Tag: غیرت کے نام

  • کراچی میں غیرت کے نام پر نوجوان قتل ، میاں بیوی گرفتار

    کراچی میں غیرت کے نام پر نوجوان قتل ، میاں بیوی گرفتار

    کراچی: کورنگی مدینہ کالونی میں غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کردیا گیا تاہم پولیس نے قتل میں ملوث میاں اوربیوی کوگرفتارکرلیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کےعلاقے کورنگی مدینہ کالونی میں شہری ارسلان کے قتل میں ملوث میاں اوربیوی کوگرفتارکرلیا۔

    ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان نے بتایا کہ ارسلان کو گزشتہ روز غیرت کے نام پر قتل کیا گیاتھا، مقتول کی ملزمہ سے دوستی تھی۔

    توحید رحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز دونوں ساتھ تھے تو ملزمہ کے شوہر نے ارسلان کوچھرامارا، جس کے بعد خاتون اسے اسپتال لےکرگئی اور چھوڑکر فرار ہوگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آلہ قتل بھی برآمدکرلیا ہے اور دونوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • غیرت کے نام پر خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

    غیرت کے نام پر خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

    راولپنڈی : ٹیکسلا میں غیرت کے نام پر خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ، سفاک ملزمان مقتولہ کا شوہر بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں غیرت کے نام پر خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا گیا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تاہم ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

    مرکزی ملزم مقتولہ کے شوہر ندیم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ، سفاک ملزمان مقتولہ کے شوہر ملزم ندیم نے بھائی مرسلین اور بھابھی لبنیٰ کی مدد سے خاتون کو بیلچے اور چھری سے قتل کیا، مقتولہ انعم ملزمہ لبنیٰ کی حقیقی بہن بھی تھی۔

    قتل کے بعد ملزمان نے واقعہ کو روڈ ایکسیڈنٹ ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے مقتولہ انعم بی بی کے دیور اور جٹھانی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

  • کراچی: نانا نے غیرت کے نام پر نواسی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

    کراچی: نانا نے غیرت کے نام پر نواسی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

    کراچی کے علاقے کورنگی میں نانا نے غیرت کے نام پر اپنی 15 سالہ نواسی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ باغ کورنگی کے مارفانی گوٹھ میں پیش آیا جہاں نانا نے غیرت کے نام پر اپنی نواسی کا قتل کردیا جس کے بعد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کورنگی نے بتایا گھر سے لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملی، لڑکی کی شناخت 15 سالہ شہزادی کے نام سے ہوئی، شہزادی کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیاگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد شریف سے آلہ قتل برآمد کر لیاگیا، ملزم نے بتایا کہ مقتولہ نے ایک سال پہلے جامشورو میں پسند کی شادی کی تھی، ملزم مقتولہ کو جامشورو سے واپس گھر لایا اور جان لے لی۔

  • گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی 2 بہنوں کو  قتل کردیا گیا

    گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی 2 بہنوں کو قتل کردیا گیا

    وہاڑی: گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی 2 بہنوں کو قتل کردیا گیا، بھائی نے باپ اور چاچا کے ساتھ مل دونوں کو قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کی واردات ہوئی، جہاں بھائی نے باپ اور چاچا کے ساتھ مل کر شادی شدہ بہنوں کو قتل کردیا۔

    فائرنگ کاواقعہ تھانہ ماچھیوال کی حدود19ڈبلیوبی میں پیش آیا، پولیس کے مطابق دو لڑکیوں نے پسند کی شادی کی تھی، جس پر ملزمان کو شدید غصہ تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ افشاں بی بی اور مقتولہ نشاط بی بی کو بذریعہ پنچائت واپس لایا گیا تھا اور گھر پہنچتے ہی ملزم نے باپ اور چچا کے ساتھ مل کر دونوں بہنوں کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

    ڈی پی او نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ، ملزمان جلد گرفتار ہوں گے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں والدین نے غیرت کےنام پر بیٹی کو قتل کیا تھا اور دوران تفتیش والدین نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا تھا۔

    اس سے قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں دیور نے اپنی بھابھی کو قتل کردیا تھا۔

  • کراچی: دیور نے غیرت کے نام پر بھابھی کو قتل کردیا

    کراچی: دیور نے غیرت کے نام پر بھابھی کو قتل کردیا

    کراچی میں غیرت کے نام پر دیور نے بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں دیور نے اپنی بھابھی کو قتل کردیا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولہ کی شناخت اسما کے نام سے ہوئی ہے، جسے اس کے دیونے نے قتل کیا، ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے غیرت کے نام پر اسما کا قتل کیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔

  • کوہستان میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

    کوہستان میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

    کوہستان: غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا، لڑکی کے والد نے دو بیٹوں کے ہمراہ بیٹی اور لڑکے کو گھرمیں قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوہستان کے علاقے برپارومیں غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

    لڑکی کے والد نے دو بیٹوں کے ہمراہ بیٹی اور لڑکے کو گھرمیں قتل کیا، پولیس کا کہنا ہے لڑکی کے والد کو حراست میں لےلیا گیا ہے جبکہ دونوں بیٹے فرار ہوگئے۔

    حکام نے بتایا کہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں کوہستان میں سوشل میڈیا پر لڑکے کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کو قتل کردیا گیا تھا،

    لڑکی کو مقامی سطح پر ہونے والے جرگے کے ایما پر قتل کیا گیا، چند دنوں قبل دو لڑکیوں کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس پر ڈی پی او مختار تنولی کا کہناتھا کہ لڑکے کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

    اس سے قبل سال 2013 میں بھی وائرل ویڈیو پر جرگے کے حکم پر پانچ خواتین اور چار لڑکوں کو قتل کردیا گیا تھا۔

  • کمرہ عدالت میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل

    کمرہ عدالت میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل

    پاکپتن :کمرہ عدالت میں ماموں نے پیشی پر آئی بھانجی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا، مقتولہ پسند کی شادی پرعدالت میں بیان دینے آئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پاکپتن میں کمرہ عدالت میں غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ ماموں نے پیشی پر آئی بھانجی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    مقتولہ نے زاہد نواز سے ڈیڑھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ پسند کی شادی پرعدالت میں بیان دینےآئی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کرنےکے بعد ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔

  • کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

    کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

    کراچی : شہر قائد میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ، پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ڈاکٹر رفیق کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پر الاصف اسکوائر بھکر گوٹھ کے قریب گاڑی سے 2 لاشیں برآمد ہوئی، لڑکے اور لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ، لڑکی کی عمر17سال، لڑکےکی عمر20سال کےقریب ہے۔

    واقعے کے بعد لڑکا اور لڑکی کا قتل غیرت کے نام پر کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے، پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ڈاکٹر رفیق کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

    ایس پی سہراب گوٹھ نے بتایا کہ ملزم ڈاکٹررفیق نےغیرت کےنام پردونوں کوقتل کیا، ڈاکٹر رفیق کی بیٹی رات سے گھرنہیں آئی تھی، صبح گاڑی میں ایک لڑکا ڈاکٹررفیق کی بیٹی کوچھوڑنے آیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ جس پر گاڑی میں موجود نوجوان اورڈاکٹرمیں تلخ کلامی ہوئی اورفائرنگ کاتبادلہ ہوا اور ڈاکٹرنےگاڑی میں موجود لڑکےاوراپنی بیٹی کوگولیاں مارکرقتل کردیا۔

    پولیس نے کہا ہے کہ جائے وقوع پر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ہے ،واقعہ کیسےپیش آیاتحقیقات کی جا رہی ہیں۔

  • اسلام آباد میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کا قتل

    اسلام آباد میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کا قتل

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا ، مقتولین کا تعلق کوہستان سے تھا کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

    مقتول نثاراور اس کی بیوی کو رات گے نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا ، مقتولین کا تعلق کوہستان سے تھا اور کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

    مقتول لڑکی کراچی میں مقیم تھی جہاں سےمقتول نثار شادی کر کے لایا تھا، واقع تھانہ سنگجانی کے علاقے ڈھوک کشمریاں میں پیش آیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیں ،یہ غیرت کے نام پرقتل ہی ہے ، تفتیش کررہے ہیں کس نےمارا۔

  • غیرت کے نام پر چچا نے   16 سالہ بھتیجی کو پنچایت میں قتل کردیا

    غیرت کے نام پر چچا نے 16 سالہ بھتیجی کو پنچایت میں قتل کردیا

    وہاڑی:غیرت کے نام پر چچا نے فائرنگ کرکے 16 سالہ بھتیجی کو پنچایت میں قتل کردیا ، آئی جی پنجاب نے بھتیجی کو قتل کرنے والے چچا کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں غیرت کے نام پر 16سالہ لڑکی پنچایت میں قتل میں قتل کردی گئی، نواحی گاؤں 44ڈبلیوبی کی رہائشی رفیق بھٹی کی بیٹی اسماء چند روز قبل مبینہ طور پر گھر سے اپنے چچا زاد کے ساتھ بھاگ گئی تھی۔

    جسے گزشتہ رات پنچایت کے ذریعے واپس لایا گیا جہاں چچا رئیس ولد بہادر بھٹی نے اپنی عدالت لگالی اور بھری پنچایت میں بھتیجی کوگولی مار دی۔

    چچا کی فائرنگ سے بھتیجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی تاہم پولیس تھانہ ٹھینگی نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس تھانہ ٹھینگی نے مزید کاروائی شروع کردی ہے تاہم پولیس کے مطابق قاتل چچا رئیس بھٹی موقع سے فرار ہوگیا ہے اور پولیس اس کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں کر رہی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے وہاڑی میں 16سالہ لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے بھتیجی کو قتل کرنے والے چچا کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔