Tag: غلاف کعبہ

  • مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ ’’کسوہ‘‘ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب کا آغاز

    مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ ’’کسوہ‘‘ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب کا آغاز

    مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ’’کسوہ‘‘کی تبدیلی کی سالانہ تقریب کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ غلافِ کعبہ حرم شریف پہنچا دیا گیا۔

    نئے اسلامی سال کی آمد پر غلافِ کعبہ کی منتقلی کا عمل مکمل کرلیا گیا، غلافِ کعبہ کسوہ کمپلیکس سے سخت سیکیورٹی میں منتقل کیا گیا۔

    کعبہ کے صحن میں روح پرور تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا، غلاف کی تنصیب میں کسوہ کمپلیکس کے ماہر کاریگر شریک ہیں۔

    اس کے علاوہ حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی و سرکاری ادارے عمل میں شامل ہیں، پرانے غلاف کی جگہ نیا غلاف تہہ بہ تہہ چڑھایا جا رہا ہے۔

    ہر سال یکم محرم کو غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روایت نبھائی جاتی ہے، اس موقع پر ہزاروں زائرین طواف کرتے ہوئے ایمان افروز لمحے کا پرنور نظارہ کر رہے ہیں۔

    غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل میں سخت جانچ پڑتال اور کوالٹی کنٹرول ہوتا ہے۔ اس کی منتقلی کیلئے خصوصی ٹریلر اور سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے، کسوہ کی تیاری کیلئے مخصوص پانی اور اعلیٰ معیار کا خام ریشم استعمال ہوا ہے۔

    کسوہ کی تیاری میں 24قیراط سونا، چاندی کے دھاگے سے کشیدہ کاری کی جاتی ہے۔ قرآنی آیات کو انتہائی نفاست، انجینئرنگ کے اصولوں کے تحت کپڑے پر چھاپا گیا ہے۔

    اتارے گئے غلاف کعبہ سے سونے کے حصے الگ کرکے محفوظ کیے جاتے ہیں، غلاف کعبہ میں شامل ہر آیت کی کشیدہ کاری انتہائی باریک بینی سے کی جاتی ہے۔

    اسلام آباد میں غلافِ کعبہ اور تبرکاتِ نبوی ﷺ کی زیارت

    کسوہ کی تیاری میں سادہ اور نقش دار دونوں اقسام کی بُنائی ہوتی ہے، سال بھر کی محنت کے نتیجے میں خانہ کعبہ کا غلاف تیار ہوتا ہے۔

  • کمسن بچی کے غلاف کعبہ کو عقیدت اور محبت سے چومنے کی روح پرور ویڈیو

    کمسن بچی کے غلاف کعبہ کو عقیدت اور محبت سے چومنے کی روح پرور ویڈیو

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کرنے کے بعد آج قربانی اور رمی کی جا رہی ہے ایک کمسن بچی کی غلاف کعبہ چومنے ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفات کل ادا ہو گیا اور آج دنیا بھر سے حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج قربانی کے ساتھ جمرات میں رمی (شیطانوں کو پتھر) مار رہے ہیں۔

    حج سے متعلق کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے مسلمانوں کو جوش وجذبہ بڑھا دیا ہے۔

    یہ روح پرور ویڈیو ایک کمسن بچی کی ہے جو عبایہ میں ملبوس مسجد الحرام میں کعبۃ اللہ کے غلاف کو چھونے اور چومنے کی کوشش کر رہی ہے۔

    تاہم قد چھوٹا ہونے کی وجہ سے اس کو مشکل پیش آ رہی ہے۔ ایسے میں خانہ کعبہ کے قریب کھڑے ایک محافظ نے جب بچی کا شوق دیکھا تو پہلے شفقت سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور پھر اس کا ہاتھ پکڑ کر بچی کو خانہ کعبہ کے ڈھلوان نما چبوترے پر چڑھا دیا، جس کے بعد اس نے غلاف کعبہ چھوا اور چوما۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی انتہائی عقیدت اور جذبے کے ساتھ غلاف کعبہ چھوتی اور چومتی ہے اور پھر اس کے بعد جب وہ وہاں سے واپس جاتی ہے تو اس کے چہرے پر ایسی خوشی دکھائی دیتی ہے جیسا کہ اس نے کوئی گوہر نایاب حاصل کر لیا ہو۔

    یہ روح پرور ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین بچی کے جذبے کے ساتھ کعبہ کے قریب کھڑے محافظ کے رویے کو بھی سراہ رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/muslim-pilgrims-stone-the-devil-as-hajj-2025/

  • ایام حج، غلاف کعبہ کو 3 میٹر بلند کردیا گیا

    ایام حج، غلاف کعبہ کو 3 میٹر بلند کردیا گیا

    حرمین الشریفین انتظامیہ نے ایامِ حج سے پہلے غلافِ کعبہ کو زمین سے تین میٹر اونچا کردیا گیا ہے۔

    انتظامیہ حرمین شریفین کے مطابق غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اونچا رہے گا، اس اقدام کا مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔

    ماضی میں عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کے دوران اسکے ٹکڑے کاٹ کر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سال 1445 ہجری کے حج کو تاریخ میں سب سے زیادہ ہجوم والے حج کے اجتماعات میں شمار کیا جارہا ہے۔

    العربیہ اردو کے مطابق شاہ عبدالعزیز کی حکومت کے آغاز کے ساتھ ہی حج کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حج کے راستوں اور ان کی حفاظت پر زبردست کنٹرول حاجیوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ بنا۔

  • سعودی عرب میں غلاف کعبہ کے اصل ٹکڑے کی نمائش

    سعودی عرب میں غلاف کعبہ کے اصل ٹکڑے کی نمائش

    سعودی عرب مکہ مکرمہ میں حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں قائم قرآن کریم میوزیم میں غلاف کعبہ کا اصلی حصہ نمائش کے لئے رکھا گیا، جس پر سونے اور خالص ریشم سے کلام پاک کی آیات کننندہ ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میوزیم حرا پہاڑ کے نیچے قائم کیا گیا ہے جہاں غلاف کعبہ، قرآن کریم اور دیگر قدیم و نادر قلمی نسخے رکھے گئے ہیں۔

    میوزیم میں انتہائی منفرد و دلکش انداز میں ثقافتی ورثے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ قدیم اسلامی عہد کے مختلف ادوار کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔ میوزیم میں آنے والے زائرین کو اس حوالے سے مکمل معلومات سے آگاہ کیا گیا۔

    اس سے قبل سعودی عرب حرمین شریفین میں ماہ رمضان المبارک کے دوران عازمین و زائرین کی تعداد ایام حج سے بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے، جس کی تیاری کے لئے نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز کی سربراہی میں مرکزی حج کمیٹی نے عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے خیرمقدم کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    سعودی عرب میں عمرہ کمپنیوں اور اداروں کو یکم ذی القعدہ سے قبل عمرہ زائرین کی واپسی کے شیڈول پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    مکہ اور مدینہ میں رمضان کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

    رپورٹس کے مطابق رمضان سیزن میں مکہ میونسپلٹی کی تیاریوں کے حوالے سے بھی کمیٹی کو بریف کیا گیا، اس میں ماحولیاتی صفائی کی خدمات کے علاوہ دیکھ بھال کے منصوبے شامل ہیں۔

  • غلاف کعبہ کی نمائش سے متعلق اہم اعلان

    غلاف کعبہ کی نمائش سے متعلق اہم اعلان

    سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی آرٹس بینالے 2025 کے تحت غلاف کعبہ کی نمائش کی جارہی ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے متعدد تقریبات منعقد کی گئیں، جس میں سب سے خاص مکہ سے باہر پہلی بار مکمل غلاف کعبہ کو عوام الناس کے لیے نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق جدہ میں ہونے والی نمائش میں ملکی و غیر ملکی زائرین کو غلاف کعبہ کی انتہائی نفاست سے کی گئی بُنائی اور کڑھائی کو قریب سے دیکھنے اور تفصیل جاننے سعادت حاصل ہوئی۔

    ریشم سے تیار کی گئی غلاف پر سونے اور چاندی کے تاروں سے آیات مبارکہ تحریر کی جاتی ہیں۔

    کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کے حج ٹرمینل میں درعیہ بینالے فاؤنڈیشن کی میزبانی میں منعقدہ اسلامی آرٹ بینالے کا دوسرا ایڈیشن 25 مئی تک جاری رہے گا۔

    اس آرٹس نمائش کا مقصد زائرین کو قدیم اسلامی دستکاری اور اسلامی ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا ہے، غلافِ کعبہ قرآنی آیات، اسماء حسنہ اور اسلامی طرز کی آرائش کے ساتھ اسلامی فنون کی تخلیق کی اعلیٰ ترین شکل تصور کیا جاتا ہے۔۔

    درعیہ بینالے فاؤنڈیشن کے مطابق جدہ آرٹ بینالے اسلام اور مسلمانوں کی خدمات کے حوالے سے نایاب اسلامی فن پاروں کی عکاسی کرتی ہے۔یہ نمائش غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل میں غیر معمولی مہارت اور ہنرمندی کے ساتھ سعودی عرب میں دہائیوں پر محیط اسلامی خدمات کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ آیات کی منفرد خطاطی اور اسلامی نقش و نگار کے ساتھ اسلامی فنون کی اعلیٰ تخلیقی صلاحیتوں کی مثال ہے جو دنیا بھر سے آنے والے عازمین اور زائرین عمرہ کی زندگی میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔

    واضح رہے کہ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ 1927سے ہر سال خانہ کعبہ کے لیے نفیس کڑھائی شدہ خوبصورت غلاف تیار کر رہا ہے جو ہر سال تبدیل کیا جاتا ہے۔

    سعودی عرب: مدینہ منورہ سمیت متعدد شہروں میں بارشوں کا الرٹ جاری

    اسلامی آرٹس بینالے کے دیگر زون میں بے شمار قدیم تاریخی اسلامی نوادرات اور عصری فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

  • غلاف کعبہ یکم محرم 1446 ہجری کو تبدیل ہوگا

    غلاف کعبہ یکم محرم 1446 ہجری کو تبدیل ہوگا

    غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، غلاف کعبہ یکم محرم 1446 ہجری کو تبدیل ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، کسوا کو تبدیل کرنے کیلئے 159 ہنر مند تکنیکی ماہرین اور کاریگر کو شامل کیا گیا ہے جبکہ خانہ کعبہ کے غلاف کی تیاری میں 200 سے زیادہ افراد کام کرتے ہیں۔

    اس میں دنیا کی سب سے بڑی 16 میٹر طویل سلائی مشین استعمال کی جاتی ہے، غلاف کعبہ کی تیاری میں  ایک ہزار کلو گرام خام ریشم استعمال ہوتاہے، غلاف کی تیاری کیلئے کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس میں جدید مشینیں ہیں۔

    مشینیں قرآنی آیات کی کڑھائی، آیات، دعاؤں کیلئے کالا ریشم تیار کرتی ہیں، مشینیں سادہ ریشم بھی تیار کرتی ہیں جن پر آیات پرنٹ کی جاتی ہیں، سونے اورچاندی کے دھاگوں سے کشیدہ کاری بھی کی جاتی ہے، غلاف کی تیاری میں 120 کلو گرام سونا اور 100  کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے۔

  • عازمین حج کی آمد : غلاف کعبہ کو بلند کردیا گیا

    عازمین حج کی آمد : غلاف کعبہ کو بلند کردیا گیا

    مکہ المکرمہ : حرمین شریفین انتطامیہ کی جانب سے حج سیزن کے آغاز پر غلاف کعبہ کو بلند کردیا گیا جس کا مقصد حج کے رش میں اسے نقصان سے بچانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برسوں سے جاری روایت پر عمل کرتے ہوئے غلاف کعبہ تقریباً 3 میٹر اونچا کرکے نیچے والے حصے کو سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے جسے ’احرام‘ کہا جاتا ہے۔

    گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی یہ عمل حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس کی زیر نگرانی مکمل کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے حرم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ کو رمضان المبارک اور حج سیزن کے دوران اوپر اٹھادیا جاتا ہے کیونکہ ان دنوں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین اور عازمین حج ارض مقدس آتے ہیں۔

    واضح رہے کہ غلاف کعبہ کو چاروں اطراف سے بلند کیا جاتا ہے اس عمل میں خصوصی ڈوریاں استعمال کی جاتی ہیں جن سے غلاف کعبہ کو بلند کرکے باندھا جاتا ہے۔

    غلاف کعبہ کو سال میں 2 بار بلند کرنے کا عمل برسوں سے جاری ہے اور یہ ایک طرح سے روایت کا حصہ بن چکا ہے اسی لیے اس پر ہر برس عمل کیا جاتا ہے۔

    غلاف کعبہ کو بلند کرنے کےلیے مخصوص ٹیمیں ہیں جن میں 50 سے زائد افراد شرکت کرتے ہیں جبکہ خصوصی سیڑھی بھی اس کام کےلیے مخصوص ہے۔

  • حج سے قبل مسجدالحرام میں غلاف کعبہ 3  میٹر بلند کر دیا گیا

    حج سے قبل مسجدالحرام میں غلاف کعبہ 3 میٹر بلند کر دیا گیا

    مکہ مکرمہ : مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3میٹر تک بلند کر دیا گیا ،غلاف کعبہ کو اوپر اٹھانے کا مقصد حج کے رش میں نقصان سے بچانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3میٹرتک بلند کر دیا اور نچلے حصے کو چاروں اطراف سے سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ، جسے ’احرام‘ کہا جاتا ہے۔

    حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کا کہنا ہے اس عمل میں پچاس سے زائد ماہرین کی ٹیم نے حصہ لیا، فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے دنیا سے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔۔

    غلاف کعبہ کو حج سیزن کے دوران محفوظ رکھنے کےلیے بلند کیاجاتا ہے، غلاف کعبہ کو بلند کرنے کی اسے صاف رکھنا ہے کیونکہ بیشتر عازمین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ غلاف سے لپٹیں اور اسے چومیں جس کی وجہ سے غلاف میلا ہو جاتا ہے۔

    دوسری وجہ یہ ہے کہ دنیا بھرسے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج میں بعض لوگ غلاف کعبہ کا کچھ حصہ حاصل کرنے کےلیے اسے بلیڈ یا قینچی سے کاٹ لیں اور ساتھ لے جائیں۔

  • غلاف کعبہ کو معطر رکھنے والے طائف کے گلاب

    غلاف کعبہ کو معطر رکھنے والے طائف کے گلاب

    ریاض: سعودی عرب میں مشہور طائف کے گلاب کی فصل تیار ہوگئی، یہ گلاب غلاف کعبہ کو معطر رکھنے اور اس کا عطر غسل کعبہ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں طائف کے گلاب کی نئی فصل مارکیٹ میں آنا شروع ہوچکی ہے، عرب دنیا میں طائف کے گلاب سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

    ہر سال غسل کعبہ کے لیے جو پانی تیار کیا جاتا ہے اس میں طائف کے گلابوں کا عطر شامل کیا جاتا ہے۔

    طائف کے گلاب بادشاہوں کی پسند رہے اور غلاف کعبہ کو معطر کرنے کے لیے بھی یہ گلاب استعمال کیا جاتا ہے۔

    مملکت آنے والے ہزاروں سیاح، شہری اور مقیم غیر ملکی گلاب کے فارم دیکھنے اور خوشبو سے لطاف اٹھانے کے لیے طائف کا رخ کرتے ہیں۔

    طائف کے گلاب سینکڑوں برس سے مشہور ہیں، ان سے تقریباً اسی قسم کے عطر تیار کیے جاتے ہیں۔

    طائف کے کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ وادی محرم، طویرق، طائف کی وادیوں اور الہدا پہاڑ کے بالائی مقام پر گلاب کے فارم ان دنوں ہر طرف خوشبو بکھیرے ہوئے ہیں۔

    مارچ کے شروع میں نئے اور تازہ گلاب مارکیٹ میں آنے لگتے ہیں، 42 سے 45 دن تک گلاب کا موسم رہتا ہے۔ طائف میں گلاب کی فصل سال میں ایک مرتبہ ہوتی ہے۔

    طائف کے باشندوں نے گلاب کی کاشت کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ریسرچ بھی کی ہے۔

  • غلاف کعبہ کب تبدیل کیا جائے گا؟

    غلاف کعبہ کب تبدیل کیا جائے گا؟

    ریاض: سعودی حکام کا کہنا ہے کہ غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔

    سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ کعبے کا نیا غلاف یکم محرم کو پرانے غلاف سے تبدیل کیا جائے گا۔

    السدیس کے مطابق ایوان شاہی سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اس سال غلاف کعبہ 10 ذی الحجہ عید الاضحیٰ کو کلید بردار کعبہ کے سربراہ کے حوالے کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ نیا غلاف حوالے ہونے کے بعد یکم محرم الحرام کو تبدیل کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 20 جون کو کسوۃ الکعبہ یعنی کعبے کو ڈھانپنے والا کپڑا نچلی جگہ سے تین میٹر تک اوپر کر دیا گیا ہے، حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے طور پر ہر سال غلاف کا حصہ اوپر کر دیا جاتا ہے۔

    غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3 میٹر تک اوپر کر دیا گیا (ویڈیو)

    اس تقریب کا اہتمام کرونا کی عالمگیر وبا کے باعث 2 سال کے وقفے سے کیا گیا، تقریب کے دوران غلاف کعبہ اوپر کر کے کعبے کے نچلے حصے کو سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا، کسوہ فیکٹری کے 50 سے زائد ماہرین نے یہ کام سر انجام دیا۔

    سربراہ انتظامیہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس و دیگر عہدے داروں نے بھی اس اہم کام میں حصہ لیا، عبد الرحمٰن السدیس نے حجر اسود اور خانہ کعبہ کے دروازے کے نچلے حصے پر عطر بھی لگایا۔

    خیال رہے کہ کسوہ کو زمین سے بلند کرنے کا مقصد غلاف کعبہ کی صفائی کو یقینی بنانا ہے۔