Tag: غلام بلور

  • اے این پی کے غلام بلور اور ثمر ہارون نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں

    اے این پی کے غلام بلور اور ثمر ہارون نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور اور ان کی بہو ثمر ہارون بلور نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور این اے 31 میں میونسپل انٹر کالج میں ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے امیدوار غلام احمد بلور نے لوگوں کے ہجوم میں اپنی جماعت کے نشان پر مہر لگائی۔

    واضح رہے کہ بیلٹ پیپر پر مہر پولنگ اسٹیشن میں مخصوص جگہ پر جا کر لگائی جاتی ہے، مخصوص جگہ پر جا کر بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کا مقصد ووٹ کی رازداری برقرار رکھنا ہوتا ہے۔

    تاہم غلام احمد بلور نے بیلٹ پیپر لیا اور سب کے سامنے اس پر مہر بھی لگا دی، اس سے قبل اے این پی کی ثمر بلور نے ووٹ کاسٹ کر کے اس کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

    خانیوال: دولہا بارات لے کر پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا

    اے این پی کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے بھی الیکشن ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

    ثمر ہارون بلور اے این پی کی رکن صوبائی اسمبلی اور بشیر بلور کی بہو ہیں، ویڈیو میں ثمر ہارون بلور کو بیلٹ پیپر پر مہر لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    قومی اسمبلی کے 8، پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا میلہ سج گیا، ووٹنگ جاری

    دریں اثنا، ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد غلام احمد بلور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن نتائج جو بھی ہوں اسے مکمل تسلیم کریں گے، ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے۔ غلام بلور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے مقابل الیکشن لڑ رہے ہیں۔

  • یمن جنگ کا فائدہ اسرائیل کو ہوگا، سراج الحق

    یمن جنگ کا فائدہ اسرائیل کو ہوگا، سراج الحق

    اسلام آباد : یمن جنگ کا فائدہ اسرائیل کو ہوگا، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یمن کی صورتحال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ  حکومت یمن کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے دوستی نبھانی ہے تو اسے جنگ سے روکنا ہوگا۔

    اےاین پی کےرہنما غلام بلور اور میر حاصل بزنجو نے پاک فوج کو یمن  بھیجنے کی مخالفت کردی، یمن جنگ میں شرکت کے حوالے سے ایوان میں دوسرے روز بھی بحث جاری رہی ۔

    بلوچستان نیشنل پارٹی کےسربراہ میرحاصل بزنجو نےیمن لڑائی کوخانہ جنگی قراردےدیا، اراکین اسمبلی نےحکومت پرزوردیاکہ پاکستان جنگ میں شرکت نہیں ثالثی کاکرداراداکرے۔