Tag: غیرت

  • بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا

    بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا

    فیصل آباد(8 اگست 2025): تھانہ تاندلیانوالہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر تھانہ تاندلیانوالہ میں غیرت کے نام پر ایک اور قتل کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائی نے بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ علینہ طلاق کے بعد بھائی کے گھر میں رہائش پذیر تھی، پولیس نےکارروائی کر کے ملزم مہتاب کو گرفتار کرلیا، واقعہ نواحی گاؤں چک نمبر 420 میں پیش آیا ہے۔

    دوسری جانب منڈی بہاءالدین میں بھکھی کے قریب ڈیرے سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے، مقتولین کو اینٹوں کے وار کر کے قتل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی اور ڈیرے کے مالک کو قتل کر دیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جبکہ ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakpattan-sister-crime/

  • غیرت کے نام پر نوجوان کو سَر کچل کر مار ڈالا

    غیرت کے نام پر نوجوان کو سَر کچل کر مار ڈالا

    غیرت کے نام پر آئے دن معصوم لوگوں کے قتل کی سفاکانہ وارداتیں سامنے آتی رہتی ہیں ایک نوجوان کو بھی سر کچل کر مار دیا گیا۔

    یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں سوریہ پیٹ ضلع کی ایک نہر سے نوجوان کی لاش ملی۔ لاش کی شناخت 32 سالہ وڈلکونڈا کرشنا عرف بنٹی (ذات کا دلت) سے ہوئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی کے والد نے اپنے بیٹے کے سسرالیوں پر غیرت کے نام پر اس کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کرشنا نے چھ ماہ قبل کوٹلہ بھارگوی نامی لڑکی سے اس کے گھر والوں کی مخالفت شادی کی تھی اور تب سے داماد اور سسرالیوں کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔

    پولیس نے جب نوجوان کی بیوی سے تفتیش کی تو بھارگوی نے بتایا کہ اتوار کی شام کرشنا کو اس کے دوست مہیش کا فون آیا اور اس کے بعد وہ اپنا فون گھر پر چھوڑ کر باہر چلا گیا۔ کرشنا کی لاش بائک کے قریب ملی۔ اس کا چہرہ پتھروں سے کچلا ہوا تھا۔

    سوریا پیٹ دیہی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر بالو نائک نے متوفی کی شناخت کی تصدیق کی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

    مقامی پولیس کے مطابق کرشنا کو اتوار کی رات قتل کیا گیا تھا۔ سوریہ پیٹ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سنپریت سنگھ نے کہا ہے کہ پہلی نظر میں یہ معاملہ غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے، لیکن پولیس اس معاملے کے ہر پہلو کی جانچ کر رہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مقتول کے خلاف ماضی میں بھی کچھ مقدمات درج تھے۔ اس لیے پولیس دشمنی کے زاویے سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/husband-commits-suicide-after-being-tortured-by-wife/

  • کراچی: غیرت کے نام پر دیور نے بھابھی پر فائرنگ کردی

    کراچی: غیرت کے نام پر دیور نے بھابھی پر فائرنگ کردی

    کراچی میں دیور نے غیرت کے نام پر بھابھی پر فائرنگ کردی، بیوی کو بچانے کی کوشش میں شوہر بھی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ اتحادٹاؤن میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر بھابھی پر فائرنگ کردی، بیوی کو بچانے کی کوشش میں شوہر بھی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم حسین اپنی بھابی شکیلہ کو غیرت کے نام پر قتل کرنا چاہتا تھا، ملزم کا بھائی ابراہیم بیوی کو بچانے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق سوات سے ہے، ملزم حسین نے پولیس کے پہنچنے پرگرفتاری دیدی اور آلہ قتل تیس بور کا پستول پولیس کے حوالے کر دیا۔

    پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردیں۔

  • غیرت کے نام پر باپ نے 2 بیٹیوں کو قتل کردیا

    غیرت کے نام پر باپ نے 2 بیٹیوں کو قتل کردیا

    قصور : نواحی گاؤں حویلی نتھو والی میں غیرت کے نام پر باپ نے 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر قصور کے نواحی گاؤں حویلی نتھو والی میں غیرت کے نام پر باپ نے 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

    پولیس کا بتایا ہے کہ ملزم سعید فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا تاہم بیٹیوں کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

    دوسری جانب صدر پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا۔

  • کراچی، غیرت کے نام پر شہری قتل

    کراچی، غیرت کے نام پر شہری قتل

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں ارشاد نامی شخص کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 8 میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک ہوگیا تھا۔

    پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کی شناخت ارشاد  کے نام سے ہوئی جو پارہ چنار کا رہائشی تھا اور کراچی میں گاڑی چلانے کا کام کرتا تھا۔ ارشاد کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کسی کام سے گاڑی میں اکیلا جارہا تھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی: غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی کی قبر کشائی

    واقعے کے بعد پولیس نے مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتول کو پانچ گولیاں ماری گئیں۔

    ڈی آئی جی ایسٹ نے تھانہ گلشن اقبال کو شہری کے قتل کی  تحقیقات کا حکم دیا، ایک روز چھان بین کے بعد مقتول کے بھائی نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

    ایس پی گلشن غلام مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ارشاد نامی شہری کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ، مقتول کے پارہ چنار میں ایک خاتون کے ساتھ تعلقات تھے جس پر اُسے وہاں چند ماہ قبل قتل کردیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: سال 2017: گیارہ ماہ میں 343 خواتین غیرت کے نام پر قتل

    پولیس حکام کے مطابق خاتون کے قتل کے بعد ارشاد کراچی بھاگ کر آیا اور اس نے یہی سکونت اختیار کرلی۔

    غلام مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ’مقتول کے بھائی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ارشاد کو پنجائیت کے فیصلے پر ہی قبیلے کے لوگوں نے فائرنگ کر کے قتل کیا‘۔

  • فیصل آباد: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

    فیصل آباد: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

    فیصل آباد: کڑی ولا میں‌ بھائی غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر کے فرار ہوگیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے کڑی ولا میں‌ پیش آیا، جہاں‌ غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو راڈ اور قینچی کے وار کر کے قتل کر دیا۔

    تھانا نشاط آباد کے علاقے کڑی ولا کے رہائشی نوجوان یاسر نے اپنی بہن پر الزام لگایا، جس پر دونوں‌ میں‌ تلخ کلامی ہوئی، جو جلد جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

    ملزم یاسر نے اپنی بہن کے سر اور گردن پر لوہے کی راڈ اور قینچی سے پے در پے وار کیے، جس سے وہ موقع ہی پر دم توڑ گئی۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

    یہ بھی پڑھیں: عمر کوٹ، غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو ڈنڈے مار مار کر قتل کردیا

    پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے لواحقین کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں سالانہ سیکڑوں خواتین غیرت کے نام پر قتل کر دی جاتی ہیں۔ 2017 میں پاکستان میں سو سے زائد خواتین کو ان کے سگے رشتہ داروں نے غیرت کے نام قتل کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • ہندوستان میں غیرت کے نام پر قتل، چھ افراد کو سزائے موت

    ہندوستان میں غیرت کے نام پر قتل، چھ افراد کو سزائے موت

    تمل ناڈو: ہندوستانی ریاست تمل ناڈو میں غیرت کے نام پر ایک نوجوان کو قتل کرنے والے چھ افراد کو موت کی سزا سنا دی گئی۔ نوجوان کو ایک اعلیٰ ذات کی لڑکی سے شادی کرنے پر قتل کیا گیا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 2016 میں چند افراد نے مجمع کے سامنے ایک بائیس سالہ نوجوان شنکر کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج وائرل ہوگئی تھی، جس کے خلاف سماجی حلقوں نے آواز اٹھائی اور ہندوستان میں رائج ذات پات کا فرسودہ نظام پھر موضوع بحث بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شنکر کا تعلق دلت ذات سے تھا، جب کہ اس کی بیوی کوشلیہ نسبتاً اعلیٰ ذات سے تھی۔ واقعے میں شنکر کی بیوی بھی شدید زخمی ہوئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: کانگریس رہنما کی آزادیِ کشمیر کی حمایت، مودی سیخ پا

    اِس مقدمے میں گیارہ افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، جن میں سے چھ کو سزائے موت، ایک کو عمر قید جب کہ ایک کو پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزائے موت پانے والوں میں کوشلیہ کے والد بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے انڈیا میں ہر سال سیکڑوں افراد غیرت کے نام پر قتل کر دیے جاتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مودی سرکار میں ہندوستان میں مذہبی انتہاپسندی کے ساتھ سماجی و طبقاتی شدت پسندی بھی بڑھ رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پارلیمنٹ سے غیرت کے نام پر قتل،انسداد عصمت دری بل منظور

    پارلیمنٹ سے غیرت کے نام پر قتل،انسداد عصمت دری بل منظور

    اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں غیرت کے نام پر قتل اور زنا بالجبر کے واقعات کی روک تھام کا بل منظور کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں 2 بلوں کی منظوری دی گئی۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام کا بل پیش کیا جسے بحث و مباحثے کے بعد منظور کردیا گیا۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظورکئے جانے والے غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام کے ترمیمی بل کے مطابق غیرت کے نام پر قتل فساد فی الارض تصور ہوگا،صلح یامعافی کے باوجود 25 سال عمر قید ہوگی۔

    پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے غیرت کے نام پر قتل کی سزا ئے موت ختم اور صلح کی شق برقرار رکھنے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا تاہم بل کی حمایت کی۔

    وفاقی وزیر زاہد حامد نے بتایا کہ انہوں نے تمام جماعتوں سے مشاورت کی اور یہ ترمیمی مسودہ متفقہ طور پر تیار کیاگیا ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں زنا بالجبر کے واقعات کے روک تھام کے بل کی بھی منظوری دی گئی۔

    بل پر بحث کے دوران وزیر قانون زاہد حامد نے انکشاف کیا کہ اس بل کے قانون میں تبدیل ہونے کے بعد عصمت دری کے مقدمات میں ملزم کا بھی ڈی این اے ٹیسٹ لازم ہوگا۔

    متاثرہ خاتون کی شناخت کسی بھی سطح پر ظاہر نہیں کی جائے گی،تھانے کی حدود، دارالاامان یا محفوظ مقام میں رہائش کےدوران خاتون سے زیادتی پر دہری سزا دی جائے گی، کیس کا فیصلہ 90 روز میں کیا جائےگا۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے غیرت کے نام پر قتل کے خلاف بل منظور ہونے پر پارلیمنٹ اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بل پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ نواز شریف نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل ان اہم مسائل میں سے ہے جن کا ملک کو سامنا ہے، تاہم حکومت معاشرے سے اس داغ کو مٹانے کے لیے ہم ممکن اقدام اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔

  • بلوچستان میں مبینہ طور پرغیرت کے نام پر5افراد قتل

    بلوچستان میں مبینہ طور پرغیرت کے نام پر5افراد قتل

    لسبیلہ : صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کے دو واقعات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد کوقتل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حب پولیس اسٹیشن حکام کا کہنا ہے کہ حب ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد ایک گھر میں داخل ہوئے تو انہوں نے فائرنگ کر کے تین افراد کوجاں بحق کردیا۔

    فائرنگ میں میں میاں بیوی کے علاوہ ان کا دو سال کا ایک بیٹا جان کی بازی ہار گیا تاہم فائرنگ کے اس واقعے میں ان کی ایک سالہ بیٹی بچ گئی۔

    پولیس حکام نےبتایا کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کی ایک سالہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئی یا گھر پر حملہ کرنے والوں نے اس پر گولی نہیں چلائی۔

    پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والے مرد اور خاتون کا تعلق ضلع قلات سے تھا اور انہوں نے چند سال قبل سند کی شادی کی تھی۔اوراپنا علاقہ چھوڑ کر حب میں رہائش اخیتار کی تھی۔

    دوسرا واقعہ لسبیلہ تحصیل کی حدود میں پیش آیا۔اس علاقے میں ایک گھر میں ایک مرد اور خاتون کو قتل کیا گیا۔ دونوں کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر مارا گیا۔

    واضح رہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان دونوں افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقے سبی سے تھا اور دونوں نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔