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں پورا خاندان شہید ہوگیا ہے، شہید ہونے والوں میں اہلیہ، بیٹا اور سات سالہ بیٹی شامل ہیں۔

    وحشی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

    الجزیرہ ٹی وی کے غزہ میں بیوروچیف کی رہائش گاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ ہوا، حملے میں اُن کی اہلیہ، ہائی اسکول میں پڑھنے والا بیٹا اور سات سالہ بیٹی شہید ہوگئی۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزیرہ چینل کے نمائندے کا خاندان النصیریہ کے پناہ گزین کیمپ میں موجود تھا۔

    خاندان کی شہادت کے بعد الجزیرہ چینل کے نمائندے کی شہید ننھی بیٹی کو گود میں اٹھائے اسپتال سے نکلنے اور شہید بیٹے کی میت کو دیکھنے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے۔

  • اسرائیل کی غزہ پر بمباری، مزید 800 فلسطینی شہید

    اسرائیل کی غزہ پر بمباری، مزید 800 فلسطینی شہید

    اسرائیلی کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی بمباری کے باعث مزید 800 فلسطینی شہید ہوگئے، جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 6654 تک پہنچ گئی ہے، 19ہزار سے زائد زخمی ہیں، جبکہ اسپتالوں میں سہولتیں ختم ہوچکی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 2500 بچے بھی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 1600 افراد لاپتہ ہیں، جن کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں؟

    دوسری جانب غزہ میں الجزیرہ ٹی وی کے بیوروچیف وائل الدحدوح کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں پورا خاندان شہید ہوگیا ہے، شہید ہونے والوں میں اہلیہ، بیٹا اور سات سالہ بیٹی شامل ہیں۔

    وحشی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

    اسرائیلی جارحیت سے پردہ اٹھانے والے صحافی وائل الدحدوح کے اہلخانہ کو شہید کردیا گیا ہے، الجزیرہ ٹی وی کے غزہ میں بیوروچیف کی رہائش گاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ ہوا، حملے میں اُن کی اہلیہ، ہائی اسکول میں پڑھنے والا بیٹا اور سات سالہ بیٹی شہید ہوگئی۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزیرہ چینل کے نمائندے کا خاندان النصیریہ کے پناہ گزین کیمپ میں موجود تھا۔

    خاندان کی شہادت کے بعد الجزیرہ چینل کے نمائندے کی شہید ننھی بیٹی کو گود میں اٹھائے اسپتال سے نکلنے اور شہید بیٹے کی میت کو دیکھنے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے۔

  • غزہ:   الجزیرہ کے بیورو چیف کے گھر پر اسرائیلی حملہ ، پورا خاندان شہید

    غزہ: الجزیرہ کے بیورو چیف کے گھر پر اسرائیلی حملہ ، پورا خاندان شہید

    غزہ : غزہ میں الجزیرہ ٹی وی کے بیوروچیف وائل الدحدوح کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں پورا خاندان شہید ہوگیا ، شہید ہونے والوں میں اہلیہ، بیٹا اور سات سالہ بیٹی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وحشی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں ہرگزرتے دن کےساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

    اسرائیلی جارحیت سے پردہ اٹھانے والے صحافی وائل الدحدوح کے اہلخانہ کو شہید کردیا گیا، الجزیرہ ٹی وی کے غزہ میں بیوروچیف کی رہائش گاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ ہوا، حملے میں اُن کی اہلیہ، ہائی اسکول میں پڑھنے والا بیٹا اور سات سالہ بیٹی شہید ہوگئی۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزیرہ چینل کے نمائندے کا خاندان النصیریہ کے پناہ گزین کیمپ میں موجود تھا۔

    خاندان کی شہادت کے بعد الجزیرہ چینل کے نمائندے کی شہید ننھی بیٹی کو گود میں اٹھائے اسپتال سے نکلنے اور شہید بیٹے کی میت کو دیکھنے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے۔

    دوسری جانب الجزیرہ کے تجربہ کار صحافی وائل دہدوح اور ان کے خاندان کی گانا گاتے ہوئے ایک پرانی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے ، جس میں ان کے خاندان کے عزم و حوصلے دیکھنے والوں کی حوصلے بڑھا رہے ہیں۔

    خیال رہے فلسطین سےمتعلق حقائق بیان کرنےپرالجزیرہ ٹی وی کومشکلات کاسامنابھی ہے ، اسرائیل پہلےہی الجزیرہ ٹی وی کی نشریات بنداورسامان ضبط کرچکا ہے۔

    واضح رہے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہیدوں کی تعداد ساڑھے چھ ہزارسےزائد ہوگئی ہے ، شہیدوں میں ستائیس سوسےزائدبچےاورپندرہ سوسےزائد خواتین ہیں جبکہ اٹھارہ ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔

  • اسرائیل بہت چھوٹا اور کمزور ہے ، ایران کے خلاف کوئی غلطی نہ کرے،  ایرانی سفیر نے خبردار کردیا

    اسرائیل بہت چھوٹا اور کمزور ہے ، ایران کے خلاف کوئی غلطی نہ کرے، ایرانی سفیر نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : ایرانی سفیر ڈاکٹررضا امیری نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل بہت چھوٹا اورکمزورہےایران کے خلاف کوئی غلطی نہ کرے اور مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم کریں۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر ڈاکٹررضا امیری نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے حملوں سے فلسطین کے اسپتال اور مساجدبھی محفوظ نہیں، اسرائیل کی بربریت پہلےسے زیادہ بے رحم اور وسیع پیمانے پر ہے۔

    ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ غزہ پر حملے بین الاقوامی،انسان دوست بلکہ جنگی اصولوں کےبھی منافی ہیں اور صیہونی مظالم پر عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔

    ڈاکٹر امیری نے خبردار کیا کہ اسرائیل بہت چھوٹا اورکمزور ہے ایران کےخلاف کوئی غلطی نہ کرے۔

    انتڑویو میں انھوں نے مطالبہ کیا کہ جتنےبھی اسلامی ممالک نےاسرائیل سےتعلقات استوار کیےانہیں ختم کریں،اسرائیلی پروڈکٹس پر پابندی لگائیں اوراقتصادی تعلقات ختم کریں ساتھ ہی تمام اسلامی ممالک اپنےبارڈرزکھولیں تاکہ فلسطینیوں کی امداد ہوسکے۔

    ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کےمشکور ہیں جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا، فلسطین پراسلامی ممالک نےجوموقف اپنایا وہ اچھا مگرناکافی ہے، سعودی عرب اورخطےکےممالک سمجھ گئے امریکا پہلے جیسی طاقت نہیں رہا۔

    ڈاکٹر امیری نے کہا کہ اسلامی ممالک میں کوآرڈینیشن ہوتی توصیہونی رجیم اس بربریت کی جرات نہ کرتا، صیہونی رجیم سے تعلقات بنانے والے اسلامی ممالک کو کہا ہےان سےتعلقات ختم کریں، اسلامی مزاحمت پر صیہونی رجیم ڈر اور خوف کا شکار ہے اور یہ مزاحمت ہی اس صیہونی ریاست کےاختتام اوربربادی کا آغاز ہے۔

    سعودی عرب سے تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سےتعلقات کو وسیع کرنے کی نیت سےمذاکرات میں داخل ہوئے ،اچھے تعلقات کےلیے50فیصد ہمیں اور50فیصد سعودی عرب کو آگےبڑھنا ہے، ہمارا عزم ہے سعودی عرب سےتعلقات کو آگے بڑھائیں۔

    ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ایران پاکستان کی حکومت اور عوام کو اپنی حکومت اورعوام سمجھتے ہیں، ایران تو ہر طرح سے پاکستان کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔

  • پاکستان کی سلامتی کونسل کے  ہنگامی  اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

    پاکستان کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

    نیویارک : پاکستان نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں غزہ پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں غزہ پر اسرئیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں فوری اورغیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتاہے، اسرائیلی فوج نےغزہ میں اسکول، اسپتال اور رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا، غزہ پرحملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اورجنگی جرائم میں شامل ہے۔

    پاکستانی مستقل مندوب نےمطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو عالمی قوانین کے تحت کٹہرے میں لایا جائے، غیرقانونی قبضے کیخلاف آزادی کی جدوجہد کو دہشتگردی کانام نہیں دیا جا سکتا۔

    فلسطین اور کشمیر میں قابض افواج نےعوام کو آزادی کےحق سے محروم کررکھاہے۔سلامتی کونسل سےاہم خطاب، پاکستان مشن یواین کی مبینہ نااہلی، ملکی میڈیاکوآگاہ تک نہیں کیا

  • اسرائیل نےغزہ میں عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزیاں کیں، سربراہ اقوام متحدہ

    اسرائیل نےغزہ میں عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزیاں کیں، سربراہ اقوام متحدہ

    سربراہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نےغزہ میں عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزیاں کی ہیں، مسلح تصادم کا کوئی بھی فریق عالمی قانون سے بالاتر نہیں۔

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، انھوں نے کا کہ مسلح تصادم کا کوئی بھی فریق عالمی قانون سے بالاترنہیں۔ فلسطینیوں نے اپنی سرزمین کو اسرائیلی قبضے میں جاتے دیکھا ہے۔

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے غزہ میں زیادہ انسانی امداد کی اجازت دینے پر بھی زور دیا، انھوں نے کہا کہ غزہ میں ایندھن چند دنوں میں ختم ہو جائے گا۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ امداد کی ترسیل کو آسان اور محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ فلسطینی عوام 56 سال سے گھٹن کا شکار ہیں۔ فلسطینیوں نے اپنی سرزمین کو اسرائیلی قبضے میں جاتے دیکھا ہے۔

    سیکریٹری جنرل یو این نے کہا کہ فلسطینیوں نے اپنے رشتے داروں کو تشدد کا شکار ہوتے دیکھا ہے۔ فلسطین کی معیشت کو تباہ کیا گیا، معصوم لوگوں کو بےگھر کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے غزہ میں اپنے گھروں کو منہدم ہوتے دیکھا ہے۔ فلسطینیوں کو حماس کے حملے کی اجتماعی سزا دینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

  • امدادی سامان کے مزید ٹرک غزہ میں داخل

    امدادی سامان کے مزید ٹرک غزہ میں داخل

    اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح کراسنگ سے پیر کو امدادی سامان کے مزید 20 ٹرک غزہ میں داخل ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں مصر کی رفح کراسنگ سے انسانی امداد جانے کا پیر کو تیسرا روز تھا، پچھلے 2 روز میں امدادی سامان کے 34 ٹرک غزہ میں داخل ہوئے۔

    اقوام متحدہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امداد غزہ کے لوگوں کو درکار یومیہ امداد کا 4 فیصد بھی نہیں ہے جبکہ امداد میں ایندھن شامل نہیں ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں مسلسل 14 ویں روز بجلی مکمل بند ہے، 700 مریضوں کی گنجائش والا غزہ کا سب سے بڑا اسپتال الشفا 5 ہزار مریضوں کا علاج کررہا ہے، بجلی، ادویات، آلات، خصوصی طبی عملے کی کمی سے اسپتال کی صورتحال تشویشناک ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے القسام بریگیڈ نے مزید 2 اسرائیلی یر غمالیوں کو رہا کردیا ہے۔

    ترجمان ابوعبیدہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور مصر کی ثالثی کے بعد غزہ سے دو قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے دونوں قیدیوں کوانسانی اور طبی وجوہات کی بنیاد پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل القسام بریگیڈ نے دو امریکی شہریوں کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے قطری کوششوں کے جواب میں 2 امریکی شہریوں ماں بیٹی کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا تھا۔

  • امارات کا غزہ کے لیے راہداری کھولنے کا مطالبہ

    امارات کا غزہ کے لیے راہداری کھولنے کا مطالبہ

    غزہ میں اسرائیل فوج کی بربریت کے باعث شہادتوں کی تعداد 4300 سے تجاوز کرگئی ہے، ایسے میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے امدادی سامان غزہ پہنچانے کے لیے انسانی بنیادوں پر راہداری کھولنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خطرات اور سنگین اثرات دن بدن بڑھ رہے ہیں، جبکہ انسانی مصائب میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

    ریاض سربراہ کانفرنس سے خطاب میں اماراتی صدر کا کہنا تھا کہ تمام شہریوں کی سلامتی، ان کا تحفظ اور کسی رکاوٹ کے بغیر غزہ میں امدادی و طبی سامان کی ترسیل کے لیے راہداریوں کا کھولنا اولین ترجیح ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’خطے میں جامع امن کی راہیں تلاش کرنے کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، انہوں نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا تاکہ کشیدگی کا دائرہ نہ پھیلے اور علاقائی امن و سلامتی خطرے میں نہ پڑ جائے۔

    دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگی صورت حال میں کمی لانے کی اہمیت پر زور دیا۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز سے کہنا تھا کہ ضروری ہے فلسطینیوں کے لئے ان کے جائز حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    سعودی ولی عہد نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے حالات پیدا کرنے پر زور دیا اور کہا ضروری ہے فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دیے جائیں، انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔

  • مصر کا غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے رفح کراسنگ کھولنے کا اعلان

    مصر کا غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے رفح کراسنگ کھولنے کا اعلان

    مصر اور امریکا کا رفح ٹرمینل کے ذریعے غزہ میں انسانی امداد کی پائیدار فراہمی پر اتفاق ہوا ہے جس کے بعد پہلا امدادی ٹرک جمعے کو روانہ کیا جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ اسرائیل کے بعد مصر کے ساتھ ٹیلی فون ڈپلومیسی کے بعد امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ جمعہ سے محدود تعداد میں ٹرکوں کو مصر سے رفح کراسنگ سے غزہ جانے کی اجازت دی جائے گی۔

    غزہ میں یہ امداد دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کی نگرانی میں  فراہم کی جائیگی، رفح کراسنگ کے آس پاس کی سڑک کو مرمت کی ضرورت ہے اس لئے ممکنہ طور پر جمعے کے روز امدادی ٹرک روانہ کئے جاسکیں گے، امدادی سامان اقوام متحدہ کے تحت تقسیم کیاجائے گا۔

    دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں فلسطینی عوام کیلئے 100 ملین ڈالرکی امداد کا اعلان کیا ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق اس امداد کے ذریعے خوراک، پانی، طبی دیکھ بھال اورپناہ گاہ تک رسائی کو آسان بنایا جائے۔

    ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ، ضرورت مندوں تک امداد فوری طور  پر پہنچائی جائےگی، ان لوگوں کی مدد کی جائے گی جو حفاظت یا امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • غزہ میں  قیامتِ صغریٰ کا منظر،  اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے شہیدوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی

    غزہ میں قیامتِ صغریٰ کا منظر، اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے شہیدوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی

    غزہ : العہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی، خوفناک بمباری میں خواتین، بچے، ڈاکٹرز اور اسٹاف شامل تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل نےغزہ پر قیامت ڈھادی، اسپتال پر بمباری سے اب تک 5 سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، بمباری میں ڈاکٹر، عملہ، خواتین اور بچے نشانہ بنے۔

    اسپتال میں سینکڑوں زخمی اوربیمارموجود تھے اور بڑی تعداد میں بے گھر شہریوں نے پناہ لی ہوئی تھی، بمباری سے اسپتال مکمل تباہ ہوگیا اور عمارت میں آگ لگ گئی۔

    فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، بمباری میں مریضوں کے ساتھ بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف بھی شہید ہوئے۔

    دوسری جانب اسرائیل اسپتالوں کےساتھ ریسکیواداروں کوبھی مسلسل نشانہ بنارہا ہے، ڈبلیوایچ اونے غزہ میں صحت کے اکتالیس مراکزپرحملوں کی تصدیق کی ہے، جن میں طبی عملے کے گیارہ کارکنان شہید ہوگئے ہیں۔

    غزہ کے اسپتال پراسرائیلی حملے کیخلاف فلسطینی اتھارٹی کےصدر نے تین روزہ سوگ کااعلان کردیا ہے۔

    خیال رہے صہیونی ریاست کی وحشیانہ بمباری سے شہدا کی تعداد اڑتیس سو سے زائد ہوگئی اور تیرہ ہزار زخمی ہوگئے جبکہ تباہ عمارتوں کے ملبے تلے اب بھی ہزاروں فلسطینی پھنسے ہیں۔

    مدادی ٹیمیں ناکافی ہونے کے باعث شہری ہاتھوں سے ملبہ کھود کر لاشوں اورزخمیوں کونکال رہے ہیں، غزہ کو خوراک، بجلی، پانی اور ایندھن کی فراہمی بدستور معطل ہے۔

    ایندھن ختم ہونے سے اسپتال بند ہونے لگے ہیں اور لاشیں رکھنے کی جگہ، زخمیوں کے علاج کیلئے دوائیاں نہیں، جس کے باعث زخمی فلسطینی سسک سسک کے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔