Tag: غصے

  • اونٹ کے بعد گدھے کی ٹانگ بھی کاٹ دی گئی، ملزم گرفتار

    اونٹ کے بعد گدھے کی ٹانگ بھی کاٹ دی گئی، ملزم گرفتار

    حیدرآباد: گدھے کی گدھے سے لڑائی کے بعد مالک نے غصے میں دوسرے گدھے کی ٹانگ کاٹ دی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے ضلع سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے بعد ایک اور جانور پر ظلم ڈھا دیا گیا، یہ واقعہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں پیش آیا، جہاں گدھوں کی لڑائی میں مالک نے دوسرے گدھے کی ٹانگ کاٹ دی۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ واقعہ سیری کے علاقے میں گزشتہ روزپیش آیا، ملزم گدھا گاڑی چلاتا ہے، راستے میں لڑائی پر گدھے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملزم میر رند کو گرفتار کر کے عدالتی حکم پر جیل بھیج دیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی لیکن پولیس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    بعد ازاں وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

  • پاکستانی غصے کے تیز ہیں: بین الاقوامی سروے

    پاکستانی غصے کے تیز ہیں: بین الاقوامی سروے

    بین الاقوامی سطح پر ہونے والے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستانی غصہ کرنے والی اقوام میں‌ دسویں نمبر پر ہیں.

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے چند قومیں‌ خوش باش ہوتی ہیں، چند اداس، کچھ غصہ ور، کچھ ملن سار. پاکستانیوں کا شمار ان قوموں‌ میں ہوتا ہے، جو غصے کی تیز ہیں.

    گیلپ کےمطابق پاکستان غصے والے ملکوں میں دسویں نمبر پرہے، اس ضمن میں ایک سوچالیس ملکوں میں سروے کیے گئے، سروے میں پتا چلا افریقی ملک چاڈ اورنائیجریا کے باسی غصہ کے تیز ہیں۔

    لسٹ سے ہمیں ان ممالک کی بھی خبر ملتی ہے، جنھیں  بالکل بھی غصہ نہیں آتا. اس میں پیراگوئے کی قوم سرفہرست ہے.

    غصہ کرنے والے ممالک میں‌ سر فہرست امریکا ہے، دوسرا نمبر عراق، تیسرا ایران کا ہے، پاکستانیوں کے لڑنے جھگڑے اور غصہ کرنے کی کئی وجوہات ہیں.

    مزید پڑھیں: فائنل میں‌ ہار کا غصہ، نیمار نے مداح‌ کو مکا ماردیا

    ایک وجہ تو بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، کبھی بجلی نہیں، کبھی گیس کی لوڈ شیڈنگ، کبھی پانی کی سپلائی بند.

    معاشی مسائل بھی ایک بڑی وجہ ہے، دفتری معاملات اور کاروبار مسائل بھی غصہ کی بڑی وجہ ہے. گھریلو جھگڑے بھی غصہ میں رہنے کی ایک بڑی وجہ ہیں۔