Tag: غلط فہمی

  • ایسا ناشتہ جو وزن کم کرے اور بھرپور توانائی بھی دے

    ایسا ناشتہ جو وزن کم کرے اور بھرپور توانائی بھی دے

    ناشتہ دن کی سب سے اہم خوراک ہے، بغیر ناشتہ کیے آفس جانا یا اپنے امور انجام دینا جسمانی اور ذہنی صحت پر منفی اثرات کا سبب بن سکتا ہے۔

    ماہرینِ غذائیت اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ناشتہ دن کے آغاز میں جسم اور دماغ کو چاق و چوبند رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر غذائیت ڈاکٹر اریج نے ناشتے میں توانائی اور غذائیت سے بھرپور پکوانوں سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اگر دن کا آغاز ایک اچھے اور طاقتور ناشتے سے ہو تو یہ ناصرف جسمانی بلکہ دماغی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے، یہ ہمیں کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

    ڈاکٹر اریج نے کہا کہ ناشتے میں پروٹین سے بھرا کھانا مل جائے تو آپ کا دن اچھا گزرے گا، اچھے ناشتے میں نشاستہ (کاربوہائیڈریٹ) کی کافی مقدار شامل ہوتی ہے لیکن اس میں زیادہ مقدار میں چکنائی نہیں ہونی چاہیے، گندم کی روٹی، انڈہ، دہی، پھلوں کا تازہ جوس، دودھ اور پھل ایسی غذائیں ہیں جو انسانی جسم کو دن بھر ایند ھن فراہم کرتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ گندم اور جو کے دلیہ سے بہتر کوئی غذا نہیں، خواتین اگر صحت مند رہنا چاہتی ہیں تو ناشتے میں جو کا دلیا ضرور کھائیں، سب سے بہتر ناشتہ ایسا ہوتا ہے جو آسانی سے ہضم ہونے والا ہو۔

    یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے کہ ناشتہ سارے دن کی خوراک سے بہتر ہے، جو لوگ ناشتے کو غیر ضروری سمجھتے ہیں وہ بہت بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں۔

  • بھارت کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، فوری جواب دینے کا کہا تھا، شاہد لطیف

    بھارت کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، فوری جواب دینے کا کہا تھا، شاہد لطیف

    کراچی : دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف کا کہنا ہے کہ بھارت کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستانی حدود عبور کریں گے تو پاکستان کارروائی نہیں کرے گا، ہم اپنے دفاع کا بھرپور حق رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کار شاہد لطیف نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اسٹریجی ہمیشہ سے دفاع کی ہے لیکن بھارت ہمیشہ جارحیت کی پالیسی اختیار کرتا ہے، جو برسوں سے کشمیر ہورہا ہے وہ بھارتی جارحیت ہے۔

    شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے ہمارے علاقے کو کراس کرکے ایل او سی کی خلاف ورزی کی جس کی اجازت نہیں ہے، ہم نے اپنے دفاع میں بھارتی طیارے مارے ہیں اور ہم اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    بھارت نے ایک روز قبل جو سرجیکل اسٹرائیک کی تھی وہ جھوٹ پر مبنی تھی اور کسی کو دکھانے کے قابل نہیں تھی اور نہ دکھائی گئی لیکن پاکستان نے جو دفاعی کارروائی کی وہ دن کی روشنی میں کی اور دنیا نے اسے دیکھا ہے۔

    دفاع تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ کل بھارتی فضائیہ کی قسمت اچھی تھی اس لیے وہ بھاگنے میں کامیاب ہوگئے لیکن آج ان کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور وہ پاکستانی فضائیہ کا نشانہ بن گئے۔

    پاکستانی ایئر فورس نے دن کی روشنی میں کارروائی کی ہے ہمارے جہاز ہوا میں موجود تھے جیسے ہی بھارتی فضائیہ نے حرکت کی ہم نے انہیں مار گرایا۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ایک روز قبل بھارتی طیاروں نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دراندازی کی تھی تاہم پاک فضائیہ نے بروقت کارروائی کی اور بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ بھارتی طیارے جاتے ہوئے اپنا پے لوڈ جنگل میں گرا کر چلے گئے۔

    فضائی دراندازی کی کوشش میں بری طرح منہ کی کھانے کے بعد بھارت نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچہ شہید ہوگئے جبکہ 11 شہری زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے ایل او سی سے متصل عباس پور، چڑھوئی، کھوئی رٹہ، نتھیال، درہ شیر خان، بھمبر اور جھمپ سیکٹر پر گولہ باری کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاکستانی فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

  • بھارتی حکام غلط فہمی میں نہ رہیں، پاک افواج دنیا میں سب سے بہترین ہیں، پرویز مشرف

    بھارتی حکام غلط فہمی میں نہ رہیں، پاک افواج دنیا میں سب سے بہترین ہیں، پرویز مشرف

    دبئی : سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارتی حکام تباہ کن غلط فہمی کا شکار ہیں، پاک فوج تجربہ کار اور دنیا میں سب سے بہترین ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کیا۔ بھارتی آرمی چیف جنرل پبن راوت کی جانب سے پاکستان کو دی گئی گیڈر بھپکیوں پر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

    اپنے بیان میں انہوں نے بھارتی حکام کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو کارگل2002کے واقعات سے سبق سیکھنا چاہئے، کارگل میں ہماری جوابی کارروائی سے بھارت بوکھلا گیا تھا، پاک فوج تجربہ کار اور دنیا میں سب سے بہترین فوج ہے اور آج بھی کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام تباہ کن غلط فہمی کا شکار ہیں، پاکستان کے بارے میں بھارت کی غلط فہمی دور کرنا چاہتا ہوں، اگر مسلمان اللہ اکبر کہہ دے تو پھر پیچھے نہیں ہٹتا، بھارتی وزراء اور آرمی چیف غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، پاکستان کو ایک کمزور ملک کی طرح لیا جارہا ہے جو ان کی بُھول ہے۔

    پرویز مشرف نے کہا کہ اب زمانہ بدل گیا ہے، ہماری فوج پہلے والی نہیں رہی، افواج پاکستان’’بیسٹ ان دی ورلڈ‘‘ہیں، اس کے پاس وسیع تجربہ اور دلیری ہے، ماضی میں بھی پاکستان مخالف بڑھکیں مارنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی۔

    سابق صدر نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم ہندو راج پر یقین رکھتے ہیں، نریندر مودی مسلمانوں کو مارکر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی بےحرمتی کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔

  • جان بچانے کے بارے میں 7 غلط تصورات

    جان بچانے کے بارے میں 7 غلط تصورات

    عرصہ دراز سے ہماری جسم اور صحت کے بارے میں مختلف تصورات قائم ہیں۔ یہ تصورات یا ٹوٹکے جنہیں ہم اپنے، اور ہمارے والدین اپنے بچپن سے سنتے آر ہے ہیں، ہمارے ذہنوں میں بیٹھ چکے ہیں۔

    لیکن نئے دور میں ہونے والی نئی نئی تحقیقوں کے باعث ان میں سے کئی تصورات غلط ثابت ہوتے گئے۔ ان میں سے کچھ تصورات ایسے تھے جو کسی ہنگامی صورتحال میں جان بچانے کے بارے میں قائم تھے۔

    مزید پڑھیں: جسم کو نقصان پہنچانے والے 5 غلط تصورات

    لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ جان بچانے کے بارے میں یہ غلط فہمیاں ہماری جان بچانے کے بجائے ہمیں موت سے بھی ہمکنار کرسکتی ہیں۔

    آئیے آپ بھی ان غلط تصورات سے واقفیت حاصل کیجیئے تاکہ آپ لاعلمی میں اپنی جان سے نہ کھیل جائیں۔


    سانپ کے کاٹنے کی صورت میں

    2

    ایک عام تصور یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو سانپ کاٹ لے تو اس کے قریب موجود کسی شخص کو اس کا زہر چوس کر پھینک دینا چاہیئے۔

    اس طریقے سے شاید آپ سانپ کے زہر کا شکار شخص کو تو بچالیں گے، لیکن آپ کو اپنی جان کے لالے پڑ جائیں گے۔

    سانپ کے زہر کو چوسنا آپ کے منہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ایسی صورت میں بہترین طریقہ یہ ہے کہ فوراً ایمبولینس کو بلایا جائے تاکہ ایمبولینس میں موجود تربیت یافتہ عملہ مریض کو ابتدائی امداد دے سکے۔


    ہائپو تھرمیا

    1

    ہائپو تھرمیا ایک ہنگامی طبی صورتحال ہے جس میں جسم کا درجہ حرارت خطرناک حد تک نیچے گر جاتا ہے۔ عام طور پر ایسے شخص کے لیے ابتدائی امداد یہ سمجھی جاتی ہے کہ اسے گرم پانی کے ٹب میں لٹا دیا جائے لیکن یہ خیال بالکل غلط ہے۔

    گرم پانی کا ٹب ایک دم سرد جسم کو تیز گرمی فراہم کرے گا جو اسے مفلوج کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

    اس کے برعکس ہائپو تھرمیا کے شکار شخص کو خشک رکھتے ہوئے اسے گرم رکھیں۔ اسے گرم کپڑے پہنائیں اور کمبل اڑھا دیں۔ اس طریقے سے آہستہ آہستہ اس کا جسم کا درجہ حرارت معمول پر آجائے گا۔


    شارک کا حملہ

    3

    اگر آپ زیر سمندر تیراکی کر رہے ہوں اور شارک آپ پر حملہ کرنے کے لیے آئے تو لازماً آپ کو ہاتھا پائی کے ذریعے اسے خود سے دور رکھنا ہے۔

    ایسی صورت میں یاد رکھیں کہ شارک کے چہرے کو نشانہ بنانے کے بجائے اس کے کمزور اعضا یعنی پھیپھڑوں اور آنکھوں کو نشانہ بنائیں۔


    ریچھ کے حملے کی صورت میں

    اگر آپ کسی فیلڈ وزٹ پر جنگل یا شہر سے دور کسی علاقے میں ہیں جہاں جنگلی حیات موجود ہوں تو آپ کو جانوروں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

    اگر آپ کا سامنا ریچھ سے ہو تو پرانی کہانیوں کے مطابق اس کے سامنے مردہ بن کر لیٹنے کی ضرورت نہیں۔

    اس کے برعکس آپ ساکت ہوجائیں اور آہستہ آہستہ اسے مشتعل کیے بغیر پیچھے ہٹتے جائیں۔


    جنگل میں بھٹکنے کی صورت میں

    5

    اگر کسی موقع پر آپ جنگل میں بھٹک جائیں تو اپنے لیے پناہ یا کھانے کی تلاش سے قبل پانی تلاش کریں۔ آپ کچھ کھائے بغیر کئی دن زندہ رہ سکتے ہیں مگر پانی کے بغیر ایک دن سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتے۔


    جنگل میں خوراک کی تلاش

    6

    اگر آپ جنگل میں کسی جانور کو کوئی پودا کھاتے ہوئے دیکھیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ بھی وہ شے کھا سکتے ہیں۔

    جنگلوں یا صحرائی علاقوں میں صرف وہی شے کھائیں جنہیں آپ نے اس سے قبل کھایا ہو یعنی آپ انہیں اچھی طرح پہچانتے ہوں۔


    صحرا میں پانی کی تلاش

    7

    عموماً خیال کیا جاتا ہے کہ صحرائی پودے کیکٹس میں موجود مادہ پینے کے قابل ہوتا ہے۔ دراصل کیکٹس کی صرف چند اقسام ایسی ہوتی ہیں جن میں موجود پانی پیا جاسکتا ہے۔

    علاوہ ازیں غیر موزوں پانی انسان اور جانور دونوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

  • شامی فوج پرفضائی حملہ غلط فہمی کی وجہ سےہوا،امریکہ

    شامی فوج پرفضائی حملہ غلط فہمی کی وجہ سےہوا،امریکہ

    واشنگٹن : امریکہ کاکہناہےکہ شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے والےشامی فوجیوں پرفضائی حملہ غلط فہمی کی وجہ سےہوا۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کاایک بیان میں کہنا ہےکہ امریکی اتحاد کے طیارے رواں سال سترہ ستمبرکوشامی شہردیرالزور میں داعش کو نشانہ بنانے چاہتےتھے تاہم غلطی کی وجہ سےشامی فوجی اس کی زد میں آئے۔

    سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ غلطی قابل افسوس ہے اور اس میں شامی فوج کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں تھا۔حکومتی فورسز پر فضائی حملے میں امریکا، برطانیہ، ڈنمارک اور آسٹریلیا کے جہاز شامل تھے۔

    ادھرشامی صدر نے کہا کہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا۔ روس کا کہنا ہے کہ حملےمیں باسٹھ شامی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

    اتحادی فوج کے جہازوں نے اس وقت حملے کو روک دیا جب روس نے معلومات فراہم کیں کہ اس حملے میں شامی فوجی نشانہ بن رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں:امریکہ کی شام میں بمباری،80فوجی جاں بحق

    امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل جیف ہیریگن نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ہم اس معیار پر پورا نہیں اتر سکیں جو ہم نے اپنا رکھا ہے اور ہم اس سے بہتر کر سکتے تھے۔

    مزید پڑھیں:امریکا نے جان بوجھ کر شامی فوج کو نشانہ بنایا، بشارالاسد

    دوسری جانب شامی صدر بشارالاسد نے کہا ہےکہ یہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا تھاجس میں 80 شامی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

    واضح رہےکہ رواں ستمبر میں اس حملے کے بعد اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اسے امریکی اتحاد کی قیادت والے طیاروں سے ہونے والے حملے پر افسوس کااظہار کیاتھا۔