Tag: غنا علی

  • غنا علی نے شوبز چھوڑنے کی خبروں پر ایک بار پھر لب کشائی کردی

    غنا علی نے شوبز چھوڑنے کی خبروں پر ایک بار پھر لب کشائی کردی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے شوبز چھوڑنے کی خبروں پر ایک بار پھر لب کشائی کردی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ میں ’زارا‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ غنا علی کا کہنا ہے کہ ان کا فی الحال اداکاری کو خیرباد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رمضان میں اعتکاف میں تھی جب بھائی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی اسٹوری لگادی، وہ دراصل چاہتا تھا کہ میں میڈیا سے دور ہوجاؤں اسی لیے اس نے موقع پر دیکھ کر اسٹوری لگائی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر بھائی اور گھر والے سب یہی چاہتے ہیں لیکن وہ مجھے روکنے کی کوشش نہیں کرتے اور یہ ان کی محبت ہے۔

    یہ پڑھیں: غنا علی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں‌ پر وضاحت دے دی

    اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں خواتین کے لیے کم کردار لکھے جانے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں زیادہ تر کردار 25 سال کی عمر تک کی لڑکیوں کے لیے لکھے جاتے ہیں۔

    غنا علی کے مطابق پاکستان میں 30 سال کی عمر کے بعد اداکاراؤں کو مرکزی کردار نہیں ملتے، 35 سال کے بعد اداکارائیں بہن، بھابھی اور ماں کا کردار ادا کرنے لگتی ہیں اور وہ ایسے کردار ادا کرنا نہیں چاہتیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی عمر 31 برس ہے اور وہ بہن اور بھابھی کے کردار ادا نہیں کرنا چاہتیں۔

  • غنا علی نے حمل کے بعد وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

    غنا علی نے حمل کے بعد وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے حمل کے بعد وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ غنا علی نے نئے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ کے اداکار ہمایوں اشرف، علی انصاری، حنا طارق ودیگر کے ساتھ شرکت کی۔

    خاتون نے فون کرکے پوچھا کہ آپ اتنی جلدی فٹ ہوگئیں اس کا راز کیا ہے؟

    غنا علی نے بتایا کہ وزن کم کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ رات کا کھانا چھوڑ دیں، میں نے حمل کے دوران ہی وزن کم کرنے کی کوشش شروع کردی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ حمل کے دوران بہت زیادہ کھانا چاہیے لیکن میرے خیال خیال ایسا نہیں ہونا چاہیے آپ روزمرہ جو کھانا کھاتے ہیں وہ جاری رکھیں لیکن بہت زیادہ کھانا نہیں کھائیں۔

    اداکارہ کے مطابق حمل کے دوران لوگ پنجیری وغیرہ کھا رہے ہوتے ہیں لیکن میں نے ایسا کچھ نہیں کیا، بچہ آپ سے خوراک لیتا ہے تو جو میرا ’فیٹ‘ تھا وہ بچے کے پاس چلا گیا۔

    غنا علی نے کہا کہ گائنی ڈاکٹر نے پہلے سے بتا دیا تھا کہ اگر آپ زیادہ نہیں بھی کھا رہی ہو بس وٹامنز اور روزمرہ کی خوراک کھارہی ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، میں رات کا کھانا نہیں کھاتی ہوں، رات کا کھانا چھوڑنے سے بہت فرق پڑتا ہے۔

  • غنا علی کی وشمہ فاطمہ کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو وائرل

    غنا علی کی وشمہ فاطمہ کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو وائرل

    اداکارہ غنا علی ایک بار پھر اپنے چاہنے والوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں، انہوں نے وشمہ فاطمہ کے ہمراہ ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

    غنا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ وشمہ فاطمہ کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دل بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ghana Ali Umair (@ghanaaliofficial)

    غنا علی کا شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں کہنا تھا کہ ”جہاں امبر عروہ کی زندگی کو تباہ کرنے میں مصروف ہے، وہیں غنا علی، وشمہ فاطمہ کے ساتھ دل کے سائز کی تصویر لینے میں مصروف ہے۔“

    غنا علی کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو پر ان کے چاہنے والوں کی دلچسپ کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس سے قبل غنا علی نے اپنی ننھی بیٹی فائجہ عمیر کے ساتھ تصاویر شیئر تھیں لیکن اداکارہ نے بیٹی کا چہرہ ایموجی کے ذریعے چھپایا ہوا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ghana Ali Umair (@ghanaaliofficial)

    غنا علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’بچوں کو سنبھالنا آسان نہیں لیکن یہ یقینی طور پر دیکھ بھال کے مستحق ہیں، اداکارہ نے ننھی پری کو مزاحیہ انداز میں کیکی میلو بھی کہا۔

    واضح رہے کہ23 نومبر کو غنا علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو دی تھی۔

    انہوں نے لکھا تھا کہ ہماری لیے خوشی کا لمحہ آخرکار آہی گیا، یہ ہم دونوں کے لیے بہترین لمحہ ہے، بیٹی ایک بہترین تحفہ ہے جس کی نعمت سے ہمیں نوازا گیا ہے۔

  • غنا علی کا معاشرے کی تمام لڑکیوں کے لئے خاص پیغام؟

    غنا علی کا معاشرے کی تمام لڑکیوں کے لئے خاص پیغام؟

    خود کو ’گولڈ ڈگر‘ کہنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ غنا علی نے شادی سے متعلق معاشرے کی تمام لڑکیوں کو ایک انتہائی اہم پیغام دے دیا۔

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ غنا علی حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جس میں انہوں نے ذاتی زندگی، بچوں، شادی کے علاوہ ‘ہوم ریکر’ اور ‘گولڈ ڈگر’ جیسے القابات کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی۔

    غنا علی کاشادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ وہ بے حد خوش قسمت ہیں کہ ان کی شادی عمیر گلزار سے ہوئی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل شریف مردوں کی بہت کمی ہے مگر شادی اور فیملی انسان کے لیے بہت ضروری ہے۔ خوبصورتی تو مل جائے گی مگر شرافت نہ ملی تو سکون نہیں ملے گا۔ ایسی خوبصورتی کا کیا کرنا ہے کوڑے دان میں ڈال دینی چاہیے۔

    غنا نے شادی کے حوالے سے لڑکیوں کی سوچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے کہ انہیں شادی کے لیے ایسا شخص ملے جو ہینڈسم ہونے کے ساتھ ساتھ پیسے والا بھی ہو۔

    اداکارہ کا لڑکیوں کو تاکید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شادی کے لیے اپنے دماغ خراب نہ کریں کہ ایک ساتھ پیسہ اور خوبصورتی سب چاہیے۔ اللہ پر یقین رکھیں، زندگی میں وقت کے ساتھ ساتھ پیسا بھی آجاتا ہے۔

    غنا علی کا کہنا تھا کہ میری جب شادی ہوئی تھی میرے میاں اچھا کماتے تھے مگر اگر وہ نہ بھی کمارہے ہوتے تو کم از کم میری زندگی میں سکون تو ہے۔انہوں نے کہا کہ جو سکون میں گھر میں جا کر محسوس کرتی ہوں وہ دنیا کی سب سے خوبصورت ترین شہ ہے۔

  • غنا علی کا اپنے شوہر کے ذرائع آمدن سے متعلق اہم انکشاف

    غنا علی کا اپنے شوہر کے ذرائع آمدن سے متعلق اہم انکشاف

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے اپنے شریک حیات کے ذرائع آمدنی سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

    اداکارہ کی شادی 17 مئی 2021 کو کراچی کی کاروباری شخصیت عمیر گلزار سے ہوئی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔

    اداکارہ کو شادی کے بعد مختلف الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ انہوں نے دولت کی خاطر پہلے سے ہی شادی شدہ اور ایک بچے کے باپ سے شادی کی ہے، تاہم اب اداکارہ کی جانب سے اس حوالے سے لب کشائی کی گئی ہے۔

    دولت کی خاطر شادی کرنے سے متعلق الزامات کا جواب دیتے ہوئے غنا علی نے کہا کہ ان کے شوہر عام سی نوکری کرتے ہیں، ان کا تعلق مڈل کلاس گھرانے سے ہے۔

    اداکارہ نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا، انہوں نے ان افواہوں کی تردید کردی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے شادی کے دو سال بعد شوبز انڈسٹری میں انٹری، سوشل میڈیا افواہوں اور خود سے متعلق بسا بسایا گھر توڑنے کی تمام افواہوں پر وضاحت پیش کی تھی۔

    غنا علی کا کہنا تھا کہ ’والد کی خواہش تھی کہ میں وکیل بنوں، اگر آج میں وکیل بن جاتی تو زیادہ بہتر ہوتا‘۔

  • غنا علی نے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کا اعتراف کرلیا

    غنا علی نے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کا اعتراف کرلیا

    معروف اداکارہ غنا علی نے اپنے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کا اعتراف کرلیا اور ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کی پہلی بیوی اب ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غنا علی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے جہاں ان سے شادی شدہ شخص سے شادی سے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔

    غنا علی نے رواں برس مئی میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عمیر گلزار سے شادی کی تھی، اداکارہ کی شادی کے فوراً بعد ہی ان پر سوشل میڈیا پر الزامات لگائے گئے تھے کہ انہوں نے پہلے سے ہی شادی شدہ اور ایک بچے کے والد سے پیسوں کی خاطر شادی کی۔

    تاہم اداکارہ نے ایسے الزامات پر کوئی واضح جواب نہیں دیا تھا لیکن اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ تھے۔

    سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے سن رکھا ہے کہ اداکارہ نے شادی شدہ شخص سے دوسری شادی کی، کیا یہ سچ ہے؟

    مداح کے سوال پر غنا علی نے مختصر جواب دیا کہ ان کے شوہر نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی۔

    اسی طرح ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آخر انہوں نے شادی شدہ شخص سے ہی شادی کیوں کی؟ مداح کے سوال پر غنا علی نے جواب دیا کہ کیوں کہ وہ ان کی قسمت میں لکھے ہوئے تھے اور یہ کہ عمیر گلزار بہت ہی پیارے انسان ہیں، جن سے شادی کرنے پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں۔

    غنا علی اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جن پر انہیں مداحوں کی جانب سے ہر قسم کے کمنٹس کا سامنا ہوتا ہے۔

  • شوہر کی سالگرہ، غنا علی نے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا

    شوہر کی سالگرہ، غنا علی نے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

    اداکارہ غنا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرم پر شوہر کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی طویل پیغام بھی لکھا۔

    اداکارہ نے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا کے سب سے مہربان اور رحم دل انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

    غنا علی نے لکھا کہ ’آپ میری زندگی کے سب سے خاص انسان ہیں، آپ میرے دوست، میرے شوہر اور میرے دکھ درد کے ساتھی ہیں۔‘

    اداکارہ نے لکھا کہ ’شوہر میرے لیے اللہ تعالیٰ کا ایک خاص تحفہ ہیں اور میں آج اس خاص دن کے موقع پر ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خاص محسوس کروانا چاہتی ہوں۔‘

    غنا علی نے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں دعا کرتی ہوں کہ ہماری محبت ایسے ہی سلامت رہے اور اللہ تعالیٰ ہمیں بری نظر سے بچائے۔‘

    اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ آپ کو ہر اس خوشی سے نوازے جس کے آپ حقدار ہیں۔‘

    خیال رہے کہ غنا علی کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویا ہووے گا سیزن فور، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔