Tag: غلط انجکشن

  • غلط انجکشن سے متاثر ہونے والی 9 ماہ کی بچی نشوہ زندگی کی بازی ہار گئی

    غلط انجکشن سے متاثر ہونے والی 9 ماہ کی بچی نشوہ زندگی کی بازی ہار گئی

    کراچی : غلط انجکشن سےمتاثرہونےوالی 9ماہ کی بچی نشوہ زندگی کی بازی ہار گئی ، نشوہ  لیاقت نیشنل اسپتال کے  آئی سی یو میں زیرعلاج تھی، اسکودارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں غلط انجکشن سےمتاثرہونےوالی 9ماہ کی بچی نشوہ انتقال کرگئی، نشوا لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھی۔

    گذشتہ روز نشوہ کیس میں غفلت برتنے والے دارالصحت اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہزاد عالم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ بچی کے والدین کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے شہر قائد کے علاقے گلستان ِ جوہر میں واقع دارالصحت اسپتال میں پیش آیا، جب قیصر نامی شخص اپنی جڑواں بچیوں کو ڈائیریا کی شکایت میں لے کر اسپتال پہنچا۔

    مزید پڑھیں : نشوہ کیس: دارالصحت اسپتال انتظامیہ نے بچی کے علاج کا بیڑہ اٹھا لیا، ہر طرح تعاون کی یقین دہانی

    بچی کے والد کے مطابق 3مختلف اوقات میں دونوں بیٹیوں کوڈرپس لگائی گئیں، جب بیٹیوں کوگھرلےجانےلگےتونشوہ کی حالت خراب ہونےلگی، جس کے بعد اسپتال نے تصدیق کی کہ بچی کو غلط انجکشن کی وجہ سے اس کی طبیعت بگڑ گئی، نشوہ ایک ہفتے تک وینٹی لیٹرپراسپتال میں ہی ایڈمٹ رہی اور گزشتہ رات جب وینٹی لیٹر ہٹایا گیا تو بچی پیرالائز ہوچکی تھی۔

    بعد ازاں کراچی کے دارالصحت اسپتال انتظامیہ نے انجیکشن کے اوور ڈوز کی غلطی تسلیم کر لی تھی ، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کہ متعلقہ ملازم کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    خیال رہے ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے ایس پی طاہر نورانی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کئے تھے، ایس پی نورانی نے نشوہ کے والد کو اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی تھیں۔

  • کراچی: کورنگی میں غلط انجکشن لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی: کورنگی میں غلط انجکشن لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں غلط انجکشن لگنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک اوربچی مبینہ طورپر ڈاکٹر کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی، کورنگی بلال کالونی میں غلط انجکشن لگنے سے 4 سالہ بچی دم توڑ گئی۔

    پولیس حکام نے واقعے میں ملوث نجی کلینک کے ڈاکٹرکوحراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شام کے وقت بچی کوکلینک لایا گیا تھا، ڈاکٹرنے بچی کو سیپوٹیکس کا انجکشن لگایا تھا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکٹرعمران 2 سال سے کلینک میں مریضوں کا علاج کررہا ہے۔

    بچی کے والد نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی کی موت ڈاکٹر کے لگائے گئے انجکشن کے باعث ہوئی، رات گئے بچی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 19 سالہ لڑکی انتقال کرگئی تھی، لواحقین کا کہنا تھا کہ لڑکی کو انجکشن لگایا گیا جس کے بعد وہ انتقال کرگئی۔

    مزید پڑھیں: دارالصحت اسپتال میں مبینہ طورپرغلط انجکشن لگنے سے نوماہ کی بچی معذور

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے دارالصحت اسپتال میں 9 ماہ کی بچی نشوا کو ہائی پوٹینسی دوا کی اوور ڈوز دے دی گئی تھی۔ غلط انجکشن کی وجہ سے بچی کی طبیعت بگڑ گئی۔

    نشوا ایک ہفتے تک وینٹی لیٹر پر اسپتال میں ہی ایڈمٹ رہی اور ایک ہفتے بعد جب وینٹی لیٹر ہٹایا گیا تو بچی پیرالائزڈ ہوچکی تھی۔

  • کراچی: دارالصحت اسپتال نے نا اہلی تسلیم کر لی، والد کی میڈیا سے گفتگو

    کراچی: دارالصحت اسپتال نے نا اہلی تسلیم کر لی، والد کی میڈیا سے گفتگو

    کراچی: شہر قائد کے دارالصحت اسپتال میں عملے کی مجرمانہ غفلت کے معاملے میں اسپتال انتظامیہ نے انجیکشن کے اوور ڈوز کی غلطی تسلیم کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے دارالصحت اسپتال انتظامیہ نے انجیکشن کے اوور ڈوز کی غلطی تسلیم کر لی، انتظامیہ نے کہا ہے کہ متعلقہ ملازم کو معطل کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کی جانب سے نشوا کے اہل خانہ کو تحریری طور پر یقین دہانی کرا دی گئی، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچی کے اہل خانہ جہاں بھی علاج کرانا چاہیں اخراجات دارالصحت اسپتال اٹھائے گا۔

    کومے میں جانے والی بچی کے والد قیصر نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دارالصحت اسپتال نے نا اہلی تسلیم کر لی ہے، اسپتال نے لکھ کر دے دیا ہے کہ بچی عملے کی نا اہلی کے باعث موت کے منہ میں پہنچی۔

    مزید تفصیل پڑھیں:  دارالصحت اسپتال میں مبینہ طورپرغلط انجکشن لگنے سے نوماہ کی بچی معذور

    ان کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے انھیں سمری دے دی گئی ہے اور اب وہ مقدمہ درج کرانے شارع فیصل تھانے جا رہے ہیں، مقدمے کے بعد بچی دوسرے اسپتال منتقل ہوگی، انھوں نے بتایا کہ بچی کو آغا خان اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ دارالصحت اسپتال کے پاس لائسنس موجود نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے، ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہے کہ دارالصحت اسپتال نے لائسنس کی تجدید نہیں کرائی۔

    دریں اثنا، ایس پی گلشن طاہر نورانی نے دارالصحت اسپتال جا کر بچی کو دیکھا، ان کا کہنا تھا کہ بچی ابھی کومے کی حالت میں ہے، اسپتال انتظامیہ کی غفلت نظر آ رہی ہے، کیس کو مانیٹر کر رہے ہیں، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    قبل ازیں محکمہ صحت سندھ نے متاثرہ بچی نشوا کے والدین سے رابطہ کر کے اسپتال کے خلاف تحریری درخواست دینے کا مشورہ دیا تھا، سیکریٹری ہیلتھ سعید اعوان کا کہنا تھا کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے پاس از خود نوٹس کا اختیار نہیں، تحریری درخواست کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ دارالصحت اسپتال میں ماضی میں بھی ایسے واقعات رو نما ہوئے ہیں، 9 ماہ قبل فاطمہ نامی بچی بھی غلط انجکشن کا شکار ہوئی تھی۔