Tag: غم سے باہر نکللنا ہوگا

  • بھارتی پلیئرز کو ورلڈکپ فائنل شکست کے غم سے باہر نکللنا ہوگا، راہول ڈریوڈ

    بھارتی پلیئرز کو ورلڈکپ فائنل شکست کے غم سے باہر نکللنا ہوگا، راہول ڈریوڈ

    راہول ڈریوڈ سمجھتے ہیں کہ بھارتی ٹیم کو 2023 ورلڈکپ فائنل کی شکست کے غم سے باہر نکلتے ہوئے اپنے حوصلوں کو مجتمع کرنا ہوگا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کا خیال ہے کہ 2023 ورلڈ کپ کا فائنل ہارنے کے باوجود اب بھارتی کھلاڑیوں کو ردھم میں واپس آنا ہوگا. اب ان کی توجہ سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف 26 دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ پر مرکوز ہونی چاہیے۔

    ڈریوڈ کا ماننا ہے کہ اس طرح کی شکست کو قبول کرنا واقعی مشکل ہوتا ہے۔ تاہم پروفیشنل کرکٹرز کے طور پر اس اسکواڈ کے کھلاڑی جانتے ہیں کہ کس طرح اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے اور آگے کی جانب نگاہ رکھنی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہول کا کہنا تھا کہ یہ سب مایوس کن تھا لیکن آپ کو بین الاقوامی کرکٹ میں آگے بڑھنا ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آگے بڑھتے ہوئے ہماری نگاہیں 2025 میں آئی سی سی ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مرکوز ہونی چاہئیں۔ پچھلی چیزوں کو سوچنے کے لیے وقت نہیں ہے۔

    راہول ڈریوڈ نے کہا کہ پلیئرز کو پھر سے اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا اور مجھے لگتا ہے کہ ہم نے بہت اچھا پرفارم کیا تھا۔ ہمارے پلیئرز کا جذبہ شاندار ہے۔ پلیئرز آئندہ سیریز کو کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔