Tag: غیراخلاقی ویڈیوز

  • سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز سے بدنام کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز سے بدنام کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز سے بدنام کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ غیراخلاقی ویڈیوز، تصاویرسمیت گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوزسے بدنام کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیا جائے اور سوشل میڈیا لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جو بلیک میلنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیراخلاقی ویڈیوز، تصاویرسمیت گند پھیلانے والوں کاصفایا کریں گے ، اس حوالے سے ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔

    اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جعلی ویڈیوز کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    ترجمان نے جعلی ویڈیوز پھیلانے سے گریز کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • بچے ہمارا مستقبل ہیں، انہیں تحفظ دینا ریاست کی ذمے داری ہے، عثمان بزدار

    بچے ہمارا مستقبل ہیں، انہیں تحفظ دینا ریاست کی ذمے داری ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچوں سے زیادتی اور غیراخلاقی ویڈیوز کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں سے زیادتی اورغیراخلاقی ویڈیو بنانے پرسخت نوٹس لیتے ہوئے زیادتی اور غیراخلاقی ویڈیوز کے سدباب کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ گھناؤنے واقعات روکنے پرقابل عمل اور جامع ایکشن پلان مرتب کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچوں سے زیادتی اور غیراخلاقی ویڈیوزکے واقعات پر بہت تشویش ہے، بچے ہمارا مستقبل ہیں، انہیں تحفظ دینا ریاست کی ذمے داری ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے، آر پی اوز اور ڈی پی اوز ایسے واقعات کا سدباب یقینی بنائیں۔

    پاکپتن: 4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

    یاد رہے کہ رواں ماہ 16 جون کو پاکپتن کے گاؤں مگھر میں 4 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    ڈی پی او پاکپتن کا کہنا تھا کہ درندہ صفت ماموں نے بھانجی کو زیادتی کے بعد قتل کیا تھا، ملزم کی نشاندہی پر کھیتوں سے بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔