Tag: غلام احمد بلور

  • غلام احمد بلور کا سیاست اور پشاور چھوڑنے کا فیصلہ

    غلام احمد بلور کا سیاست اور پشاور چھوڑنے کا فیصلہ

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما اور سابق پارلیمنٹیرین غلام احمد بلور نے سیاست اور پشاور چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام احمد بلور نے نہ صرف سیاست چھوڑنے بلکہ اس کے ساتھ پشاور شہر بھی رہائش بھی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بلور پشاور سے اسلام آباد منتقل ہو رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حاجی بلور نے انتخابی عمل میں پے درپے شکستوں اور اے این پی کی قیادت میں تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد انتخابی سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایک بیان میں غلام احمد بلور نے کہا کہ وہ کچھ قوتوں کے معیار پر پورا نہیں اترتے، انھوں نے کہا اسی لیے مجھے مسلسل چار انتخابات میں شکست دلائی گئی، میرے بھائی بشیر بلور اور بھتیجے ہارون بلور کو شہید کیا گیا، اب اگر الیکشن ہی نہیں لڑنا تو پھر پشاور میں کیوں رہوں؟

    پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان سعودی عرب میں گرفتار

    دو بار وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ایک بار وفاقی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ رہنے والے غلام احمد بلور 1988 سے مسلسل پشاور شہر سے انتخابات میں حصہ لیتے رہے ہیں۔

  • غلام احمد بلور نے کروناوائرس کو شکست دے دی

    غلام احمد بلور نے کروناوائرس کو شکست دے دی

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور کروناوائرس سے صحت یاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی کے اہم رہنما غلام بلور کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، رمضان میں غلام احمد بلور میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    خاندان ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غلام احمد بلور کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آگیا ہے۔

    اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی خاتون رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئیں تھیں، ان کے شوہر کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا اور دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

    اے این پی رہنما غلام احمد بلور بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    اس کے علاوہ سینیٹ کے دو ارکان سینیٹر مولانا عطا الرحمان، سینیٹر فدا محمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ نے دونوں سینیٹرز کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک میں کئی دیگر اہم شخصیات بھی وبائی مرض کا شکار ہوچکی ہیں۔

  • دہشت گردی کے واقعات میں سب سے زیادہ اے این پی کو نشانہ بنایا گیا: غلام احمد بلور

    دہشت گردی کے واقعات میں سب سے زیادہ اے این پی کو نشانہ بنایا گیا: غلام احمد بلور

    پشاور: سابق وزیر ریلوے اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں سب سے زیادہ عوامی نیشنل پارٹی کو نشانہ بنایا گیا۔ ہم سیاسی ورکرز ہیں، ہمیں نشانہ بنانا آسان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے یکہ توت میں ہونے والے خودکش حملے میں جاں بحق ہارون بلور کے چچا غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات افسوسناک ہیں، دہشت گردی کے واقعات میں سب سے زیادہ عوامی نیشنل پارٹی کو نشانہ بنایا گیا۔

    غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ واقعے سے 6 منٹ پہلے مجھے وہاں پہنچنا تھا۔ اگر وقت پر پہنچ جاتا تو شاید حملے کا نشانہ بن جاتا۔

    انہوں نے کہا کہ بہت لوگوں کو لگ رہا ہے کچھ گڑبڑ ہو رہی ہے۔ اپنا مزید کوئی آدمی مروانے کے لیے تیار نہیں ہوں۔ ’میں کسی سے ڈرتا نہیں ہوں، جب موت آنی ہوگی آئے گی‘۔

    غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، شریف خاندان جتنی سیکیورٹی نہیں، بس ضرورت کے مطابق چاہیئے۔ ’ہم سیاسی ورکرز ہیں، ہر کوئی گلے ملتا ہے، ہمیں نشانہ بنانا آسان ہے‘۔

    انہوں نے سیکیورٹی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیکیورٹی ملنی چاہیئے، انتظامیہ کا کام ہے سیکیورٹی دے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم کااستعفی پارلیمنٹ سےغداری ہوگی، غلام احمد بلور

    وزیراعظم کااستعفی پارلیمنٹ سےغداری ہوگی، غلام احمد بلور

    پشاور: غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے استعفیٰ دیا تو آئین اور پارلیمنٹ سے غداری ہوگی وہ اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگوکررہے تھے۔

    اےاین پی کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے غلام بلور بھی دھرنوں کیخلاف میدان میں آگئے پشاور میں اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا نواز شریف کو کسی صورت بھی مستعفی نہیں ہونا چاہئے، غلام بلور کا مزید کہنا تھا کوئی آئین کو سبوتاژ کرے تو اے این پی اس کے خلاف ہے،غلام بلور کا کہنا تھا کہ سابق صدر زرداری نے بھی آئین اور جمہوریت کے تحفظ کی بات کی ہے۔

  • آرٹیکل 6 صرف مشرف پر نہیں، ان کے ساتھیوں پر بھی لگنا چاہئیے، غلام احمد بلور

    آرٹیکل 6 صرف مشرف پر نہیں، ان کے ساتھیوں پر بھی لگنا چاہئیے، غلام احمد بلور

    عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ آرٹیکل چھ صرف پرویز مشرف پر نہیں بلکہ ان تمام افراد پر عائد ہونا چاہئیے جنھوں نے آئین شکنی میں ان کی مدد کی تھی۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر احمد بلور کی برسی کے موقع پر منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام بلور نے کہا کہ فیصلے ہمیشہ پنجاب سے آئے ہیں اور جنرل پرویزمشرف کے بارے میں بھی فیصلہ وہیں آئے گا، تاہم انکی جماعت کا واضح موقف ہے کہ آرٹیکل چھ صرف مشرف پر نہیں بلکہ اسکا ساتھ دینے والوں اور سابق آمروں پر بھی لگنا چاہئیے۔

    غلام احمد بلور نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیا مگر سات ماہ میں کچھ تبدیل نہیں ہوا۔ وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکمرانوں سے عملی اقدامات کرنے کی درخواست کریں گے خواہ وہ مذاکرات پر مبنی ہو یا آپریشن کے زریعئے، اے۔ این۔ پی کے رہنما کا کہنا تھا ہندوستان، افضانستان، ایران اور بنگلہ دیش کو اعتماد میں لئیے بغیر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ناممکن ہے۔

    غلام احمد بلور مرکزی رہنما عوامی نیشنل پارٹی تقریب سے پی۔پی کے رہنما نوید چوہدری، لیبر پارٹی کے فاروق طارق، جمعیت علمائے اسلام لاہور کے امیر قاری ثنا اللہ اور اے۔این۔پی کے سیکرٹڑی جنرل احسان وائین نے بھی خطاب کیا اور بشیر بلور کو انکی قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔