Tag: غلام حیدرجمالی

  • سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی پرفرد جرم عائد

    سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی پرفرد جرم عائد

    کراچی : احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں سابق آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی سمیت دیگر ملزمان پرفرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگرملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

    احتساب عدالت نے غلام حیدر جمالی اور دیگر پرفرد جرم عائد کرکے آئندہ سماعت پرگواہوں کو طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

    خیال رہے کہ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں آٹھ ملزمان پرآٹھ سو اکیاسی غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے اوریہ بھرتیاں ایس آر پی حیدرآباد کے لیے کی گئی تھیں۔

    نیب کے مطابق جعلی بھرتیوں کے ذریعے قومی خزانے کو پچاس کروڑ روپےسے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کی ہدایت پرانکوائری کےبعد ریفرنس دائرکیا گیا تھا۔


    آئی جی سندھ نے پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں کا اعتراف کرلیا


    یاد رہے کہ گزشتہ سال 10 مارچ کو سپریم کو رٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سما عت کے دوران سابق آئی جی سندھ نے پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں کا اعتراف کرتے ہو ئے اس کی ذمہ داری اے ڈی سلطان خواجہ پرعائد کی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • حیدرآباد پریس کلب پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، آئی جی سندھ

    حیدرآباد پریس کلب پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، آئی جی سندھ

    حیدرآباد : آئی جی سندھ پولیس غلام حیدرجمالی نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹائون کی جے آئی ٹی رپورٹ سیکریٹری داخلہ کے پاس ہے، انہیں اس کا علم نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں سندھ پولیس کی جانب سے منعقدہ اسپورٹس فیسٹیول کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ حیدرآباد پریس کلب پر حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا جاچکا ہے، اس کیس میں چند گرفتاریاں ہوئی ہیں جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی حیدرآباد کو ہدایت کی ہے کہ پریس کلب پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

    انہوں نے کہاکہ 2011ء میں کراچی میں 4ہزار افراد قتل ہوئے، سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد پولیس کی جانب سے غیر معمولی اقدامات کئے گئے جس کے بعد اب کراچی میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں پر کنٹرول کیا جاچکا ہے، اکّا دکّا واقعات ہورہے ہیں۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ سے اغواء برائے تاوان کی وارداتیں مکمل طور پر ختم ہوچکی ہیں، سندھ میں 100تھانوں کی نئی عمارتیں بنائی جارہی ہیں جبکہ جدید آلات کیلئے حکومت سندھ نے ان کی بہت مدد کی ہے جس پر وہ وزیراعلیٰ کے شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج سے جدید ٹریننگ کرائی گئی ہے، ہر ممکن تعاون کرنے پرچیف آف آرمی اسٹاف کے بھی شکرگزار ہیں۔

    غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ پولیس کی بھرتیوں میں مزید بہتری کریں گے اور اچھے سے اچھے نوجوانوں کو میرٹ کے تحت محکمہ پولیس میں مواقع فراہم کریں گے۔

     

  • آئی جی سندھ نے ڈی ایس پیزکےقتل کےواقعات کا نوٹس لےلیا

    آئی جی سندھ نے ڈی ایس پیزکےقتل کےواقعات کا نوٹس لےلیا

    کراچی : آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نےکراچی میں ڈی ایس پیزکےقتل کےواقعات کا نوٹس لےلیا۔ متعلقہ تھانوں کےافسران اوراہلکاروں کومعطل کرکےڈی ایس پیزاورایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

    پولیس اہلکاروں کو قتل کرو۔جائے وقوعہ سےشواہد اٹھاؤ اور فرار ہوجاؤ۔ کراچی میں دہشت گردوں نے نئی حکمت عملی اپنالی۔

    ڈی ایس پی مجیدعباس کےقتل کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کےخول نہیں ملے۔پولیس حکام نے امکان ظاہر کیاہے کہ دہشت گرد حملہ کرنےکےبعدگولیوں کےخول ساتھ لےگئے۔

    ستائیس مئی کو عزیزآباد بھنگوریہ گوٹھ میں بھی تین اہلکاروں کے قتل کےبعد جائے وقوعہ سےخول نہیں ملے تھے۔ دوسری جانب آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہاہے ایس پی اور تین ڈی ایس پی کے قتل میں دہشت گردوں کا ایک ہی گروہ ملوث ہے۔ جس کا سراغ لگالیاہے۔

    آئی ی سندھ نے بتایا تمام ایس پی اورڈی ایس پیزکوبلٹ پروف گاڑیاں،منی پولیس موبائل اور دس موٹر سائیکلوں پر مشتمل دستہ فراہم کیاجائےگا۔