Tag: غلط پارکنگ

  • شہر میں غلط پارکنگ کرنے والوں‌ کے خلاف بڑا حکم جاری

    شہر میں غلط پارکنگ کرنے والوں‌ کے خلاف بڑا حکم جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں غلط پارکنگ کرنے والی  گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا ہے، قانون کی خلاف وزری کرنے والوں پر جرمانہ بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔  سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شہری بھاری جرمانوں سے ڈریں گے کسی اور سے نہیں۔

     عدالت نے  قرار دیا کہ ون وے کی خلاف وزری کرنے والوں کو بھی بھاری جرمانے کی جائیں، عدالت نے ہیلمیٹ استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

    عدالت نے  ریمارکس  دیے کہ سی بی ڈی انڈر پاس میں بارش کا پانی  جمع ہونے  پر انکوئری کرنے کی ہدایت کی تھی، اس کی رپورٹ پیش کی جائے۔

     عدالت نے سی بی ڈی کے لیگل ٹیم کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا جبکہ تمام محکموں سے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

  • خبردار : اب غلط  پارکنگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا

    خبردار : اب غلط پارکنگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا

    لاہور: لاہور سٹی ٹریفک پولیس نے ہائی کورٹ کے حکم پر آج سے غلط پارکنگ پر 2 سو کی بجائے 2 ہزار روپے جرمانہ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سٹی پولیس نے غلط پارکنگ کے جرمانے میں اضافہ کرتے ہوئے 2 سو سے بڑھا کر 2000 روپے کردیا۔

    چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظرمہدی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے سخت احکامات پر کیا گیا ہے۔

    منتظر مہدی نے ٹریفک اہلکاروں کو حکم دیا کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کریں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نو پارکنگ زون میں کھڑی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    سی ٹی او لاہور نے سرکل افسران کو غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری جرمانے سے بچنے کیلئے قوانین کی پاسداری کریں۔

    یاد رہے جون کے آغاز میں ای چالان کے اجراء کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد لاہور کے چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر دستی چالان جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

    سی ٹی او نے کہا تھا کہ ٹریفک سگنلز، لین لائن اور اسٹاپ لائنز کی خلاف ورزی پر چالان اب ٹریفک وارڈنز دستی طور پر جاری کریں گے ، اس سے قبل سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ای چالان جاری کیے جاتے تھے۔

  • سعودی عرب: غلط پارکنگ پر 2 ہزار سے زائد افراد پر جرمانہ

    سعودی عرب: غلط پارکنگ پر 2 ہزار سے زائد افراد پر جرمانہ

    ریاض: سعودی عرب میں معذور افراد کے لیے مختص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے والے 2 ہزار سے زائد افراد پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ معذور افراد کے لیے مختص پارکنگ دن بھر خالی رہے تب بھی وہاں گاڑی کھڑی کرنا منع ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے معذور افراد کے لیے مختص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار 261 افراد پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

    محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مشترکہ کارروائی کی گئی جس میں خاص طور پر معذوروں کی پارکنگ استعمال کرنے والوں کو جرمانہ کیا گیا ہے۔

    محکمے کے مطابق معذور افراد کے لیے مختص پارکنگ دن بھر خالی رہے تب بھی وہاں تھوڑی دیر کے لیے گاڑی کھڑی کرنا منع ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ بعض لوگ دکانوں کے سامنے پارکنگ نہ ملنے پر معذور افراد کی جگہ میں گاڑی پارک کر دیتے ہیں، ان کا خیال ہے کہ چند منٹ میں وہ واپس آ کر پارکنگ خالی کردیں گے، انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ معذور افراد کی جگہ کو چند منٹ کے لیے استعمال کرنا ہی خلاف ورزی ہے۔

    محکمے کے مطابق تمام ڈرائیوروں کو چاہیئے کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور معاشرے کے اس طبقے کے ساتھ خاص رعایت کریں جس کے لیے پارکنگ مختص کی ہوئی ہے۔

    محکمے کا مزید کہنا تھا کہ معذور افراد کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کی خلاف ورزی پر صرف جرمانہ ہی نہیں ہوتا، بعض حالات میں گاڑی ضبط بھی کرلی جاتی ہے۔