Tag: غیرت کے نام پر جھگڑا

  • کراچی : غیرت کے نام پر جھگڑا،  فائرنگ سے  3 سالہ  بیٹی جاں بحق ، ماں زخمی

    کراچی : غیرت کے نام پر جھگڑا، فائرنگ سے 3 سالہ بیٹی جاں بحق ، ماں زخمی

    کراچی : سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن نور میں فائرنگ سے تین سالہ بچی جاں بحق اور اسکی ماں زخمی ہوگئی ، زخمی خاتون کے نانا نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن نور میں فائرنگ کے واقعے کے نیتجے میں بچی جاں بحق اور ماں زخمی ہوگئی ، جاں بحق بچی جنت کی عمر3سال اور زخمی خاتون کی عمر 22 سال ہے۔

    فائرنگ سے زخمی خاتون کے نانا ایرک نے میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ، میری نواسی طلاق یافتہ ہے ،اس کی ایک بیٹی ہے، میری نواسی کی عارف سے دوستی تھی اور اس کے ساتھ گھومنا پھرنا بھی تھا، اس دوستی کی وجہ سےعارف کا ہمارے خاندان کے افراد سے کئی بارجھگڑا بھی ہوا۔

    نانا نے بتایا کہ آج رات نواسی کے بہنوئی مسعود نے دونوں کوایک ساتھ دیکھا تو تیش میں آگیا ، عارف اور مسعود دونوں کے پاس اسلحہ تھا، دونوں نے ایک دوسرے پرفائرنگ کی ، مسعود کی فائرنگ سے میری نواسی زخمی اوراس کی3سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی ، فائرنگ کے واقعے کے بعد عارف اور مسعود دونوں موقع سےفرارہوگئے ہیں۔

    سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ جائےوقوعہ سے30بورپستول کے4خول ملے ہیں، فائرنگ کاواقعہ خاندانی جھگڑےکےدوران پیش آیا، فائرنگ کرنےوالاملزم سعود شیخ زخمی خاتون کابہنوئی ہے، ملزم فرارہوگیا تاہم عینی شاہدین کےبیانات،شواہداکھٹےکئےجارہےہیں۔

    دوسری جانب فائرنگ کے واقعے میں زخمی خاتون کا ویڈیوبیان سامنے آگیا ہے ، زخمی خاتون نے کہا ہے کہ میری اپنےبہنوئی شیخ مسعودسےدشمنی چل رہی تھی، میں نےتھانےمیں درخواست بھی دی تھی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، نانی کی طرف جارہی تھی کہ راستے میں شیخ مسعود اور میرےبھائی نےفائرنگ کردی، ظالموں نےمیری بچی کومارڈالا۔