Tag: غیرقانونی الاٹمنٹ

  • سرکاری گھروں میں رہائش پذیر افراد ہوشیار!  بڑی خبر آگئی

    سرکاری گھروں میں رہائش پذیر افراد ہوشیار! بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : سرکاری گھروں میں رہائش پذیر افراد کے لیے بڑی خبر آگئی، سرکاری رہائش کی خلاف ضابطہ اور غیرقانونی الاٹمنٹ کے 4 کیسز کی تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سرکاری گھروں کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور جعلی بھرتیوں کا انکشاف سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے نے ملوث وزارت ہاؤسنگ اور اسٹیٹ آفس افسران کو طلب کرلیا۔

    ایف آئی اے میں وزارت ہاؤسنگ اور اسٹیٹ آفس افسران کیخلاف 6 کیسز زیرتفتیش ہیں۔

    ایف آئی اے نے ملوث وزارت ہاؤسنگ اور اسٹیٹ آفس افسران کو طلب کرلیا ہے جبکہ سرکاری رہائش کی خلاف ضابطہ اور غیرقانونی الاٹمنٹ کے 4 کیسز کی تفتیش جاری ہے۔

    جعلی الاٹمنٹ لیٹر بناکر سرکاری مکانات دلانے والے گروہ کیخلاف کیس بھی شامل ہیں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    دوسری جانب اسٹیٹ آفس میں گریڈ 17 کے افسر کا بغیر ٹیسٹ دیئے بھرتی ہونے کا کیس بھی زیرتفتیش ہے، گریڈ 16 کے افسر پر بھرتی کرانے کیلئے 4 لاکھ روپے لینے کے الزام کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • غیرقانونی الاٹمنٹ پر پی ڈی اورنگی رضوان خان عہدے سے برطرف

    غیرقانونی الاٹمنٹ پر پی ڈی اورنگی رضوان خان عہدے سے برطرف

    غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزامات سامنے آنے پر پی ڈی اورنگی رضوان خان کو عہدے سے برطرف کردیا گیا، گریڈ 19 کے آفاق مرزا کو پراجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ تعینات کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزامات کا سامنا کرنے والے پی ڈی اورنگی رضوان خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، آفاق مرزا جو کہ گریڈ 19 کے افسر ہیں انھیں پراجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن شپ کا چاج تفویض کیا گیا ہے۔

    محکمہ ایچ آر ایم نے مجاز اتھارٹی کی منظوری سے حکمنامہ جاری کیا، رضوان خان کے خلاف زمینوں کی الاٹمنٹ سے متعلق نیب میں انکوائری جاری ہے۔

    اس سے پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹاون رضوان خان کو گرفتار کرنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں، پولیس کی جانب سے رضوان کو کے ایم سی ہیڈ آفس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    گرفتاری کے بعد گریڈ 19 کے افسر کو پولیس ہتھکڑی لگا کر تھانے روانہ ہوئی، رضوان خان کو پلاٹ کے تنازع پر گرفتار کیا گیا تھا۔

    پی ڈی اورنگی کو پلاٹ کے معاملے پر عدالت نے طلب کیا تھا تاہم وہ عدالت کے طلب کرنے کے باوجود ٹال مٹول کر رہے تھے۔

  • پارکس پر قبضوں‌ اور غیرقانونی الاٹمنٹ میں کے ڈی اے اور دیگراداروں کی معاونت کا اعتراف

    پارکس پر قبضوں‌ اور غیرقانونی الاٹمنٹ میں کے ڈی اے اور دیگراداروں کی معاونت کا اعتراف

    کراچی : کراچی کے پارکس پر قبضوں اور غیرقانونی الاٹمنٹ میں کے ڈی اے اور دیگراداروں کی معاونت کا اعتراف کرلیا گیا، سپریم کورٹ نے تمام قبضوں کو خالی کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میں شہر کے بڑے پارکوں پر قبضوں سے متعلق رپورٹ میں قبضوں اورغیرقانونی الاٹمنٹ میں کے ڈی اے اور دیگر اداروں کی معاونت کا اعتراف کیا گیا ہے۔

    عدالت کو بتایا گیا ہے کے ڈی اے نے ہل پارک کے نشیب میں بیالیس پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی نےہل پارک کےنشیب میں سات پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی، ہل پارک میں تین نجی ریسٹورنٹس اور سینما کی الاٹمنٹ بھی غیرقانونی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی نے جھیل پارک کی چھ ایکٹراراضی کی الاٹمنٹ کی، عزیزبھٹی پارک میں غیرقانونی کنٹین بنانے کی اجازت دی گئی، جسے غیر قانونی طورپر تین منزلہ شادی ہال میں تبدیل کردیاگیا، عزیزبھٹی پارک میں کسٹم کلب اورشادی ہال بھی غیرقانونی الاٹ ہیں۔

    قبضوں سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برنس گارڈن پر محکمہ سیاحت نے تیس سے چالیس فیصدرقبے پر قبضہ کررکھا ہے، بلف پارک، اولڈ کلفٹن پر پوری نیلم کالونی بنادی گئی ہے۔

    اسی طرح کڈنی ہل پارک کےاسی فیصدرقبے پر لینڈمافیا، واٹربورڈ، کے ای سی ایچ ایس کاقبضہ ہے جبکہ نیشنل پارک کی اراضی بھی مختلف سوسائٹیز کے قبضے میں ہے۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے تمام قبضوں کو خالی کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

  • کے ڈی اے میں غیرقانونی الاٹمنٹ : سابق ڈائریکٹر لینڈ سیف عباس گرفتار

    کے ڈی اے میں غیرقانونی الاٹمنٹ : سابق ڈائریکٹر لینڈ سیف عباس گرفتار

    کراچی : قومی احتساب بیورو (نیب ) کراچی نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما سیف عباس کو کے ڈی اے میں غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، سیف عباس کو گرفتاری کے بعد نیب دفتر منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کراچی کی ٹیم نے سابق ڈائریکٹر لینڈ کے ڈی اے سیف عباس کو کے ڈی اے میں غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزام میں اپنی حراست میں لیا اور بعد ازاں اسی الزام کے تحت ان کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سیف عباس کو گرفتاری کے بعد نیب دفتر منتقل کردیا گیا جہاں سیف عباس سے کے ڈی اے میں غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

    ترجمان نیب کے مطابق سیف عباس ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کے رہنما ہیں، سیف عباس کے ڈی اے اراضی کی غیرقانونی فروخت اور الاٹمنٹ میں نیب کو مطلوب تھے۔

    ان پر300پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے، ترجمان نیب کا مزید کہنا ہے کہ سیف عباس نے بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے اختیارات کا ناجائزاور غیر قانونی استعمال کیا۔

    مزید پڑھیں: سابق ڈی جی کے ڈی اے کو ہتھکڑیاں لگا کر ان کے دفترمیں پھرایا گیا

    اس سے قبل اسی کیس میں شعیب میمن کو3مئی کو گرفتارکیا گیا تھا، سیف عباس کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔