Tag: غیرت کے نام

  • پنجاب میں غیرت کے نام پر 81 خواتین کا قتل ، تحریک التواجمع

    پنجاب میں غیرت کے نام پر 81 خواتین کا قتل ، تحریک التواجمع

    لاہور : پنجاب میں غیرت کے نام پر خواتین کاقتل روکا نہ جاسکا، رواں سال اب تک81 خواتین کو موت کے گھاٹ اتاراگیا۔

    تفصیلات کے مطابق غیرت کے نام پر رواں سال81 خواتین کو قتل کرنے پر تحریک التواجمع کرادی گئی ، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوازہرہ نقوی نےجمع کرائی۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں خواتین کوغیرت کے نام پر قتل کرنے کے واقعات روکے نہ جا سکے ، رواں سال اب تک 81 خواتین کو موت کی نیند سلا دیا گیا ، وارداتوں میں 178 ملزمان ملوث تھے ،جن میں سے 62 مفرور ہیں۔

    قرارداد کے متن میں کہا ہے کہ گوجرانوالہ ریجن میں سب سے زیادہ 17 خواتین کو غیرت کی بھینٹ چڑھایا گیا ، فیصل آباد میں 12 ،ملتان میں 11 ،بہاولپور ریجن میں 10 خواتین کو قتل کیا گیا۔

    متن کے مطابق لاہورمیں 5 ،سرگودھا ریجن میں 8، ڈی جی خان میں6 ، روالپنڈی میں 4 اور ساہیوال ریجن میں 2 خواتین کوغیرت کےنام پرقتل کیاگیا۔

  • فیصل آباد: غیرت کے نام پر پورا خاندان تباہ

    فیصل آباد: غیرت کے نام پر پورا خاندان تباہ

    فیصل آباد: سنہری ٹاؤن میں سوئی گیس ملازم نے غیرت کے نام پر ٹوکے سے بیوی ، بیٹی اور بھائی کے گلے کاٹ دیئے، جس کے نتیجے میں بیٹی جاں بحق ہوگئی، ملزم نے خود بھی زہریلی گولیاں کھالیں ہیں۔

    فیصل آباد میں غیرت کے نام پر پورا خاندان تباہ ہوگیا، ستیانہ روڈ پر واقع سنہری ٹاؤن کے رہائشی سوئی گیس کے اہلکارکو اپنے خاندان پر شک ہوا، ملزم پر خون سوار ہوا اور اپنی پینتیس سالہ بیوی زیبا، سترہ سالہ بیٹی حرا اور پینتالیس سالہ بھائی اسد کے گلے کاٹ دیئے، جس سے بیٹی حرا موقع پر ہی جان دے گئی۔

    ملزم نے قتل کے لئے ٹوکا استعمال کیا، جس سے سب کے گلے کاٹ دیئے۔

    ملزم نے خون کی ہولی کھیلنے سے پہلے گندم میں رکھی جانے والی پانچ زہریلی گولیاں کھالی تھیں، ملزم سمیت تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق ملزم کی حالت انتہائی نازک ہے ۔