Tag: غلط خبریں

  • اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،یاسمین راشد

    اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،یاسمین راشد

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض لاہور،راولپنڈی میں ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کرونا وائرس کے 251 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،لاہور میں 119 اور راولپنڈی میں 113مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کی صورت حال سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں،اسپتالوں میں بستر اور وینٹی لیٹرز کے حوالے سے بہت شور مچ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں میں صرف تشویش ناک حالت میں مبتلا لوگ رکھے جا رہے ہیں۔

    وزیر صحت پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ کرونا کے پیش نظر ہمارے لیے ابھی بھی صورتحال الارمنگ ہے،غیرمعینہ مدت تک معاشی سرگرمیاں بند نہیں کی جاسکتیں۔

    پاکستان میں کرونا سے روزانہ اموات کی شرح بڑھ گئی، مزید 78 جاں بحق

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 78 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

  • ہمیں ریاست کو مضبوط بنانے کے لیے جھوٹی خبروں کا تدارک کرنا ہوگا،فردوس عاشق

    ہمیں ریاست کو مضبوط بنانے کے لیے جھوٹی خبروں کا تدارک کرنا ہوگا،فردوس عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں ریاست مضبوط بنانے کے لیے جھوٹی خبروں کا تدارک کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی اور من گھڑت خبروں سے معاشرے تباہی کا شکار ہوتے ہیں، موجودہ دور ابلاغ کا ہے جنگیں میڈیا پر لڑی جاری ہیں۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا صنعت میں تیزی سے اضافہ ہوا، کسی بھی صنعت میں منافع کمانا بری بات نہیں ہے، بدقسمتی سے جھوٹی خبروں کے ذریعےسنسنی پھیلائی جاتی ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ریاست کا مفاد ریاست سے کئی زیادہ عزیز ہے، ریاست کے مفادات قومی بیانیے کے ساتھ جڑے ہیں،قومی بیانیے میں جھوٹی خبریں ریاستی مفاد کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ہمیں ریاست مضبوط بنانے کے لیے جھوٹی خبروں کا تدارک کرنا ہوگا، علما عوام کی فکری تربیت کے لیے بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    میڈیا مسائل، مشکلات کا حل تلاش کرنا ہماری ذمہ داری ہے، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ 29 جنوری کو معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میڈیا مسائل، مشکلات کا حل تلاش کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔