Tag: غلافِ کعبہ

  • نئے اسلامی سال کے آغاز  پر غلافِ کعبہ  تبدیل کردیا گیا

    نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل کردیا گیا

    مکہ مکرمہ: نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا گیا، اس موقع پر حرم شریف میں رقت آمیزمناظر اور دعاؤں سے فضائیں گونج اٹھیں۔

    تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کاعمل مکمل ہوگیا، سیکڑوں کارکنان نے کئی گھنٹے مسلسل کام کرکےغلاف کعبہ کوتبدیل کیا۔

    غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل نماز عشا کے بعد شروع ہوا،جو نماز فجرمیں مکمل کرلیا گیا.

    اس دوران مسجد الحرام کے صحن میں ہزاروں زائرین طواف میں مصروف رہے اور حرم شریف میں رقت آمیزمناظرد عاؤں سے فضائیں گونج اٹھیں۔

    غلاف کعبہ کی منتقلی کیلئے خصوصی ٹریلر اور سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، کسوہ کی تیاری کیلئے مخصوص پانی اور اعلیٰ معیار کا خام ریشم استعمال ہوا ہے۔

    کسوہ کی تیاری میں 24قیراط سونا، چاندی کےدھاگےسےکشیدہ کاری کی جاتی ہے اور قرآنی آیات کو انتہائی نفاست اور انجینئرنگ کے اصولوں کےتحت کپڑے پر چھاپا گیا ہے۔

    اتارے گئے غلاف کعبہ سے سونے کے حصے الگ کر کے محفوظ کیے جاتے ہیں۔

    غلاف کعبہ میں شامل ہر آیت کی کشیدہ کاری انتہائی باریکی سے کی جاتی ہے اور تیاری میں سادہ اورنقش داردونوں اقسام کی بُنائی ہوتی ہے، سال بھرکی محنت کے نتیجے میں خانہ کعبہ کا غلاف تیار ہوتا ہے۔

  • مسجد الحرام میں آج غلافِ کعبہ تبدیل کیا جائے گا

    مسجد الحرام میں آج غلافِ کعبہ تبدیل کیا جائے گا

    سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور اور بابرکت تقریب کا انعقاد آج کیا جائے گا، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غلافِ کعبہ کی تیاری اور تبدیلی کا عمل خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت میں گورنر مکہ مکرمہ کی سربراہی میں انجام دیا جائے گا، جس میں مسجد الحرام کے آئمہ کرام، کسوہ فیکٹری کے ماہرین، اعلیٰ حکام اور خصوصی ٹیم شرکت کرے گی۔

    رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری کا عمل انتہائی مہارت اور عقیدت سے مکمل کیا جاتا ہے، جس میں دو سو سے زائد ماہر کاریگر اور فنکار شرکت کرتے ہیں، کسوہ فیکٹری میں 11 ماہ کی مسلسل محنت سے تیار کیا گیا یہ نیا غلاف مجموعی طور پر 1,415 کلوگرام وزنی ہے۔

    نیا غلاف چار بڑے ٹکڑوں کے ساتھ درمیانے اور چھوٹے 47 حصوں پر مشتمل ہے۔ غلاف میں 1,000 کلوگرام خالص سِلک (ریشم) استعمال کیا گیا ہے، جب کہ اس پر 120 کلوگرام سونے اور 100 کلوگرام چاندی سے تیار کردہ دھاگوں سے قرآنی آیات کی کشیدہ کاری کی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب کا آغاز نمازِ عصر کے بعد پرانے غلاف کے سنہری حصوں کو احتیاط سے ہٹانے سے ہوگا، جب کہ مکمل طور پر نیا غلاف نمازِ عشاء کے بعد کعبہ شریف پر چڑھایا جائے گا۔

    اس روایت کو ہر سال یکم محرم کو ادا کیا جاتا ہے اور حرمین شریفین کی تاریخ میں اسے ایک عظیم الشان اور مقدس عمل کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں برس سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی آرٹس بینالے 2025 کے عنوان سے اسلامی فنون کی نمائش میں پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر غلافِ کعبہ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا۔

    یہ بے مثال ایونٹ درعیہ بینالے فاؤنڈیشن کی میزبانی میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل پر 25 جنوری سے 25 مئی تک منعقد کیا گیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کسوہ کعبہ میں کعبہ مشرفہ کے لیے ہر سال نیا غلاف تیار کیا جاتا ہے جو خوبصورت زری اور فضی کشیدہ کاری کے ساتھ قرآنی آیات کا حامل ہوتا ہے۔

    اسلام آباد میں غلافِ کعبہ اور تبرکاتِ نبوی ﷺ کی زیارت

    درعیہ بینالے فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق غلافِ کعبہ قرآنی آیات، اسماء حسنہ اور اسلامی طرز کی آرائش کے ساتھ اسلامی فنون کی تخلیق کی اعلیٰ ترین شکل تصور کیا جاتا ہے۔

  • غلافِ کعبہ پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر نمائش کیلئے پیش

    غلافِ کعبہ پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر نمائش کیلئے پیش

    غلافِ کعبہ پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے جو کہ کنگ عبدالعزیز ایئر پورٹ پر 25 مئی تک جاری رہےگی۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق خانہ کعبہ کے غلاف کسوہ کو پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر نمائش کیلئے پیش کیا گیا،  زائرین غلافِ کعبہ کی تیاری کے مراحل دیکھ سکیں گے۔

    غلافِ کعبہ قرآنی آیات، اسماء حسنہ اور اسلامی طرز کی آرائش کے ساتھ اسلامی فنون کی اعلیٰ ترین تخلیق ہے۔

    نایاب اسلامی فن پاروں کی عکاسی کرتی یہ بےمثال نمائش کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل پر 25 جنوری سے 25 مئی تک جاری رہے گی، زائرین غلافِ کعبہ’’کسوہ‘‘کی تیاری کے مراحل دیکھ سکیں گے۔

    طواف کعبہ کے دوران زائرین کے لئے ہدایات

    دوسری جانب الحرمین الشریفین اتھارٹی نے طواف کعبہ کے دوران زائرین کے لئے ہدایات جاری کردی، سعودی عرب کے ادارہ برائے امور الحرمین الشریفین نےکہا ہے کہ طواف کعبہ کے لئے جائز عمل حجر اسود اور رکن یمانی کی جانب ہاتھ بلند کرکے تکبیر کہنا یا اگر ممکن ہو تو حجر اسود کو چھونا یا بوسہ دینا ہے۔

    زائرین کی آگاہی کے لئے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ دوران طواف مقام ابراہیم یا خانہ کعبہ کی دیواروں اور غلاف کو چھونا سنت سے ثابت نہیں، اس سے قبل الحرمین اتھارٹی نے عمرہ زائرین سے درخواست کی تھی کہ وہ طواف کعبہ کے دوران آداب کا خیال رکھیں، آواز بلند نہ کریں اور بلا وجہ اژدہام کا باعث نہ بنیں۔

  • سعودی عرب: جدہ میں غلافِ کعبہ کی نمائش

    سعودی عرب: جدہ میں غلافِ کعبہ کی نمائش

    سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی آرٹس بینالے 2025 کے عنوان سے اسلامی فنون کی نمائش میں پہلی بار مکہ مکرمہ سے باہر غلافِ کعبہ کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ بے مثال ایونٹ درعیہ بینالے فاؤنڈیشن کی میزبانی میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل پر 25 جنوری سے 25 مئی تک منعقد کیا جائے گا۔

    اس نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شریک ہونے والے خوش قسمت زائرین غلافِ کعبہ کی تیاری اور کشیدہ کاری دیکھ سکیں گے جو ریشم سے تیار ہونے کے بعد سونے اور چاندی کے دھاگوں سے مزین کیا جاتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کسوہ کعبہ میں کعبہ مشرفہ کے لیے ہر سال نیا غلاف تیار کیا جاتا ہے جو خوبصورت زری اور فضی کشیدہ کاری کے ساتھ قرآنی آیات کا حامل ہوتا ہے۔

    درعیہ بینالے فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق غلافِ کعبہ قرآنی آیات، اسماء حسنہ اور اسلامی طرز کی آرائش کے ساتھ اسلامی فنون کی تخلیق کی اعلیٰ ترین شکل تصور کیا جاتا ہے۔

    سعودی عرب میں نایاب اسلامی فن پاروں کی عکاسی کرتی یہ نمائش اسلامی خدمات کے دہائیوں پر محیط اہم کردار کو اجاگر کرے گی اور غلافِ کعبہ کی تیاری کے مراحل میں غیر معمولی مہارت اور ہنرمندی پیش کرے گی۔

    غلافِ کعبہ کی نمائش کے ساتھ ساتھ اسلامی آرٹس بینالے 2025 میں تاریخی اسلامی نوادرات اور جدید فن پارے بھی رکھے جائیں گے۔

    Urdu News Saudi Arabia- سعودی عرب اردو نیوز

    منتظمین کا کہنا ہے کہ اس نمائش کا مقصد 2023 کی نمائشی تقریب میں شرکت کرنے والے زائرین کی چھ لاکھ سے زائد تعداد کا ہدف عبور کرنا ہے۔

  • کسوہ فیکٹری نے نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا

    کسوہ فیکٹری نے نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی کسوہ فیکٹری نے نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی کسوہ فیکٹری نے نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا گیا ہے، غلافِ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔

    غلاف کعبہ حرمین شریفین انتظامیہ کو 10 ذی الحجہ کو حوالےکیا جائےگا، تاہم تبدیلی یکم محرم الحرام کو کی جائےگی، بیت اللہ کا غلاف ہرسال تبدیل کیاجاتا ہے کئی دہائیوں سے اس کیلئے نو ذی الحجہ کا دن مقرر تھا۔

    غلاف کعبہ میں 670 کلو گرام ریشم، 120کلو گرام سونے اور 100 کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا، غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے عمل میں 200 ہنر مندوں نے حصہ لیا۔

    واضح رہے کہ غلافِ کعبہ کی تبدیلی یکم محرم کو کی جائے گی اس قبل رش سے بچنے کے لیے غلافِ کعبہ ہر سال نو ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا تھا جب عازمینِ حج میدانِ عرافات چلے جاتے تھے۔

  • غلافِ کعبہ کا نچلا حصہ 3 میٹر تک بلند کر دیا گیا

    غلافِ کعبہ کا نچلا حصہ 3 میٹر تک بلند کر دیا گیا

    مکہ مکرمہ: مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3میٹر تک بلند کر دیا گیا ، حج سے پہلے احتیاطی تدابیر کے طور پر ہر سال غلاف کا حصہ اوپر کیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3میٹرتک بلند کر دیا اور نچلے حصے کو چاروں اطراف سے سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ، کسوہ فیکڑی کے50سے زائد ماہرین نے کام کو انجام دیا۔

    تقریب کا آغاز ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کسوہ کے دھاگے کاٹ کرکیا،. کسوہ کو زمین سے بلند کرنے کا مقصد غلاف کعبہ کی صفائی اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے، دوران تقریب ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کسوہ کے ساتھ ساتھ حجر اسود اور خانہ کعبہ کے دروازے کے نچلے حصے پر بھی عطر لگایا۔

    خیال رہے حج سے پہلے احتیاطی تدابیر کے طور پر ہر سال غلاف کا حصہ اوپر کیا جاتا ہے تاہم اس سال بہت کم تعداد میں حجاج ہوں گے لہٰذا اس اقدام کا بنیادی مقصد زائرین کو کرونا وائرس سے بچانا ہے، حج ایام ختم ہوتے ہی غلاف کعبہ کو سابقہ پوزیشن میں بحال کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے خانہ کعبہ کے نئے غلاف کسوہ کی تیاری مکمل ہو گئی، نو ذی الحج کو کوعرفہ کے روز پرانا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف کعبہ پہنایا جائے گا۔ ریشم، سونے اور چاندی کے تاروں سے تیار کئے جانے والے غلاف پر قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں ۔

  • صدرِمملکت عارف علوی کی غلاف کعبہ تیار کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

    صدرِمملکت عارف علوی کی غلاف کعبہ تیار کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

    مکہ المکرمہ: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے امورِ مملکت نبٹانے کے ساتھ ساتھ غلافِ کعبہ کی تیاری میں بھی حصہ لیا۔

    ڈاکٹر عارف علوی کی ویڈیو اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مکے کی الجود فیکٹری میں، جہاں غلاف کعبہ کی تیاری کا عمل سارا سال جاری رہتا ہے، کاریگروں کے ساتھ بیٹھ کر سونے کے تاروں سے غلاف ِ کعبہ پر نقش کاری کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ غلافِ کعبہ پر سونے کے تاروں سے انتہائی عمدگی کے ساتھ قرآنی آیات کڑھی جاتی ہیں اور اس کے لیے الجود نامی قوم کے افراد طویل عرصے سے یہ خدمت انجام دے رہے ہیں، اس غلاف کو کسوہ کہا جاتا ہے۔

    اس کام کے لیے بے پناہ مہارت کی ضرورت ہوتی ہے اور صدر مملکت عارف علوی یہ خد مت علامتی طور پر انجام دے رہے ہیں کہ ان کا شمار بھی ان افراد میں ہوجائے جنہوں نے اس متبرک غلاف کی تیاری میں حصہ لیا۔

    غلاف کعبہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 40 فٹ تک ہوتی ہے جب کہ اس تیاری پر ایک محتاط تخمینے کے مطابق 60 لاکھ ڈالر تک کی لاگت آتی ہے۔

    غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے 30 سال قبل  نئی اور جدید مشینیں لگائی گئی  تھیں جس سے غلاف کعبہ میں مزید نفاست اور خوبصورتی کا اضافہ ہوا ہے۔