Tag: غلام قادر تھیبو

  • ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کی درخواست

    ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کی درخواست

    کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی نے آئی جی سندھ سے محکمہ پولیس میں مزید بھرتیاں کرنے اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کیلئے ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کی درخواست کی ہے۔

    شہر کراچی کے حالات ، امن وامان کی خراب صورت حال کے پیش نظر محکمہ پولیس میں مذید بھرتیوں کی درخواست ایڈیشنل آئی جی کراچی نے آئی جی سندھ سے کی، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ا یڈیشنل آئی جی نے آئی جی کو خط لکھ کے پولیس میں مذید نفری کی ضرورت کے ساتھ وسائل میں کمی کا بتایا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے پاس وسائل کی کمی کی وجہ سے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکتی ۔ آپریشن میں تیزی لانے کیلئے پولیس میں بھرتی کی جائے، خط کے متن کے مطابق حساس مقامات کی سیکیورٹی کیلئے دس ہزار ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی نے آئی جی سندھ سے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ محکمے کو جدید آلات اور اسلحہ کی بھی ضرورت ہے،جس کے لئے دس ہزار بلٹ پروف جیکٹس، بلٹ پروف ہیلمٹ ،پچاس بکتر بند گاڑیاں،پانچ ہزار ایس ایم جیزاور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جائیں۔

  • جرائم کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے، اے آئی جی کراچی

    جرائم کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے، اے آئی جی کراچی

    کراچی: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبونے کراچی چیمبر کا دورہ کیا۔ تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ پچھلےدوماہ کے دوران شہر میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، بھتہ خوری اوردیگرجرائم کی وارداتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

     ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی ہے،ہر قتل ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوتا،کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں ذمہ داروں کا تعین ہوگیا ہے،رواں سال پندرہ بینک ڈکیتیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں، پولیس کو کامیابیاں بھی مل رہی ہیں،لیکن گرفتار ملزمان کو سزائیں بھی ملنا ضروری ہیں۔

    اس موقع پر سراج قاسم تیلی سمیت دیگر تاجروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کے نتائج نہیں ملے،روزانہ لاشیں گرتی ہیں،کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،عبداللہ ذکی  نے کہا کہ بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کا مکمل خاتمہ بھی ضروری ہے۔

  • شارع فیصل بند کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ملےگی، غلام قادر تھیبو

    شارع فیصل بند کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ملےگی، غلام قادر تھیبو

    کراچی : پی ٹی آئی نے آج  شارع فیصل پر دھرنا دینے کے اعلان کیا ہے جس کے ردعمل میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا کہ کسی کو شارع بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    اے ڈی آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ کسی کو شارع فیصل پر دھرنا دینے اور سڑک بند کرنیکی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے آج میڈیا سے پی ٹی آئی کے دھرنے پر بات چیت کرتے ہوئے واضح طور پر پولیس کا موقف پیش کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان چاہیں تو نرسری کی سروس لین پر ریلی نکال سکتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مرکزی شاہراہ پر کسی بھی صورت دھرنا دینے کی اجازت نہیں مل سکتی۔